کوئی جنگل ضرور اُس پار ہوگا

شجر کوئی تو با اثمار ہو گا
کوئی جنگل ضرور اُس پار ہوگا

سکوں مِل جائے گا ان وحشتوں کو
میسر جب تمہارا پیار ہوگا

اسے بھی آزمانا ہے تجھی کو
جو رستے میں بڑا کہسار ہو گا

نقاہت سے بھرے دیوارو در ہیں
کوئی اس گھر میں بھی بیمار ہو گا

ارادوں میں نہیں کوئی تسلسل
یہاں کوئی الگ معیار ہو گا

یہاں یوسف نہیں بکتا کوئی بھی
یہ شاید کچھ نیا بازار ہو گا

تمہارے پیچھے جو احسان آیا
تمہاری طرح وہ بھی خوار ہو گا
احسان الٰہی احسان​
 
مدیر کی آخری تدوین:
میرا تعارف۔ انگلش ٹیچر ایم اے کلاسز، اردو، انگلش اور پنجابی شاعر، ٹرانسلیٹر (بابا محمد یحییٰ کی تمام کتابوں کا ترجمہ اردو سے انگلش کیا) پبلیشڈ بکس دو اردو شاعری اور ایک انگلش شاعری،صدر ایوانِ ادب چکوال۔
 
عمر سیف

محفلین

خوش آمدید

اور غزل بہت عمدہ ہے۔

سکوں مل جائے گا ان وحشتوں کو ۔۔۔
 
Top