زارا آریان

محفلین
فرشتہ تو نہیں ہے پاک دامن ہو تو کیونکر ہو
کہ دل رکھتا ہے انساں اور دل بھی ایک آفت کا

نظم طبا طبائی ( سید حیدر علی )
لکھنؤ | ۱۸۵۴ – ۱۹۳۳
دیوان طبا طبائی ۔ صوت تغزل
 

محمد وارث

لائبریرین
سراپا راز ہوں، میں کیا بتاؤں کون ہوں، کیا ہوں
سمجھتا ہوں مگر دنیا کو سمجھانا نہیں آتا
یاس یگانہ چنگیزی
 

حسان خان

لائبریرین
کہہ رہا ہے ایک جاہل میرے دیواں کا جواب
بُومُسَیلِم نے کہا جس طرح قُرآں کا جواب

(شیخ امام بخش ناسخ)

× بومُسَیلِم = مُسَیلِمۂ کذّاب
 

مزمل

محفلین
چل جاتے تھے جادو ٹونے اور تعويذ

سادہ لوگ اور سچے زمانے ہوتے تھے!

احمد عطاءاللہ
 

فرقان احمد

محفلین
پُوچھتے ہیں کہ، کیا ہُوا دل کو ؟
حُسن والوں کی سادگی نہ گئی

ہم بھی گھر سے منیر تب نکلے
بات اپنوں کی جب سُنی نہ گئی

منیر نیازی
 
Top