حمزہ کی ویڈیو پر آئی سی سی کا فیصلہ: بیٹسمین آؤٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئٹر پر پاکستان میں بنائی گئی ایک ویڈیو پر آؤٹ کا فیصلہ دیا ہے۔
آئی سی سی نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’حمزہ نامی شخص نے ہمیں یہ ویڈیو بھیجی اور آئی سی سی کا فیصلہ پوچھا۔‘
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میدان میں کھیلی جانے والی کرکٹ میں بلے باز شاٹ مارتا ہے لیکن گیند مڑ کر بیٹسمین کی ٹانگوں کے بیچ سے گزرتی ہوئی وکٹوں پر لگتی ہے۔
’بیٹسمین کے لیے بدقسمتی کی بات ہے اور آئی سی سی کے قانون 32.1 کے تحت یہ ۔۔۔ آؤٹ ہے۔‘
اس ویڈیو میں بھی بیٹسمین کے احتجاج کے باوجود فیصلہ آؤٹ دیا گیا تھا اور اب آئی سی سی نے بھی اس فیصلے کی تائید کی ہے۔

اس پوسٹ پر آئی سی سی کے فیصلے کی تو مخالفت بہت کم لوگوں ہی نے کی ہے لیکن اس بارے میں اختلاف پایا جا رہا ہے کہ یہ کرکٹ پاکستان کے کس حصے میں کھیلی جا رہی تھی۔
کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں کی ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ صوبہ سندھ کی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف حمداللہ سوہو نے اس میچ میں آؤٹ ہونے پر بیٹسمین کا احتجاج اور جو گفتگو ہوئی ہے اس کا انگریزی میں ترجمہ کچھ یوں کیا ہے:
’بیٹسمین: یہ کیسے آؤٹ ہے! گیند دور سے واپس آئی ہے۔‘
بولر: جاؤ، جاؤ یہ آؤٹ تھا۔
بیٹسمین: میں تم لوگوں کے ساتھ نہیں کھیلوں گا! یہ سراسر ناانصافی ہے
شائقین: ہا ہا ہا، تم کتنے بدقسمت ہو‘
رمانی نام کے ٹوئٹر صارف نے بیٹسمین کی سپورٹس مین سپرٹ کی داد دی اور لکھا ’بیٹسمین نے وکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ایسے ہی موقعوں پر کرکٹ کی جیت ہوتی ہے۔‘
انڈیا سے راہل راج لکھتے ہیں ’میں نے ایسا بدقسمت کھلاڑی نہیں دیکھا۔ ہا ہا ہا۔‘
وار خاکسار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’عام طور پر دیسی کرکٹ میں اگر گیند کریز لائن عبور کر جائے اور پھر واپس آئے تو بیٹسمین ناٹ آؤٹ ہوتا ہے۔‘

ربط
 
یاز

محفلین
دلچسپ وقوعہ ہے۔
بادی النظر میں آئی سی سی کا فیصلہ درست دکھائی دیتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
کیا آئی سی سی نے اسے پلے ڈاؤن آؤٹ مانا ہے؟
32.1 پلے ڈاؤن کا ہی کیس ہے یعنی گیند بیٹ سے لگ کے اسٹرائیکنگ اینڈ کے وکٹ سے لگ جائے تو بیٹسمین آؤٹ ہوگا۔
آئی سی سی کا فیصلہ مجھے تو غلط لگ رہا ہے کیونکہ پلے ڈاؤن میں گیند کا وکٹ سے لگنے کی وجوہات نیچرل ہوتی ہیں اور ایسا کبھی دیکھنے کو نہیں ملا ہے کہ گیند پچ سے باہر جا کے واپس آئی ہو جبکہ اس ویڈیو میں پچ سے باہر کسی اینٹ یا پتھر پہ لڑ کر واپس آئی ہے۔
 
مجھے بارہا دیکھنے پر یوں لگا کہ چونکہ پچ تھوڑی سے (نیویں) نیچے ہے (غالباً کڑا کچھ زیادہ لگا دیا گیا ہے) تو گیند واپس پچ کی وٹ سے ہی لگ کر واپس آئی تاہم یہ واضح ہے گیند میں "اسپننگ مومینٹم" موجود ہے-
لہذا فیصلہ درست بھی قرار دیا جا سکتا ہے-
 
ویسے گاؤں کے کھیل کے قانون کے حساب سے تو آؤٹ ہونا چاہیے ہمارے یہاں بھی میدان میں پیڑ ہے اس پر لگ کر اچھے خاصے شاٹ کیچ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
 
Top