ونڈوز 10 پن کوڈ یاد مگر پاسورڈ نہیں

مجھے ونڈوز 10 کا پن کوڈ یاد ہے مگر پاسورڈ بھول چکا ہے۔
ونڈوز کو سیف موڈ میں چلایا ہے ۔ اب سیف موڈ پاسورڈ مانگ رہا ہے۔
ونڈوز کو دوبارہ نارمل موڈ میں کیسے چلایا جائے؟ تاکہ پاسورڈ ای میل ایڈریس کی مدد سے تبدیل کیا جا سکے؟
 
گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلا!
ونڈوز 10 کا مسئلہ ہے کہ اگر اسے سیف موڈ سیلیکٹ کر کے رسٹارٹ کیا جائے تو یہ جب تک اس موڈ کو ڈی سیلیکٹ نہیں کیا جائے گا سیف موڈ میں ہی چلتی رہے گی
اور سیف موڈ لوکل اکاؤنٹ کا پاسورڈ مانگنے پر مصر رہتا ہے۔
اس کا حل یہی تھا کہ لینکس کی یوٹیلٹی استعمال کر کے پاسورڈ ختم کر دیا جائے۔
 
Top