قران کوئز 2018

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاخر۔ میں ایک ہی بار ان سورتوں کے نام یہاں درج کر دیتا ہوں۔

سورۃ ذاریات۔ (والذاریات زروا)
سورۃ صٰفٰت ۔ (والصفت صفا)
سورۃ مرسلات ۔ (والمرسلات عرفا)
سورۃ نازعات ۔ (والنازعات غرقا)

اگر کوئی نام رہ گیا ہو تو بتا دیں۔
 

یاز

محفلین
ایک سوال میں پوچھنا چاہتا ہوں اپنی معلومات کے لئے۔ یعنی جواب مجھے بھی علم نہیں۔
کسی آیت میں اس طرح کا ذکر ہے کہ زمین کی حکومت ان کے لئے ہے جو مصلحین ہے۔
اصل آیات کوئی بتا سکے تو شکرگزار ہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک سوال میں پوچھنا چاہتا ہوں اپنی معلومات کے لئے۔ یعنی جواب مجھے بھی علم نہیں۔
کسی آیت میں اس طرح کا ذکر ہے کہ زمین کی حکومت ان کے لئے ہے جو مصلحین ہے۔
اصل آیات کوئی بتا سکے تو شکرگزار ہوں گا۔

اس سے قریب ترین مضمون سورۃ انبیا 21 آیت 103 میں ملا ہے۔

وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ

اور زَبور میں ہم نصیحت کے بعد یہ لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگلا سوال۔۔

اللہ تعالی نے ایمان اور صالح عمل کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں زمین پر اپنا خلیفہ بنائے گا۔ قران میں اس کا بیان کہاں موجود ہے؟
 

فاخر رضا

محفلین
وَالْمُرْ وَعَدَ اللَّ۔هُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۚ وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَ۔ٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ﴿٥٥
سورہ نور
آیت 55
اللہ نے تم میں سے صاحبان ایمان و عمل صالح سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں روئے زمین میں اسی طرح اپنا خلیفہ بنائے گا جس طرح پہلے والوں کو بنایا ہے اور ان کے لئے اس دین کو غالب بنائے گا جسے ان کے لئے پسندیدہ قرار دیا ہے اور ان کے خوف کو امن سے تبدیل کردے گا کہ وہ سب صرف میری عبادت کریں گے اور کسی طرح کا شرک نہ کریں گے اور اس کے بعد بھی کوئی کافر ہوجائے تو درحقیقت وہی لوگ فاسق اور بدکردار ہیں
 

م حمزہ

محفلین
شکریہ فاخر۔ میں ایک ہی بار ان سورتوں کے نام یہاں درج کر دیتا ہوں۔

سورۃ ذاریات۔ (والذاریات زروا)
سورۃ صٰفٰت ۔ (والصفت صفا)
سورۃ مرسلات ۔ (والمرسلات عرفا)
سورۃ نازعات ۔ (والنازعات غرقا)

اگر کوئی نام رہ گیا ہو تو بتا دیں۔
شاید الحاقۃ ماالحاقہ بھی
 

فاخر رضا

محفلین
کوئی سوال کرے ورنہ میں پوچھتا ہوں
قبلے کی تبدیلی اور تفصیلات کن آیات میں ہے
ایک آیت میں مشرق یامغرب کی طرف منہ کرنے سے زیادہ احکام بیان ہوئے ہیں اس آیت کا مقام بتائیں
 
کوئی سوال کرے ورنہ میں پوچھتا ہوں
قبلے کی تبدیلی اور تفصیلات کن آیات میں ہے
ایک آیت میں مشرق یامغرب کی طرف منہ کرنے سے زیادہ احکام بیان ہوئے ہیں اس آیت کا مقام بتائیں
ایک سانس میں دو سوال نہیں پوچھ لیے آپ نے؟ ایک مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے فرمایا کہ ہم بار بار آسمان کی جانب آپ کی اُٹھتی نگاہوں کو دیکھ رہے ہیں ۔ اور دوسرا موقع آیہ بِر ہے؟ کیا ایسا ہی ہے؟
 

فاخر رضا

محفلین
ایک سانس میں دو سوال نہیں پوچھ لیے آپ نے؟ ایک مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے فرمایا کہ ہم بار بار آسمان کی جانب آپ کی اُٹھتی نگاہوں کو دیکھ رہے ہیں ۔ اور دوسرا موقع آیہ بِر ہے؟ کیا ایسا ہی ہے؟
جی ہاں
اب آیات بھی لکھ دیں نمبر کے ساتھ
 

ام اویس

محفلین
اگلا سوال۔۔۔

سورۃ عادیات کا آغاز والعادیات ضبحاً سے ہوتا ہے۔ اور کون کون سی سورتیں ہیں جن کا آغاز اسی انداز میں ہوتا ہے؟

قرآن مجید کی سورتوں کا آغاز مختلف الفاظ سے ہوتا ہے انہیں “ فواتح السورة “ کہتے ہیں ۔ یعنی سورتوں کو شروع کرنے والے الفاظ

واؤ قسمیہ سے شروع ہونے والی سورتوں کی تعداد پندرہ ہے ۔

1۔ الصافات

وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

اردو:

قسم ہے سلیقے سے صف باندھنے والوں کی۔

2۔ الذاریات

وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا

اردو:

قسم ہے بکھیرنے والی ہواؤں کی جو اڑا کر بکھیر دیتی ہیں۔

3۔ الطور

وَالطُّورِ

اردو:

قسم ہے طور پہاڑ کی

4۔ النجم

وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى

اردو:

قسم ہے ستارے کی جب وہ غائب ہونے لگے۔

5۔ المرسلات

وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا

اردو:

قسم ہے ہواؤں کی جو نرم نرم چلتی ہیں۔

6۔ النازعات

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

اردو:

قسم ہے ان فرشتوں کی جو ڈوب کر کافروں کی جان کھینچ لیتے ہیں۔

7۔ البروج

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ

اردو:

قسم ہے آسمان کی جس میں برج ہیں۔

8۔ الطارق

وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ

اردو:

قسم ہے آسمان کی اور رات کے وقت آنے والے کی

9۔ الفجر

وَالْفَجْرِ

اردو:

قسم ہے فجر کی

10۔ الشمس

وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا

اردو:

قسم ہے سورج کی اور اسکی دھوپ کی۔

11۔ اللیل

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى

اردو:

قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔

12۔ الضحیٰ

وَالضُّحَى

اردو:

قسم ہے آفتاب کی روشنی کی

13۔ التین

وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ

اردو:

قسم ہے انجیر کی اور قسم ہے زیتون کی۔

14۔ العادیات

وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا

اردو:

قسم ہے ان سرپٹ دوڑانے والے گھوڑوں کی جو ہانپ اٹھتے ہیں۔

15۔ العصر

وَالْعَصْرِ

اردو:

قسم ہے زمانے کی
 
Top