تیرہویں سالگرہ کس نام سے پکاروں؟

جانے کہاں سے آج "زحال مسکیں مکن برنجش" نغمہ سامنے آ گیا، پھر اس سے ایک بہت ہی نفیس محفلین زحال مرزا صاحب یاد آ گئے جن کا نام بعد میں بدل کر زبیر مرزا کر دیا گیا تھا۔ پھر موصوف کے نام کے ساتھ حضرت نیرنگ خیال صاحب تا بہ خبر آخر با حیات کے قلم سے نکلا آنجناب کا خاکہ "بےحال سے زحال تک" یاد آنا بھی لازم ٹھہرا۔ جن کے بارے میں راوی کا بیان اینکہ ان کی زندگی میں "وٹامن شی" کی شدید کمی ہے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
احباب بھی اپنے تجربات کی شراکت فرمائیں۔ کیا کبھی اردو محفل میں کسی ایسی آئی ڈی پرآپ کی نظر پڑی جس کو دیکھ کر آپ چونک گئے ہوں، یا کسی قدر حیران ہوئے ہوں، یا پھر مسکرا پڑے ہوں، وغیرہ وغیرہ!
اگر ایسی کسی کیفیت سے گزرے ہوتے تو معاف کرتے بھلا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فلک شیر بھائی کا پرانا محفلی نام التباس تھا۔ میرے محفل پر آنے سے پہلے ہی تبدیل کر چکے تھے۔ بعض پرانے مراسلوں سے معلوم ہوا۔
مجھے بہت پرکشش معلوم ہوا۔ :)
تب حضرت اپنی مشکل اردو سے مجھ جیسے سادہ اردو بولنے والوں کو تنگ کرنے کا کام لیا کرتے تھے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خان صاحب کے ہاں اس حد تک مستنصر حسین تارڑ کا رنگ ضرور پایا جاتا ہے کہ موصوف ہر دوسرے تیسرے فقرے میں صنفِ نازک کا ذکر لازماََ چھیڑتے ہیں۔
رنگ بہت کم ہے۔ وگرنہ ہر سطر میں دو لفظوں بعد صنف نازک کا ذکر ہونا چاہیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جن کے بارے میں راوی کا بیان اینکہ ان کی زندگی میں "وٹامن شی" کی شدید کمی ہے۔
یہ خبر ابھی تک درست ہے۔ اور اب حاجی صاحب کا آخری ملاقات میں جو حلیہ تھا۔ اس کے بعد یوسفی کا یہ بیان ہی یاد آتا ہے کہ
"اس حلیے کے ساتھ وہ چاہتے بھی تو نیک چلنی کے سوا اور کچھ ممکن نہ تھا۔ نیک چلنی انکی مجبوری تھی، اختیاری وصف نہیں۔ اور ان کا حلیہ اس کا ثبوت نہیں، سائن بورڈ تھا۔"
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے میں نے یہ دھاگا یہ سوچ کر کھولا تھا کہ یہاں محفلین کو نت نئے نام دیے جا رہے ہوں گے۔ لیکن بعد میں پتا چلا کہ ہات ہوگیا۔ یہاں تو پرانے گڑے ناموں کی تختیاں دھو دھو کر دیکھی جا رہی ہیں۔ سخت مایوسی ہوئی۔ قسم سے ایسے ایسے نام سوچ کر آیا تھا نااا۔۔۔ اب سب بھول گئے۔ ۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین

مثلاََ سم موبائلوی، عزت ذلیلوی وغیرہ! :)
 
ویسے میں نے یہ دھاگا یہ سوچ کر کھولا تھا کہ یہاں محفلین کو نت نئے نام دیے جا رہے ہوں گے۔ لیکن بعد میں پتا چلا کہ ہات ہوگیا۔ یہاں تو پرانے گڑے ناموں کی تختیاں دھو دھو کر دیکھی جا رہی ہیں۔ سخت مایوسی ہوئی۔ قسم سے ایسے ایسے نام سوچ کر آیا تھا نااا۔۔۔ اب سب بھول گئے۔ ۔۔۔
نئے سلسلے شروع کرنے کی اجازت ہے۔ :)
 
Top