انٹر نیٹ پر ٹرول

فاخر رضا

محفلین
یہاں ایک اقتباس جو کسی اور وجہ سے سیو کیا تھا شریک کررہا ہوں، طنز و مزاح میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے. پیش خدمت ہے اقتباس از نیرنگ خیال

جو موضوع پسند نہ ہو۔ اس کو برباد کر دیجیے۔ آخر کسی کو حق ہی کیا ہے کہ ایسا موضوع شروع کرے۔ جو کہ آپ جیسی علمی ہستی کو پسند نہیں۔ سو اس موضوع میں بھرپور کوشش سے ادھر ادھر سے مواد لا کر شامل کیجیے۔ بحث کو ہمیشہ ذاتی رخ دیجیے۔ اور اگر انتظامیہ کا کوئی رکن آپ کو روکنے کی جرات کرے۔ تو اس کو جانبدار اور منافق جیسے چھوٹے القابات دینے سے گریز نہ کیجیے۔ یقین مانیے ان القابات کے حصول کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔

جدید قیود و ضحک از قلم نیرنگ خیال
 

شاہد شاہ

محفلین
ماضی میں یہ خود بھی ٹرولنگ کرتے رہے ہیں۔ دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت
عثمان نے ٹرولنگ کے جو 'نکات' رقم کیے ہیں، شاید یہ ٹرولنگ کرنے والے کے 'چچا جان' کے علم میں بھی نہ ہوں گے۔ عثمان کی ذہانت میں کوئی کلام نہیں۔ ہماری خوش بختی ہے کہ آنجناب کی سوچ کا رُخ مثبت ہے۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین
لوگ کیوں ٹرولنگ کرتے ہیں
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے پہلے ہی سے کچھ آئی ڈیز بنائی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ سیاسی شہید ہوکر نئے نام سے وارد ہونا چاہتے ہیں تاکہ ان کا استقبال کیا جاسکے، نئے سرے سے
 

شاہد شاہ

محفلین
اور کچھ بلاوجہ دھر لیے جاتے ہیں
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے پہلے ہی سے کچھ آئی ڈیز بنائی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ سیاسی شہید ہوکر نئے نام سے وارد ہونا چاہتے ہیں تاکہ ان کا استقبال کیا جاسکے، نئے سرے سے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہاں ایک اقتباس جو کسی اور وجہ سے سیو کیا تھا شریک کررہا ہوں، طنز و مزاح میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے. پیش خدمت ہے اقتباس از نیرنگ خیال

جو موضوع پسند نہ ہو۔ اس کو برباد کر دیجیے۔ آخر کسی کو حق ہی کیا ہے کہ ایسا موضوع شروع کرے۔ جو کہ آپ جیسی علمی ہستی کو پسند نہیں۔ سو اس موضوع میں بھرپور کوشش سے ادھر ادھر سے مواد لا کر شامل کیجیے۔ بحث کو ہمیشہ ذاتی رخ دیجیے۔ اور اگر انتظامیہ کا کوئی رکن آپ کو روکنے کی جرات کرے۔ تو اس کو جانبدار اور منافق جیسے چھوٹے القابات دینے سے گریز نہ کیجیے۔ یقین مانیے ان القابات کے حصول کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔

جدید قیود و ضحک از قلم نیرنگ خیال
لیکن میرا دھاگا ٹرول ہونے سے محفوظ رہا۔۔ شاید۔۔۔
 

فاخر رضا

محفلین
میں نے تو یہ اس لئے شیئر کیا کہ میرے دھاگے سے relevant ہے اور بہت اچھے انداز میں ٹرولنگ کو بیان کیا گیا ہے
سیو اس لئے کیا تھا کہ چلیں اس بات کو چھوڑیں پھر کبھی
 
Top