گھونسلے میں گھونسلا

جاسمن

لائبریرین
اپریل کے آخری دن ہیں۔ بچوں کی پکاریں جاری ہیں۔"اے سی،اے سی،اے سی۔۔۔۔"باوجود اُس گھڑی اور بالٹی کے ہوتے ہوئے پرندوں نے اے سی میں ہی گھونسلہ بنایا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اپریل کے آخری دن ہیں۔ بچوں کی پکاریں جاری ہیں۔"اے سی،اے سی،اے سی۔۔۔۔"باوجود اُس گھڑی اور بالٹی کے ہوتے ہوئے پرندوں نے اے سی میں ہی گھونسلہ بنایا ہے۔
آپ کے اس مراسلے کے بہانے یہ لڑی سامنے آ گئی۔ آپ تو خاصی اچھی نثر لکھتی ہیں۔ بہت سی داد اور مبارک باد۔ لکھتی رہا کریں اور مجھے ٹیگ بھی کر دیا کریں تا کہ اگر لڑیوں کے ہجوم میں نظر انداز ہو جائے تب بھی اطلاعات میں موجود ہو۔
 
ایک سو ایکویں بار پڑھا اور پھر سے حیران ہوئی کہ واقعی۔۔۔۔۔۔۔!!!!
بہت شکریہ۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
اے سی ٹھیک کرنے والے کو پیسے دینے کی ہدایت دے کے صاحب چلے گئے۔اچانک یاد آیا کہ گھونسلہ تو چیک ہی نہیں کیا۔
"اوہ ہو!محمد بھاگ کے جانا۔اے سی والے کو دیکھو کہیں گھونسلہ نہ پھینک دے۔اسے کہنا کہ ذرا دیکھ بھال کے گھونسلہ نکالے۔شاید بچے یا انڈے ہوں اس میں۔اور ایمی فٹافٹ گھڑی تلاش کرو۔شاید گیلری میں ہو۔بھیا کو دو کہ اس میں گھونسلہ منتقل کر دیں۔"
لیکن معلوم ہوا کہ باوجود گھونسلے کے جملہ سامان کے۔پرندوں کے نہ انڈے تھے نہ بچے۔ایک چڑیا نے اپنے خاندان کے ساتھ برآمدے میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔اور وہ آرام فرمانے نشست گاہ میں بھی آجاتی تھی۔بچوں کو اپنے گھر میں رہنے والے پرندوں کے بارے خاصی معلومات ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
تلمیذ صاحب کی ریٹنگ بھی ہے۔آہ!
اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ان کے درجات بلند کرے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا،روشن،ہوادار اور کشادہ کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ان کے لواحقین کو ان کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔انہیں صبر جمیل دے اور ان کا پالنہار ہو۔آمین!ثم آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
ایک وعدہ تھا۔
048.jpg
 
آخری تدوین:
Top