ڈاکٹر صاحبان توجہ فرمائیں اور رہنمائی بھی فرمائیں!

ایم اے راجا

محفلین
جیسا کہ آپ احباب جانتے ہیں کہ 31 جنوری 2018 کو میرا بائے پاس ×3 ہوا تھا، مجھے پہلے بھی معدے میں مسئلہ تھا لیکن سرجری کے دو ہفتوں بعد جب میں نے کھانا پینا شروع کیا تو زیادہ پرابلم ہو گیا بلکہ بہت زیادہ پرابلم ہو گیا میں فالواپ کے لیئے اسپتال جاتا اور سرجن کو بتاتا تو وہ کوئی دوا لکھ دیتیں مگر مجھے زیادہ آرام نہ آتا گزشتہ شب 2 بجے شدید ایسیڈٹی اور سینے میں بے چینی کی وجہ سے آنکھ کھل گئی مجھے واش روم جانے کی حاجت ہوئی اسکے بعد 40 ایم جی رائزک لیا تو طبیعت کچھ بہتر ہوئی اور صبح میں دوبارہ سرجن کے پاس گیا اسے پوری بات بتائی تو انہوں نے ای سی جی کروائی اور پھر مجھے گیسٹروانٹرولوجسٹ کے پاس ریفر کردیا گیسڑوانٹرولوجسٹ نے مجھے دوائیں دیں اور اپنی فائینڈنگس میں لکھا کے ECG- Q WAVES iii, AVF میں نے ان سے پوچھا لیکن انہوں نے مجھے کچھ خاص جواب نہ دیا.
مجھے جاننا یہ ہیکہ سرجری سے پہلے میری ہر ای سی جی نارمل ہوا کرتی تھی مگر اب سرجری کے بعد. Q WAVES iii, AVF کا کیا مطلب ہے ؟ کیا یہ خطرناک ہے اور ڈاکٹر مجھ سے چھپا رہے ہیں ؟
 

فرقان احمد

محفلین
راجا صاحب! زیادہ بہتر یہی ہے کہ معالجین سے مسلسل رابطہ رکھیں۔ امید ہے، زیادہ تشویش کی بات نہ ہو گی۔ اللہ آپ پر اپنا خصوصی کرم فرمائے، آمین!
 
Top