ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں

زبیر مرزا

محفلین


ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں
ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں
دین ہمارا دین مکمل استعمار ہے باطل ارذل
خیر ہے جدوجہدِ مسلسل
عند اللہ عنداللہ عنداللہ عنداللہ
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر

سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ یہ وحدت فرقانی
روحِ اخوت، مظہرِ قوت، مرحمتِ رحمانی
سب کی زبان پر سب کے دلوں میں اک نعرۂ قرآنی
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر

امن کی دعوت کل عالم میں، مسلک عام ہمارا
دادِ شجاعت دورِ ستم میں یہ بھی کام ہمارا
حق آئے باطل مٹ جائے یہ پیغام ہمارا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر​
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت ہی زبردست۔۔جذبات میں ہلچل سی مچا دی اس خوبصورت ترانے نے۔ پاکستان کےلوگوں کی نسبتاً بہت اچھے دور کی عکاسی۔۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ بچپن میں یہ خوشگوار ترانہ کبھی کبھی پی ٹی وی پر لگتا تھا۔۔۔ بیک وقت خوش اور رنجیدہ کر گئے آپ تو۔۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں۔۔ اس خوبصورت ترین شراکت کے لئے بہت بہت شکریہ آپکا زبیر مرزا ۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
زبر''''''''''دست۔۔جذبات میں ہلچل مچانے والا خوبصورت ترانہ ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
Top