خالی صفحہ

منیب الف

محفلین
کیا یہ معمولی سے رد و بدل سے پابند و بحور نہیں ہو جائے گی؟ :)
جی ہاں۔ سوچتے سوچتے نکال دیں تو شعر موزوں ہو جائے گا۔
آخر سوچا اس کو لکھوں جو میں نے محسوس کیا
اس کے گھر کے لیٹر بکس میں خالی صفحہ ڈال دیا
اصل میں میں کچھ نثری نظمیں لکھ کر دیکھنا چاہتا ہوں کہ میں اس میدان کا آدمی ہوں کہ نہیں۔ تاہم اہل محفل ہی بہتر بتا سکیں گے۔
 

منیب الف

محفلین
پھر خالی صفحہ ڈالنے کا بھی کوئی مطلب نہ ہوا اور نہ فائدہ بلکہ صفحے کا ضیاع ہوا :)
خالی صفحہ ڈالنا مطلب سے خالی نہیں۔ اسے دیکھ کر وہ یقیناً کچھ دیر سوچنے پر مجبور ہوا ہو گا کہ یہ صفحہ کہاں سے آیا؟ کس نے ڈالا؟ کیوں ڈالا؟
جہاں تک صفحہ ضائع ہونے کی بات ہے تو وہ بھی ضروری نہیں۔ ہو سکتا ہے اس نے اس کا جہاز بنا لیا ہو، یا کشتی بنا کر کسی بچے کو کھیلنے کو دے دی ہو، یا اس میں پکوڑے لپیٹ کر رکھ لیے ہوں تاکہ لنچ میں کھائے جا سکیں۔ الغرض، صفحہ ایک ہے، فائدے بےشمار!
 
Top