فارسی سے اردو ترجمہ

dxbgraphics

محفلین
فارسی سیکھنے کے لئے میرے خیال میں یہ بھی ایک طریقہ ہوسکتا ہے کہ یہاں پر اردو میں جملہ لکھا جائے اور جن حضرات کو فارسی آتی ہے وہ اس کا ترجمہ فارسی میں لکھ دیا کریں
۔تو ابتدا میں ہی کرلیتا ہوں۔

السلام علیکم
کیسے ہیں۔ اور کہاں سے ہیں
 
فارسی سیکھنے کے لئے میرے خیال میں یہ بھی ایک طریقہ ہوسکتا ہے کہ یہاں پر اردو میں جملہ لکھا جائے اور جن حضرات کو فارسی آتی ہے وہ اس کا ترجمہ فارسی میں لکھ دیا کریں
۔تو ابتدا میں ہی کرلیتا ہوں۔

السلام علیکم
کیسے ہیں۔ اور کہاں سے ہیں

بہت خوب جناب

ترجمہ:
سلام علیکم
حال شما چطور است؟ اہل کجا ہستید؟

یہ تو لکھائی والا ترجمہ ہوا، لیکن بول چال میں، ان جملات کو اس طرح کہا جاتا ہے:

حالِ شما چطورہِ؟ اہلِ کجایید؟
 

dxbgraphics

محفلین
شکریہ نقوی صاحب۔یہ بول چال اور لکھنے والا الگ الگ بہت پسند آیا

میں اپنے دوست کا انتظار کر رہا ہوں

جیسے ہی وہ آتا ہے تو پھر چلاجاوں گا۔
 
شکریہ نقوی صاحب۔یہ بول چال اور لکھنے والا الگ الگ بہت پسند آیا

میں اپنے دوست کا انتظار کر رہا ہوں

جیسے ہی وہ آتا ہے تو پھر چلاجاوں گا۔

من منتظر دوستم ہستم۔ (من منتظر دوستمم۔(
ہمین کہ او بیاید، می روم۔ (ہمین کہ بیاد، می رم۔(


تو پھر = پس از آن۔ اس کی یہاں ضرورت نہیں۔
نوٹ: بریکٹس میں بول چال والی فارسی لکھی ہے۔
 
میں اپنے کمرے کی طرف جا رہا ہوں۔

من بہ سمت اتاقم می روم۔ (من بہ سمت اتاقم می رم۔(

میں اپنے کمرے میں جا رہا ہوں۔

من بہ اتاقم می روم۔ (من بہ اتاقم می رم۔(
 
آپ بہت زیادہ قیمت لگارہے ہیں میں آپ کو کم پیسے دونگا۔

قیمتی کہ شما می گوئی خیلی زیاد است۔ من کمتر می دہم۔

لیکن بول چال میں یہ جملہ استعمال نہیں ہوتا۔ بول چال میں یوں ہوگا:

خیلی گِرونہ، اَرزونتر حساب کن۔

بہت مہنگا/مہنگی ہے۔ سستا کرو۔
 

dxbgraphics

محفلین
نقوی صاحب ایسا ممکن ہے کہ جب فارسی کو اردو میں لکھیں تو جملے کو بھی تین چار حصوں میں لکھیں
جیسا کہ
میں اپنے کمرے میں جا رہا ہوں
من میرم ۔ میں جارہا ہوں
اطاقم ۔ اپنے کمرے کو

ایسا ہوجائے تو مزا آجائے سمجھنے میں بھی
 
کیوں نہیں ہوسکتا۔ اب ایسے صحیح ۔۔۔

خیلی - گِرونہ۔ اَرزونتر - حساب کن۔
بہت - مہنگا/مہنگی ہے۔ مزید سستا - کرو (دام لگاو(۔
 
Top