ایک جملہ کے لطائف

شاہد شاہ

محفلین
اکثر لوگوں کا تو جواب نہیں ،پاکستان سے باہر جائیں گےتو ڈھونڈ کرپاکستانی کھانا آرڈر کریں گے اور یہاں پاکستان میں چائنز،اٹلین،تھائی کھانا چاہئے ۔
میرے گھر والوں کا بھی یہی حال ہے۔ شہر میں بہترین ترکی، عربی ریستوران چھوڑ کر دیسی ڈھابوں کا رُخ کرتے ہیں
 
پہلے ایک اچھا رواج تھا کہ گھر میں کچھ اچھا پکے تو پڑوسیوں کے گھر بھی بھیجتے تھے ۔ہمارےہاں بھی امی ضرور دوسرے گھروں میں بھیجتے تھیں۔جب ہم گاٶں میں رہتے تھے اور کسی پڑوسی کے گھر سے کھانےکی کوئی چیز آتی تھی تو ہم بچے بڑے شوق سے کھاتے تھے ہم نو بہن بھائی ہیں تو ظاہر ہے کہ بہت تھوڑا تھوڑا آتا تھا۔ چھینا جھپٹی بھی ہوتی تھی۔ تو ہمارے ابو ایک مثال دیتے تھے کہ بھینسوں کےآگے جتنا چاہے اچھا چارا ڈال دیں اپنی کُھرلی میں ضرور بہت سارا چارا چھوڑ دیں گی جب کھولیں تو دوسری بھینسوں کی کھرلی کے ڈنٹھل بھی شوق سے چبا چبا کر کھائیں گی۔
 
اکثر اوقات خواتین اتنی توجہ اور دلچسپی سے ٹی وی پر ڈرامے دیکھتی ہیں کہ اگر ہیروئن کے سر پر ڈانڈا لگ جائے تو یاداشت ان کی چلی جاتی ہے ۔
جب میں چھوٹا تھا تو فلم میں ہیرو کو گولی لگی وہ مرگیا تھوڑے دنوں بعد وہ ہیرو پھر کسی فلم میں دکھا میں نے امی سے کہا کہ امی یہ تو مر گیا تھا پھر کیسے آگیا ۔۔۔۔۔
 
Top