مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

Maha Ali Khan

محفلین
10inch-Jumbo-Roti-Maker-01.jpg
واؤ تھینک یو سو مچ
مائی ڈریم مشین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی کی تلاش ہے۔ کہاں سے ملے گی؟
 
Maha Ali Khan

محفلین
وہ مشین اوپر زیک نے پوسٹ کی ہے۔ روٹی میٹک۔
مگر اس میں بھی آٹے اور پانی کی مقدار کا خیال تو انسان کو ہی رکھنا پڑے گا۔ :)
نہیں مشین ایسی ہونی چاہیے جو خود ہے ہر شے کا خیال کرے۔ پانی کی مقدار کا بھی۔ آخر مشین کا کچھ تو فائدہ ہو۔
 
کیا میری ھی کوئی زندگی ہے؟ مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی۔
جب بھی بنانے کی کوشش کی تو کچھ اور ہی بن جاتا ہے۔ امی سے بہت کہا کہ روٹی والی مشین لادیں وہ سستے داموں بازار سے مل جاتی ہیں۔
لیکن وہ کہتی ہیں کی باقی بہنوں کی طرح پریکٹس کرو خودی آجائے گا۔
میں نے نئیں بنانی روٹی۔ مجھے نہیں پتہ!

ویسے روٹی گول ہی کیوں ضروری ہے؟
پتلی ہو اورٹھیک سے پکائی گئی ہو بس۔ جب پراٹھے چوکور، تکون ہو سکتے ہیں تو روٹی بھی کیسی بھی ہو سکتی ہے۔
 
نہیں مشین ایسی ہونی چاہیے جو خود ہے ہر شے کا خیال کرے۔ پانی کی مقدار کا بھی۔ آخر مشین کا کچھ تو فائدہ ہو۔
نہیں روٹی میٹک میں آپ کو صرف تناسب طے کر کے ایک بار ہی کنٹرول پینل میں اِن پُٹ دینی ہے اور روٹیوں کی تعداد اور سائز بھی۔
اور روٹیاں باہر۔
آٹا، تیل اور پانی الگ الگ کنٹینرز میں ڈالا جاتا ہے جو مشین خود مکس کرتی ہے اور خود ہی پیڑے بناتی اور خود ہی روٹی پکاتی۔
آپ کو بس ایک بار الگ الگ کنٹینرز میں آٹا، تیل اور پانی ڈالنا ہے تعداد اور ڈائمنیشنز وغیرہ دینی ہیں اور بیٹھ جائیں آرام سے۔
Rotimatic - One touch for fresh rotis - Rotimatic
 
اس کی روٹی کے معیار کا تو کھا کر ہی علم ہوگا۔ دیکھنے میں تو ذرا موٹی لگ رہی ہے۔
 
امید ہے کہ دھاگے کے گمنام ہونے تک مسائل گول روٹی اور اس کے ممکنہ حل پر اک کتاب لکھی جا سکے گی جو آنے والی گول روٹی نابلد نسل کے لیے معاون ثابت ہو گی۔ :)
 
Top