زیک

مسافر
زیک بھائی، دھواں اڑاتی جھیلیں اور زمین دیکھ کر خیال آ رہا ہے کہ وہاں کا موسم کیسا تھا؟ اور درجہ حرارت؟
نیوزی لینڈ میں 3 ڈگری سے لے کر 30 ڈگری تک کا موسم ملا۔ لیکن اکثر موسم سہانا تھا۔ 20، 22 ڈگری۔

روٹوروا اور ویئوٹاپو میں اچھا موسم تھا۔ نہ سردی نہ گرمی
 

زیک

مسافر
اس وقت تک ہمیں بھوک لگ چکی تھی۔ کیفے میں لنچ کیا۔

لنچ کے بعد ہمارا ویمانگو جیوتھرمل ویلی جانے کا ارادہ تھا۔ لیکن موسم بدل رہا تھا اور بارش کے آثار تھے۔ اگلے دن ہمارا ایک لمبی ہائیک کا ارادہ تھا اس لئے آج زیادہ تھکاوٹ نہیں چاہتے تھے اور ہوٹل بھی دو گھنٹے کی ڈرائیو پر تھا۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ ویمانگو کو ڈراپ کر دیا جائے اور اس کی بجائے ویئوٹاپو کے قریب ہی مڈ پولز جایا جائے۔

مڈ پولز کی تصاویر
 

زیک

مسافر
یہاں سے چلے تو دو گھنٹے کی ڈرائیو تھی ٹونگاریرو نیشنل پارک تک جو نیوزی لینڈ کا سب سے پرانا نیشنل پارک ہے۔

راستے میں نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی جھیل کے پاس سے گزرے۔

مچھر پہاڑی اور بیک گراؤنڈ میں ٹوپو جھیل
 

زیک

مسافر
آخر ہم نیشنل پارک ولیج پہنچے۔ یہ بنیادی طور پر ٹانگوریرو نیشنل پارک جانے والوں کے پڑاؤ کے لئے ہے۔ ہمارا ارادہ بھی وہیں ہائک کرنے کا تھا۔

شام کو ایک ریستوران میں کھانا کھایا جو سالوں پہلے ٹرین سٹیشن ہاؤس ہوا کرتا تھا۔

یوں تیسرے دن کا اختتام ہوا۔

اگلے دن کی تصاویر کی کانٹ چھانٹ کر رہا ہوں جلد پوسٹ کرتا ہوں
 

زیک

مسافر
دسمبر 23
چوتھا دن
آج ہمارا ایک لمبی ہائیک کا پلان تھا۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ نیوزی لینڈ کی بہترین ڈے ہائیک ہے۔ ٹونگریرو نیشنل پارک میں یہ ہائک ٹونگریرو الپائن کراسنگ کہلاتی ہے۔

لہذا صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھے۔ اپنے بیک پیک تیار کئے اور پھر ناشتے کے لئے ہوٹل کے ناشتے والے کمرے گئے۔ باہر نکلتے ہی احساس ہوا کہ آج دھند ہے۔جو پہاڑ کل نظر آ رہے تھے وہ اب دھند میں غائب تھے۔

خیر ناشتہ کیا اور پھر کچن سے اپنا پیکڈ لنچ لیا کہ ٹریل ہی پر کھانے کا ارادہ تھا۔

ساڑھے سات بجے ہوٹل کی شٹل بس جانے کو تیار تھی۔ اس میں کافی لوگ تھے۔ ہوٹل والوں نے ہمیں حفاظتی ہدایات دیں اور پھر بس روانہ ہو گئی۔

آٹھ بجے کے قریب ہم ٹریل ہیڈ پر تھے۔

ٹریل کا آغاز سیدھا سادا تھا
 
Top