میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہد اشرف

محفلین
میرا کیفیت نامہ
IMG_20180106_082600.jpg
 
مشہور انگریز شاعر ملٹن اندھا تھا. اس کی بیوی بے حد خوبصورت مگر سخت بد زبان و بد اخلاق تھی. کسی دوست نے ملٹن سے اس کی خوبصورتی کا ذکر کیا کہ تمہاری بیوی انتہائی حسین و جمیل ہے، بلکل ایسی کہ جیسے گلاب.
ملٹن نے جواباً کہا کہ تمہاری تشبیہ بالکل صحیح ہے، لیکن میں نے اس گلاب کو اس کے کانٹوں سے پہچانا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
نہیں، ہم نے کہا بچو تم تھوڑے اور بڑے ہو جاؤ پھر ملتے ہیں تم سے :p
گوبھی کا تر و تازہ پھول کھانے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے! ہم چھٹی والے دن کرکٹ کھیلنے علی الصبح گھر سے نکل جاتے تھے اور راستے میں ساری ٹیم کسانوں کا نقصان کیے جاتی تھی۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
میرا کیفیت نامہ:
نہ جانے کیسے کیسے پھول اب مجھ کو بلاتے ہیں
نہ جانے کتنے کتنے رنگ سے دل کو لبھاتے ہیں
فضا میں دور تک پھیلے ہوئے وہ کھیت سرسوں کے
یہ کہتے ہیں کہ اب ارماں نکالو اپنے برسوں کے
خلیل الرحمٰن اعظمی
IMG_20180108_130956.jpg
 

فاخر رضا

محفلین
آج دو assignment مکمل کئے ہیں۔ ابھی ایک باقی ہے مگر اس کی آخری تاریخ پرسوں ہے۔ کل کی presentation کی تیاری بھی باقی ہے۔
بڑہاپے میں پڑھنا بھی ایک درد سر بن جاتا ہے۔ مگر کیا کریں، مشکل کام کرنا ہی اچھا لگتا ہے۔ نوکری تو کرنی ہی ہے کہ وہ روزگار ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل جیسے کسی اچھے عربی فورم کی شدید تلاش!!!
زبردست! ملا تو ہمیں بھی بتائیے گا. آج کل ہم بھی عربی سیکھنے کی طرف مائل ہو رہے ہیں. سعودی عرب میں ہمارے اسکول کی سابقہ پرنسپل رہائش پذیر ہیں انہوں نے اس سلسلے میں کچھ لنکس بھیجے ہیں لیکن ہم بھی کوئی اچھا سا عربی فورم جوائن کرنے کا سوچ رہے ہیں. :)
 
زبردست! ملا تو ہمیں بھی بتائیے گا. آج کل ہم بھی عربی سیکھنے کی طرف مائل ہو رہے ہیں. سعودی عرب میں ہمارے اسکول کی سابقہ پرنسپل رہائش پذیر ہیں انہوں نے اس سلسلے میں کچھ لنکس بھیجے ہیں لیکن ہم بھی کوئی اچھا سا عربی فورم جوائن کرنے کا سوچ رہے ہیں. :)
امید ہے احباب کچھ اس طرف رہنمائی فرمائیں گے۔ میں نے جو فورمز اب تک دیکھے ہیں زیادہ تر عربی جامعات کے ہیں، جن میں ان کے اعلانات، شیڈولز وغیرہ دیے گئے ہیں۔
اس لنک پر آپ بھی دیکھیں، اگر کوئی کام کا لگے تو اِدھر بھی بتا دیں۔
لنک یہ ہے
 

Maha

محفلین
ائے ہجر کی شب ڈھل جا چاند تیرا رحصت ہوا
شب بھر کے تھکوں کو پرواز پہ اب نکلنے دے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top