پاکستان کو ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے، اسرائیلی وزیراعظم

پاکستان کو ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے، اسرائیلی وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 19 جنوری 2018
1062686-netan-1516347294-196-640x480.jpg

بھارت کو لائن آف کنٹرول پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لہذا پاکستان کو بھی ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں جب کہ دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں نیتن یاہو کے دورہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

دورہ بھارت کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بھی بھارتی زبان بولنے لگے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی جن کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لہذا پاکستان بھی ہم سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کرے۔

نیتن یاہو نے ممبئی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے ستاروں سے بھی ملاقات کی، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ سے محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسرائیل میں بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری ہو۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ گجرات کا بھی دورہ کیا، احمد آباد میں مہاتما گاندھی کی رہائش گاہ گئے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ آگرہ میں تاج محل جاکر تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کے دورے کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبرسیکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیوپیتھک ادویات سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جب کہ آزادانہ تجارت اور اینٹی ٹینک میزائل کے معاہدوں پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان کو ہم سے دشمن کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہیے، اسرائیلی وزیراعظم - ایکسپریس اردو
 
اگر پاکستانی ذلیل حکمرانوں کا بس چلے تو اسرائیل جیسے دہشت گرد ملک کو سر پر بٹھا کر ناچیں ۔ ۔ ۔ وہ تو بھلا ہو گزرے لوگوں کا کہ جنہوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ پوری دُنیا اس بات سے باخبر ہے کہ کس طرح فلسطین کے نام اور مسلمانوں کی سرزمین کو صفحٗہ ہستی سے مٹایا جارہا ہے اس سے بڑی کھلی دہشت گردی کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اسرائیل اور پاکستان دونوں مذہب کے نام پر بنائے گئے ممالک ہیں اور انکا ٹاکرا قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔
 
Top