پی ایچ پی میں فریم ورک لاراویل بہتر ہے یا کوئی اور؟

رانا

محفلین
پروفیشنل پی ایچ پی ڈویلپرز کی توجہ درکار ہے۔ بعض پروجیکٹس کے لئے پی ایچ پی پر کام کرنے کا آرڈر ہوا ہے تو اس لئے خاکسار پی ایچ پی کے فریم ورکس کو دیکھ رہا تھا۔ نیٹ پر جو کچھ سرچ رزلٹس ملے ان سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لاراویل فریم ورک کو منتخب کرنا چاہیے۔ اب آجکل لاراویل کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا ہوں۔ لیکن ایک دوست نے ویسے ہی ذکر کیا کہ لاراویل کے لئے پی ایچ پی کا جو کم سے کم ورژن درکار ہوتا ہے وہ اکثر ہوسٹنگ سائٹس پر دستیاب نہیں کہ اکثر ہوسٹنگ سائیٹس پرانے ورژنز سے نئے پر اتنی جلدی سوئچ نہیں ہوتیں۔
پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ بات درست ہے؟ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر میری لاراویل سیکھنے کی محنت اکارت ہی نہ جائے کہ سائیٹ تو بنالیں لیکن چلانے کی جگہ آسانی سے نہ ملے۔ ابھی تک جتنا بھی لاراویل کو اسٹڈی کیا ہے تو پی ایچ پی کے کسی دوسرے فریم ورک پر جانے کا دل بھی نہیں کررہا ہے کہ یہASP.Net MVC سے بہت مشابہ ہے۔ اسکا بلیڈ انجن اور دیگر اسٹرکچر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے مائکروسافٹ کے ایم وی سی کو دیکھ کر ہی بنایا گیا ہے۔ اسی لئے سمجھ میں بھی آسانی سے آگیا۔
پی ایچ پی والے محفلین ذرا اپنے تجربات شئیر کریں۔
 
Top