کوٹلی لوہاراں مغربی، ضلع سیالکوٹ۔

یونس

محفلین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں آپکے گاؤں کی۔ اور ترتیب کے ساتھ راستہ بتاتے ہوئے پیش کرنے کا انداز بھی خوب ! یوں لگا جیسے اسی گاؤں میں گھوم پھر رہے ہیں ۔ ۔ ۔
 
باسل احمد

محفلین
ماشاء اللہ،ایک سال قبل کا سفر یاد دلا دیا ان تصاویر نے۔۔۔میں ان دنوں سیالکوٹ میں ایک ریسرچ کے سلسلہ میں مقیم تھا تو دوستوں نے کہا کہ چلو ہیڈ مرالہ چلتے ہیں۔۔۔موٹر سائیکلوں پر ہیڈ مرالہ گئے۔واپسی پر جب ہم کوٹلی لوہاراں کے بس سٹاپ پر پہنچے تو کسی کی آواز سنی کہ یہاں کوئی میلہ لگا ہوا ہے۔۔۔بس پھر کیا تھا گھس گئے وہاں۔اور خوب لطف اٹھایا اس کے بعد اس سارے گاؤں کی خوب سیر کی۔
 
عمر سیف

محفلین
ماشاء اللہ،ایک سال قبل کا سفر یاد دلا دیا ان تصاویر نے۔۔۔ میں ان دنوں سیالکوٹ میں ایک ریسرچ کے سلسلہ میں مقیم تھا تو دوستوں نے کہا کہ چلو ہیڈ مرالہ چلتے ہیں۔۔۔ موٹر سائیکلوں پر ہیڈ مرالہ گئے۔واپسی پر جب ہم کوٹلی لوہاراں کے بس سٹاپ پر پہنچے تو کسی کی آواز سنی کہ یہاں کوئی میلہ لگا ہوا ہے۔۔۔ بس پھر کیا تھا گھس گئے وہاں۔اور خوب لطف اٹھایا اس کے بعد اس سارے گاؤں کی خوب سیر کی۔
خوب ۔۔ آپ کس شہر سے ہیں ؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
واہ بہت خوب مزہ آگیا تصاویر سے تو لگتا ہے کہ یہ کوئی بہت بڑا قصبہ ویسے ایک کوٹلی لوہاراں کا نام میں نے کتابوں میں پڑھ رکھا ہے اہل سنت کہ مشھور عالم دین جو محدث کوٹلوی کہ نام سے مشھور تھے اور غالب فاضل بریلوی علیہ رحمہ کے خلفاء میں سے تھے، ابو یوسف مولانا محمد شریف محدث کوٹلوی علیہ رحمہ نام تھا انکا اور انکے بیٹے کا نام ابو النور مولانا محمد بشیر تھا غالبا کیا یہ وہی کوٹلی لوہاراں ہے ؟؟؟
 
بھائی یہ وہی والے ہیں ۔۔ مولوی بشیر بریلوی اور ان کے والد کا ذکر کیا ہے آپ نے ۔۔ ان دونوں کا انتقال ہوچکا ہے ۔۔ اب ان کے بیٹے ہیں جو اس وجہ سے مشہور ہیں پوری کوٹلی میں کہ بجائے یہ کہیں کہ "نبی صلی اللہ علیہ و آل وسلم نے یہ ارشاد فرمایا " یہ کہتے ہیں "میرے ابا جی کہا کرتے تھے " ۔۔
مولوی بشیر نیک آدمی تھے ۔۔
 
ویسے تو یہ اک بہت ہی پرانا دھاگہ ہے۔ بہر حال کیا مولوی بشیر کے بیٹوں کا کوئی ایڈریس یا فون نمبر کسی طرح مل سکتا ہے؟
 
Top