آج کی دلچسپ خبر!

ایک سے زائد شادی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،سعودی اسکالر
سعودی عرب کے مذہبی اسکالر ڈاکٹر عائض القرنی نے ایک سے زائد شادی کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بیوی پر اکتفا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اور کہا ہے کہ کثیرالازدواجی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
عرب ٹی وی کے ایک پروگرام سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عائض القرنی نے کہا کہ انکے ذاتی مشاہدے اور تجربات کی روشنی میں وہ سمجھتے ہیں کہ ہر انسان کوایک وقت میں ایک ہی بیوی رکھنی چاہئے۔
کیونکہ متعدد شادیاں کرنے والے بیشتر مرد اپنے بیویوں کے حقوق ادا نہیں کر پاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ بہت سے خاندانی ومالی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک بیوی پر اکتفا اپنے مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بیٹیوں کے لئے مسائل اور جھگڑوں کا دروازہ بھی بند کردیتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
وہ تصویر اور وارننگ سگریٹ کے پرانے دیوانوں کے لئے نہیں بلکہ نئے راغب ہونے والوں کو روکنے کے لئے ہوتی ہیں
مجھے تو ذاتی طور پر لگتا ہے کہ یہ واارننگ چھاپنا محض تمباکو کمپنیوں کی کوئی قانونی مجبوری ہوتی ہوگی ۔ ورنہ ایک سگریٹ کمپنی بھلا سگریٹ سےکیوں روکنے لگی ، کیا نیا کیا پرانا۔
 
مجھے تو ذاتی طور پر لگتا ہے کہ یہ واارننگ چھاپنا محض تمباکو کمپنیوں کی کوئی قانونی مجبوری ہوتی ہوگی ۔ ورنہ ایک سگریٹ کمپنی بھلا سگریٹ سےکیوں روکنے لگی ، کیا نیا کیا پرانا۔
یہ ان کی قانونی مجبوری ہی ہے۔
 
آ سما ن پر رنگوں کے انو کھے نظا رے
آئس لینڈکےآسما ن پر گز شتہ دنو ں رنگوں کے انو کھے نظا رے دیکھنے میں آ ئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
قدرتی خوبصورتی سے بھرپوراس علاقے میں دکھائی دینے والایہ قدرتی منظررنگین لہریں فضا میں مو جو د مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکر انے سے وجو دمیں آیا جنہیں کئی علاقوں کے آ سمان پر دیکھا گیا ۔

sky1.jpg

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے نے دیکھنے والوں نے نہ صرف حیران بلکہ خو ش بھی کردیا ،
کیو نکہ یہ منظر سا ل میں کبھی کبھار ہی نظر آ تا ہے۔
 
معذور بھائی کو پیٹھ پر اسکول لے جانیوالی چینی بچی
چینی بچی نے بھائی سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی، 9سالہ باہمت بچی اپنے معذور بھائی کو پیٹھ پر لادکراسکول لاتی لے جاتی ہے۔
یوں توبہنوں کی اپنے بھائی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم اس چینی بچی نے تو اپنے بھائی سے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے۔
sister-01.jpg

چین کے صوبے یوننان کی کاؤنٹیگوانگنان سے تعلق رکھنے والی 9سالہ ژو ڈنگژوانگ Zhou Dingshuangنامی باہمت بچی اپنے معذور بھائی کا نہ صرف خیال رکھتی ہے۔
اُسکے سارے کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہے اور گرمی ہو یا سردی یا بارش ننھی سی جان اپنے بھائی کو پیٹھ پر لادکر اسکول جاتی ہے اور ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کرتی۔

sister-02.jpg

ژوZhouنہ صرف اپنے12سالہ ڈیفنگو Dingfuنامی بھائی کی دیکھ بھال کرتی ہے بلکہ اپنے معذور والدین کا واحد سہارا بھی ہے۔
وہ گھریلو امور سرانجام دینے کے علاوہ گھر والوں کی کفالت بھی کرتی ہے اور اپنی اس مشکل زندگی سے ذرا بھی مایوس نہیں ہوتی۔
 
فلم پدماوت کی ریلیز کے خلاف احمد آباد میں جلاؤ گھیراؤ
بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کے خلاف بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں اور شاپنگ مالز کو نقصان پہنچایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرنی سینا کے کارکنوں نے فلم کی ریلیز کے خلاف مشعل بردار مارچ کیا، جس کے بعد ہجوم بے قابو ہوگیا اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران تین شاپنگ مالز میں توڑ پھوڑ کی اور 150 سے زائد گاڑیوں کے شیشے توڑد دیئےاور موٹرسائیکلوں کونذرآتش کردیا۔

padmavat02.jpg

کرنی سینا گجرات یونٹ کے چیف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے کارکنوں کا توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ ان شاپنگ مالز کے سنیما ہالز کے مالکان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ پدماوت کی نمائش نہیں کریں گے۔

padmavat03.jpg

دوسری جانب گڑگاؤں کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 25جنوری کو پدمات وت کی ریلیز کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
بھارتی سینسر بورڈ نے دسمبر کے آخر میں فلم کا نام ’’پدماوتی سے ’’پدماوت‘‘ رکھنے بعد نمائش کی اجازت دی تھی، لیکن انتہاپسند تنظیم کرنی سینا پھر بھی مطمئن نہیں ہوئی۔

padmavat04.jpg

بھارتی سپریم کورٹ نے فلم پر پابندی کے خلاف فیصلہ دیا تو کرنی سینا کے رہنماؤں نے فلم کی ریلیز کے موقع پر عوامی کرفیو کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے عوام جذبات کا احترام نہیں کیا۔
بھارتی دیگر ریاستوں اترپردیش اور مدھیا پردیش میں بھی فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
فلم میں ’پدمنی‘ کا کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون نے فلم کی نمائش سے قبل ممبئی کے مشہور’ سادھویانک‘ مندر کا دورہ کیااور فلم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت انتہائی کیے گئے تھے ۔
دپیکا پڈکون، رنویرسنگھ اور شاہد کپور کی یہ فلم ابتداء ہی سے مشکلات کا شکار رہی ہے۔ شوٹنگ کے دوران مختلف گروپس نے سیٹس پر توڑ پھوڑ کی تھی اور فلم کی شوٹنگ رکوا دی تھی۔
فلم کے خلاف مظاہروں اور پابندی کے باعث ’پدما وت‘ کی ریلیز کو ری شیڈول کر کے25 جنوری میں نمائش کے لئے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔فلم کو دسمبر میں ریلیز ہونا تھا۔
 
زیک

مسافر

ہندوؤں کے کرتوت بھی کافی ماشاءاللہ ہیں جو ایک گھڑی ہوئی کہانی پر اتنے مشتعل ہو جاتے ہیں
 
ریت کے قلعے میں 22 سال سے مقیم ’ برازیلین‘ شہری​

یوں تو ہر کوئی ہی آرام دہ آسائش سے بھرپور گھر میں رہنے کو ترجیح دیتا ہے، لیکن جناب اس پرازیلین شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے ریت کے قلعہ کو ہی اپنی رہائش گاہ بنا لیا۔

Brazil-Dust-01.jpg

برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے ساحل سمندر پر مارسیو مزائل نامی شخص نے ایک چھوٹے سے ریت کے قلعے کا اپنا گھر بنایا ہوا ہے۔
جہاں وہ ایک دو نہیں بلکہ گزشتہ 22سال سے مقیم ہے اور اپنے اس چھوٹے سے گھر میں بیحد خوش بھی ہے اور اپنے اس قلعے کا خاص خیال بھی رکھتا ہے۔
مارسیو کو کتابیں پڑھنے کا بھی بیحد شوق اور اپنے اس شوق کی بنا پر کئی کتابیں جمع کی ہوئی ہیں، جنہیں وہاں آنے والے لوگ یا توخرید لیتے ہیں یا کرائے پر لےکر اُس کے بدلے مارسیو کو کھانا دے دیتے ہیں۔

Brazil-Dust-00.jpg

44سالہ مارسیو اپنے اس ریتیلے قلعے کی وجہ سے خود کو بادشاہ سمجھتا ہے، قلعے کے باہر شاہی کرسی رکھی ہوئی ہے، جہاں وہ تاج پہنے اکثر وقت گزارتا ہے ، اس انداز پر اُسے اکثر لوگ بادشاہ کہہ کر ہی پکارتے ہیں۔
 
فرانسیسی پارلیمنٹ میں ’غلطی کرنے کا حق‘ نامی قانون منظور

l_439202_110003_updates.jpg

پہلی غلطی ہے، جاؤ معاف کیا ۔ فرانسیسی پارلیمنٹ نے ’غلطی کرنے کا حق‘ نامی قانون پاس کر دیا۔
قانون کے تحت نادانستہ ہونے والی پہلی غلطی پر سزا نہیں دی جائے گی تاہم یہ قانون عوامی صحت سمیت کچھ دیگر امور پر نافذ نہیں ہوگا۔
فرانسیسی عوام اس قانون سے ٹیکس اور دیگر معاملات میں استفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ سزا دینے کے لیے حکام کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ غلطی جان بوجھ کر کی گئی ہے۔
 
سات ماہ کی بچی کے پھیپھڑے سے ایل ای ڈی بلب نکال دیا گیا

l_439204_111432_updates.jpg

بھارت میں ڈاکٹرز نے سات ماہ کی بچی کے پھیپھڑے سے ایل ای ڈی بلب نکال دیا۔اریبہ خان کھلونا موبائل فون سے کھیلتے ہوئےایل ای ڈی بلب نگل گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اریبہ کے والد ین کھانسی اور بخار کے باعث اُسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئےتاہم کئی روز تک افاقہ نہ ہوا اور اُس کی حالت مزید خراب ہوگئی۔

child-led-bulb_02.jpg

ابتداء میں اریبہ کے والدین کا خیال تھا کہ اُس نے کوئی دھاگا یا کھلونے کا کوئی چھوٹا سا حصہ نگل لیا ہے لیکن رشتہ داروں کے مشورے پر انہوں نے بچی کواسپتال کے ای این ٹی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرادیا، جہاں ایکسرے سے پتہ چلا کہ اریبہ کے سیدھے پھیپھڑے میں کوئی چیز ہے،انفیکشن سے بچانے کے لئے اُسے اینٹی بایوٹک ادویات دی گئیں۔
کئی بار کی برونکو اسکوپی کے بعد پھیپھڑے میں ایل ای ڈی بلب نظرآیا، جسے چمٹی کی مددسے دو منٹ کے اندر نکال دیا گیا۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر بلب کا قطر 2سینٹی میٹر تھا۔
 
آئس نشے پر قابو پانے کیلئے خیبر پختون خوا حکومت کا اہم فیصلہ

l_438783_094046_updates.jpg
آئس نشے پر قابو پانے کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے نارکوٹکس ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا، ترمیمی مسودے میں آئس بیچنے، اسمگل اور تیار کرنے والے کو عمر قید اور موت کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔
ترمیمی مسودے کے تحت 100 گرام تک آئس پر 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 100 گرام سے زیادہ آئس رکھنے والے کو 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
اسی طرح ایک کلو گرام سے زیادہ آئس رکھنے والے کو عمر قید اور سزائے موت دی جائے گی، مسودہ منظوری کے لیے خیبر پختون خوا کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔
 
دنیا کو اب مرد نہیں خواتین تبدیل کریں گی، ملالہ

l_439278_044657_updates.jpg
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں مردوں کو تعلیم دینے اور انہیں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ دنیاکو اب مرد نہیں بلکہ خواتین تبدیل کریں گی ۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سیشن سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہر بچے کے لیے تعلیم انتہائی اہم ہے ۔ تعلیم جتنی مردوں کے لیے اہم ہے اتنی ہی خواتین کے لیے بھی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کا حق ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے میں کوشاں ہیں ان کی کوشش ہے کہ جتنی لڑکیاں اسکول جا سکتی ہیں وہ انہیں اسکول تک بھیجیں تاکہ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے معاشرے میں ان کا مقام مضبوط ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آ سکتی ہے، اس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑے گی جس کے لیے وہ ہمت نہیں ہاریں گی۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا سب سے پہلے ضروری ہے کہ مردوں کو تعلیم دی جائے کہ خواتین کے کیا حقوق ہیں؟
 
جذبات سمجھنے والی دنیا کی پہلی کار متعارف
یوں تو ماہرین نے ایسے کئی روبوٹس تیار کئے ہیں، جو انسانی جذبات کو سمجھنے اور ردِ عمل کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

car1.jpg

لیکن لندن میں ایک ایسی کار تیار کر لی گئی ہے، جو ڈرائیورکی موڈ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

car2.jpg

دلکش ایل ای ڈی لائیٹوں سے مزین دنیا کی پہلی کار نہ صرف وِنڈ اسکرین اور وِنڈوز سے روشنیاں تبدیل کرتی ہے ۔

car3.jpg

اس میں ایسے سائیکلوجیکل سنسرزنسب کئے گئے ہیں، جو اسٹیئرنگ وہیل کی مدد سے انسانی مزاج کے اتار چڑھاؤ کو با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔
 
آسٹریلوی نوجوان نے دنیا کی سب سے لمبی سائیکل تیار کرلی

سائیکلیں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن آسٹریلوی ماہرین کی تیار کردہ اتنی لمبی سائیکل شاید ہی کہیں دیکھی ہو۔

cycle2.jpg

9مہینے کی محنت کے بعد تیار ہونیوالی اس سائیکل کی لمبائی ایک سو35فٹ اور10.5انچ ہے یعنی 41.42میٹرہے جسے چلانے کے لئے کوئی ایک یا دو نہیں پورے بیس افراد بیک وقت سائیکل پر سوار ہوتے ہیں۔
بھاری بھرکم اس سائیکل کو کمال انجینئرنگ سے مکمل کیا گیا ہے جس میں ایک بڑا وہیل اور ڈرم رولز سمیت پائپوں کے درمیان سے سائیکل چین اور پیڈلز ایک دوسرے سے منسلک ہیں جس کی وجہ سے یہ سائیکل لگ بھگ ایک سو میٹر تک کا سفر با آسانی طے کر سکتی ہے۔

cycle1.jpg

اس حیرت انگیز سائیکل کو ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نےدنیاکی سب سےلمبی سائیکل کی حیثیت سےگینز ریکارڈ کے اعزاز سےبھی نواز دیا ہے -
 
یہ سائیکل لاہور کے روڈ پر ایک گھنٹہ چلا کر دکھائیں تو ایک گینز بک ریکارڈ میری طرف سے بھی:D
 
امریکی جھیل میں تیرتا ہوا انوکھا گالف کورس
گالف دنیا کا مہنگا ترین کھیل سمجھا جاتا ہے جسے کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اور اس گالف کورس میں کھیلنے کا سوچ کر بھی کئی لوگوں کے چھکے چھوٹ جائیں گے۔

gold1.jpg

جی ہاں امریکی ریاست ایڈاہو کی ایک جھیل کے بیچوں بیچ قائم تیرتا ہوا انوکھا گالف کورس دیکھنے میں تو نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آتا ہے لیکن یہاں کھیلنے کا شوق ہر کوئی پورا نہیں کرسکتا۔

gold4.jpg

gold2.jpg

14گالف ہولز پر مشتمل کور ڈی ایلن نامی یہ کورس15 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنایا گیا ہے، جسے کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

gold3.jpg

جھیل کے وسط میں قائم اس شاندار اور دلکش گالف کورس تک پہنچنے کے لیے کشتی میں جانا پڑتا ہے لیکن یہاں پر کھیل کا لطف اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
 
Top