سید عمران

محفلین
منزل پر عافیت سے پہنچنے کے لیے انجان راستے کے بجائے ہمیشہ معروف راستہ استعمال کرو چاہے طویل ہی کیوں نہ ہو!!!
 
ہادیہ

محفلین
میری امی کی ایک بات جو ہمیشہ ہم بہن بھائیوں کو کہتی ہیں۔ آپ کچھ بھی سمجھ لیں نصیحت یا قول۔
"کبھی دسترخواں پر بیٹھ کر نعمت کی ناشکری مت کرنا کیونکہ بہت سے لوگ ہیں اس دنیا میں جنہیں یہ نعمتیں بھی نصیب نہیں ہوتی۔"
 
محمد وارث

لائبریرین

بات تو سولہ آنے کھری ہے، لیکن ساری امیاں ایسی بات اُس وقت کرتی ہیں جب بچوں کو ان کی کوئی ناپسند کی ڈش کھلانی ہوتی ہے۔ :)
 
ہاہاہا۔آپ نے وہی بات کی جو ہم اکثر جواب میں اپنی امی کو کہتے ہیں۔ خاص طور پر تب جب ساگ پکاہو:)
امی کہتی ہیں رزق کی ناشکری مت کرو اور دوسرا ضائع مت کرو۔ یہ بھی اچھی بات ہے نا ہمیں شکر ادا کرنا ہی سیکھاتی ہیں نخرا کرنا نہیں:)
 
Top