سونف کی چائے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

سونف کی چائے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
سونف کو زمانہ قدیم سے طبی لحاظ سے صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جو کہ متعدد امراض کی روک تھام میں مدد دے سکتی ہے۔

اسے خام شکل میں کھایا جائے یا چائے کی صورت میں، فائدہ ہر بار ہوتا ہے۔

سونف میں موجود آئل کو ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، مگر کیا آپ نے کبھی سونف کی چائے پی ہے؟

اسے بنانا بہت آسان ہے، بس سونف کو پانی میں ابالیں اور پی لیں۔

یہ چائے وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے، جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

جسمانی وزن میں کمی
چونکہ سونف نظام ہاضمہ کے عمل کو بہتر بناتی ہے، اسی لیے یہ غذائیت کو جزو بدن بنانے کا عمل بھی بہتر کردیتی ہے۔ اس طرح نقصان دہ اجزاءجسم سے خارج ہوجاتے ہیں، اسی طرح جسم میں گلوکوز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے، یہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو میں کرتی ہے جبکہ جسم میں اضافی سیال کو بھی خارج کردیتی ہے۔

دل کی صحت بہتر بنائے
جگر صحت مند ہو تو کولیسٹرول کے ٹکڑے زیادہ بہتر طریقے سے ہوتے ہیں، سونف ان غذاﺅں میں سے ایک ہے جو جگر کے افعال کو مناسب طریقے سے مدد کرنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ دل کی دھڑکن بہتر ہوتی ہے۔

آنکھ کی صحت کے لیے فائدہ مند

سونف بینائی کو بہتر کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود وٹامن سی بینائی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہد کے 9 زبردست فوائد

کیل مہاسے کم کرے
سونف میں موجود آئل ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور جلدی مسائل جیسے کیل مہاسوں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ سونف جلد میں موجود اضافی سیال کو خارج کردیتی ہے جو کہ کیل مہاسوں کی شکل اختیار کرتے ہیں۔

ذیابیطس کے خلاف مزاحمت
سونف ذیابیطس کے شکار افراد کو اس مرض سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے، وٹامن سی اور پوٹاشیم کے باعث یہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرتی ہے جبکہ انسولین کی سرگرمیوں میں اضافہ کرتی ہے جس سے بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے۔

مسوڑوں کے لیے بہترین
سونف جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے جس سے ورم یا سوجن کی روک تھام ہوتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
سونف کا سوپ کہ لیں، کوئی برا نہیں مانے گا
مجھے یہ مضمون بہت پسند آیا. مزیدار بات یہ ہے کہ یہی تمام خواص اس طرح کے ہر مضمون میں بڑی عقیدت کے ساتھ بیان ہوتے ہیں. میں اعتراض اس لیے نہیں کرتا کہ حکیم صاحبان کفر کا فتوٰی نہ لگا دیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین

فاخر بھائی ۔ ویسے مضمون پسند کیوں آیا جب کہ سونف کی شان میں آپ نےاپنے کفر کو چھپا رکھا ہے ۔
 
فاخر رضا

محفلین
فاخر بھائی ۔ ویسے مضمون پسند کیوں آیا جب کہ سونف کی شان میں آپ نےاپنے کفر کو چھپا رکھا ہے ۔
بھیا جب جگر میں کولیسٹرول کے ٹکڑے ہورہے تھے تو میں سوچ رہا تھا کہ کس قدر دقیق نظر ہے حکیم صاحب کی.
ویسے پسند اس لیے آیا کہ بے ضرر چیز ہے، کم از کم اس بہانے پانی تو پی ہی لیں گے احباب. کچھ بھلا کریانے والے کا بھی ہوجائے گا
 
سونف کی افادیت پر اتنی گستاخی ۔ ارے ہے کوئی حکیم محفلین میں ۔
 
بڑی ہی مزیدار یخنی بناتی ہیں ہماری امی. مزہ آجاتا ہے
ہمارے یہاں پلاؤ کے لیے گوشت کی یخنی بنتی ہے،ایک کپڑے میں سونف،ثابت دھنیہ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر پوٹلی کی صورت باندھ کر گوشت کے ساتھ ڈال دیا جاتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
سونف کا ایک استعمال ہمارے بڑوں سے چلا آرہا ہے، آج بھی استعمال ہورہا ہے اور اسے ہمیشہ نہایت مجرب پایا۔۔۔
پیٹ خراب ہنے کی صورت میں مثلاً تیزابیت، قبض، گیس، طبیعت متلانا یا پیٹ میں درد ہو تو ڈیڑھ پیالی پانی میں آدھا چمچہ سونف، پانچ چھ پتیاں سوکھا یا تازہ پودینہ، ایک بڑی الائچی اور آدھا چمچہ سفید زیرہ ڈال کر اتنا پکائیں کہ ایک پیالی پانی رہ جائے۔ نیم گرم پئیں۔ بہت زود اثر ہے، تھوڑی ہی دیر میں آرام آجاتا ہے۔ دن میں تین چار بار پیا جاسکتا ہے۔ لوز موشن کی صورت میں سونف نہ ڈالیں۔۔۔
اسی طرح اگر بہت زیادہ چھینکیں آرہی ہوں اور کہیں جانا ضروری ہو تو عارضی طور پر چھینکیں روکنے کے لیے بہت زود اثر آزمودہ نسخہ ہے۔۔۔
ایک پیالی پانی میں امرود کے تین پتے اور تین ثابت کالی مرچ ڈال کر جوش دیں اور نیم گرم پی لیں۔۔۔
چھینکیں فوراً رک جائیں گی۔۔۔
بعد میں نزلے کا مکمل علاج کراتے رہیں!!!
 
ہمارے گھر میں بھی سونف اور بڑی الائچی کا جوشاندہ پیٹ کے علاج کے لئے بنایا جاتا ہے اور کافی سود مند ہے۔
 
Top