ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

ابو مصعب

محفلین
میں ایک انسٹیٹیوٹ کے لئے ویب سائٹ بنا رہا ہوں۔ انہیں آن لائن رزلٹ سسٹم چاہئیے۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ رزلٹ ایکسل پر تیار کریں اور اسی ایکسل فائل سے ویب سائٹ پر رول نمبر کے حساب سے سرچ ہو سکے۔
ویب سائٹ ورڈ پریس پر بنی ہوئی ہے۔ میں نے ورڈ پریس پلگ ان سرچ کئے تو رزلٹ تیار کرنے کے پلگ ان ملے لیکن یہ پلگ انز ایکسل سے ڈیٹا امپورٹ نہیں کر رہے۔ بلکہ ہر سٹوڈنٹ کا مکمل رزلٹ الگ الگ انٹر کرنا ہوتا ہے جو کہ ایک لمبا کام ہے۔
میں سوچ رہا ہوں کہ اگر ویب سائٹ کی ہوسٹنگ میں ایک فولڈر بنا کر وہاں ایکسل کی فائل رکھ دی جائے اور کسی ایچ ٹی ایم ایل کوڈ یا پی ایچ پی کوڈ کے ذریعے اس سے ڈیٹا فلٹر کیا جاسکے تو یہ ایک آسان حل ہو گا۔
گوگل کرنے پر اس کا کوئی حل تاحال نہیں مل سکا۔
کیا کسی کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟ میرے طریقے سے یا کسی اور طریقے سے ؟
 
Top