میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہادیہ

محفلین
ابن انشاء یاد آ گئے۔ کیا خوب کہتے ہیں کہ اب تو امتحانی سوالات اس طرح آتے ہیں کہ"صدر ایوب نے قوم کو ناکوں کیا چبوایا؟" جواب میں آپ "چنے" لکھ دیں تو آپ پورے نمبر کے مستحق ہیں۔
اور جنرل یحیٰی خان نے قوم کو کیا بنایا؟ جواب میں "الو" لکھ دیا تو آپ پاس ہیں۔
(کچھ اس سے ملتی جلتی بات تھی۔ زبانی لکھا ہے۔)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اس طرح کے سوال اگر پوچھے جائیں تو 100 بائی 100 مارکس آئیں گے۔ :timeout:
 

اے خان

محفلین
آج کی کیفیت لفظوں میں بیان کرسکتا ہوں. لیکن جانے دو
شاعر کہتا ہے.....
جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیل
مجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا
 

ہادیہ

محفلین
سب کی نیک تمناؤں کا بہت شکریہ۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
ابھی پہلا مرحلہ طے ہوا ہے۔۔ پوری کوشش ہے جاب حاصل کرنے کی۔۔ اللہ پاک اپنا کرم فرمائے۔۔آمین دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
کسی صوبہ شاید کے پی کے کی چوتھی کلاس میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے سبق نکال کے ملالہ پہ سبق شامل کر دیا گیا ہے۔
مجھے کسی نے بتایا ہے۔
کیا کسی کو اس بارے کوئی معلومات ہیں؟؟؟
 

زیک

مسافر
کسی صوبہ شاید کے پی کے کی چوتھی کلاس میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے سبق نکال کے ملالہ پہ سبق شامل کر دیا گیا ہے۔
مجھے کسی نے بتایا ہے۔
کیا کسی کو اس بارے کوئی معلومات ہیں؟؟؟
ایسی افواہیں جذبات بھڑکانے کے لئے ہوتی ہیں یقین کرنے کے لئے نہیں
 
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' مومن کو چاہیے کہ اپنے آپ کوذلت سے دوچار نہ کرے، عرض کیا گیا:(یارسول اللہ!) وہ اپنے آپ کو ذلت سے کیسے دوچارکرتا ہے؟، آپ ﷺ نے فرمایا: وہ خود کو ایسی ابتلا میں ڈالتاہے جس سے عہدہ بر اہونے کی اس میں طاقت نہیں ہے ، (ترمذی:2254)‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top