محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

ماشاءاللہ ،
اللہ کریم سے اس مبارک موقع پر بس یہی دعا ہے کہ محمد تابش صدیقی بھائی اور فرقان احمد بھائی مدیر اعلی کے منصب پر آپ حضرات کا انتخاب اردومحفل فورم کے لیے عمدہ اور بہترین ثابت ہو اور محفل آپ لوگوں کی ادارت میں کامیابی سے ترقی کی منازل طے کرے۔آمین
آپ حضرات مدیر اعلی کے منصب پر فائز ہونے پر بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔
 
دونوں احباب کو ڈھیروں مبارکباد اور شب کامنائیں۔۔۔:redheart:

محفل کو اس انتخاب پر خراج تحسین پیش کی جاتی ہے۔ اس فیصلے سے پاک چین دوستی مظبوط ہو گی۔ اور بلوچستان کے حالات میں سدھار کی امید کی جا سکتی ہے۔ امریکہ سے تعلقات مزید خراب ہونے سے بچاو کی جانب ایک اچھا قدم ہے ماشاءاللہ ۔۔۔:applause:
 
یاز

محفلین

ایں مراسلہ پرمزاح است۔
:biggrin:
 
ہادیہ

محفلین
بہت بہت مبارک باد دونوں بھائیوں کو۔۔ یقینا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔
306935.gif

congrats-5.gif
 
سب سے پہلے تو فرقان بھائی کو مبارکباد۔
تمام احباب کی نیک خواہشات اور دعاؤوں پر ممنون ہوں۔ البتہ ممنون حسین بننے سے گریز کروں گا۔
بلاشبہ یہ ایک کٹھن ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہم پر اعتماد کیا گیا۔ فرقان بھائی جیسے متوازن فرد کا ساتھ کافی حوصلہ افزاء ہے۔ محفلین کے مثبت تعاون کے ساتھ محفل کو درست ڈگر پر رواں رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ ان شاء اللہ
 
فرقان احمد

اب ہم آپ کی ستائش کریں گے تو غالباً انجمن ستائش باہمی کا گمان ہونے لگ جائے گا۔ بہت شکریہ! :) صاحب! ہم تو بس آپ کی آڑ لیے چلے آئے۔ اور، اب بھی سبھی محفلین سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی تمنا ہے اور امید ہے کہ احباب کی توجہ اور رہنمائی کے باعث اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن سرانجام دے پائیں گے، امید تو یہی ہے! ان شاء اللہ العزیز!
 
آخری تدوین:
Top