تعارف مبتدی

جی آیاں نوں

کچھ دینی تعلیم کا بھی بتائیے کہ اب تک کیا کیا پڑھا ہے
قرآن کریم بمعہ تفسیر و ترجمہ، احادیث مبارکہ کی متعدد کتب، فقہ، اصول فقہ، منطق، فلسفہ، علم الصرف، علم النحو، علم حدیث، علم بلاغت وغیرہ ٹوٹا پھوٹا پڑھا ہے کچھ اپنی بساط کے مطابق جناب۔:bashful:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خاکسار کو اسامہ فاروق کہتے ہے۔ پاکستان کے دل لاہور سے تعلق رکھتا ہوں 2010ء میں اللہ نے حفظ کی دولت سے انعام بخشا۔
ہر کوئی اسامہ فاروق ہی کہتا ہے یا کچھ لوگ صرف اسامہ کہہ کر بھی کام چلا لیتے ہیں؟ تراویح بھی پڑھاتے ہیں؟

آج کل جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں چودہویں کا چاند ہوں۔ اور فیصل آباد کےمعروف و مشہور ادارے جامعہ اسلامیہ امدادیہ میں درس نظامی کے آخری درجات کا ادنی سا طالب علم ہوں۔
ہر روز چودھویں کا چاند ہوتے ہیں یا بیچ میں باقی مدارج بھی آتے جاتے ہیں؟ اعلی طلباء کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟ چند موٹی موٹی نشانیاں ہی بتا کر عنداللہ ماجور ہوں، تاکہ کل کلاں کوئی اور ادنی طالبعلم ہمارے سامنے خود کو ارفع نہ ثابت کر دے۔ یا پھر کوئی ارفع ہمارے سامنے ادنی بننے کی کوشش نہ کرے۔

مطالعہ کا از حد شوقین اور دیوانہ ہوں،الحمدللہ۔ متعدد تاریخی کتب اور غیر درسی کتب سے استفادے کا موقع ملا۔ جن میں مقدمہ ابن خلدون، ام السیر "سیرۃ حلبیہ"، فاتحین عالم، فتوح الشام، تاریخ یعقوبی وغیرہ سر فہرست ہیں۔
ڈاہڈا اوکھا کم۔۔۔۔

ناولز کا شدید رسیا ہوں۔ نسیم حجازی، نمرہ احمد، عمیرہ احمد، ایم اے مظہر کلیم، اشیتاق احمد، اشفاق احمد وغیرہ سے کافی متاثر ہوں۔
صرف مصنفین سے متاثر ہیں یا ناولز سے بھی متاثر ہیں؟ فہرست اوپری سطر کے مصنفین کے بالکل برعکس ہے۔ خیر یہ ہمارا اعتراض برائے اعتراض ہی ہے۔ نظرانداز فرمائیے۔

ردو محفل فارم اردو ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عرصہ دراز سے میرے ایک مخلص رفیق مجھے یہاں مدعو کر رہے تھے۔ کچھ دن پہلے رجسٹریشن کرا کر بھاگ نکلا (کچھ مجبوری کے تحت)۔
کون سے مخلص رفیق۔ نام بتا کر مشکل آسان کی جاوے۔

نووارد ہوں،اس لیے امید ہے کہ تمام دوست بھرپور تعاون کرتے ہوئے میری اغلاط کی نشاندہی فرمائیں گے۔ شکریہ
بالکل فرماویں گے۔ اور یہاں آتے کس لیے ہیں۔ یہاں پر غلطیاں اور لوگ سدھارنے کا کام ہم فی سبیل اللہ کرتے ہیں۔

تفنن برطرف۔ خوش عام دید۔ آپ کا تعارف اچھا لگا اسامہ صاحب۔ امید ہے آپ کی معیت میں مجھ جیسا کج فہم بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
 
ہر کوئی اسامہ فاروق ہی کہتا ہے یا کچھ لوگ صرف اسامہ کہہ کر بھی کام چلا لیتے ہیں؟ تراویح بھی پڑھاتے ہیں؟
محمد فاروق والد محترم کا نام ہے۔ اکثریت اسامہ ہی پکارتی ہے۔ جی الحمدلله تراویح کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے
ہر روز چودھویں کا چاند ہوتے ہیں یا بیچ میں باقی مدارج بھی آتے جاتے ہیں؟ اعلی طلباء کی کیا خصوصیات ہوتی ہیں؟ چند موٹی موٹی نشانیاں ہی بتا کر عنداللہ ماجور ہوں، تاکہ کل کلاں کوئی اور ادنی طالبعلم ہمارے سامنے خود کو ارفع نہ ثابت کر دے۔ یا پھر کوئی ارفع ہمارے سامنے ادنی بننے کی کوشش نہ کرے۔
دوسرے مدارج کا بھی ذکر مذکور ہے افلا ینظرون؟؟ :D
اعلی طلباء کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ کسی کی بھی نا سنتا ہو۔ کسی کی نصیحت پر بھی کان نا دھرے۔۔۔:notlistening:
صرف مصنفین سے متاثر ہیں یا ناولز سے بھی متاثر ہیں؟ فہرست اوپری سطر کے مصنفین کے بالکل برعکس ہے۔ خیر یہ ہمارا اعتراض برائے اعتراض ہی ہے۔ نظرانداز فرمائیے۔

لیجیے کر دیا نظر انداز، کیا یاد کریں گے۔
نوٹ: احسان یاد رکھا جائے;)
کون سے مخلص رفیق۔ نام بتا کر مشکل آسان کی جاوے۔
من صمت نجا۔۔:shameonyou:
بالکل فرماویں گے۔ اور یہاں آتے کس لیے ہیں۔ یہاں پر غلطیاں اور لوگ سدھارنے کا کام ہم فی سبیل اللہ کرتے ہیں۔
بس ایسے ہی مخلصین فی سبیل اللہ کی تلاش میں ہیں۔ کچھ افاقہ ہوا چاہتا ہے ۔۔:chatterbox:
;)
 
Top