شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

شمشاد

لائبریرین
بسکہ ہیں بدمستِ بشکن بشکنِ میخانہ ہم
موئے شیشہ کو سمجھتے ہیں خطِ پیمانہ ہم
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
جتنی بھی مے کدے میں ہے ساقی پلا دے آج
ہم تشنہ کام زُہد کے صحرا سے آئے ہیں(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ذوق جو مدرسہ کے بگڑے ہوئے ہیں مُلا
ان کو مہ خانہ میں لے آؤ سنور جائیں گے
(ابراہیم ذوق)
 
راحت نہ مل سکی مجھے مے خانہ چھوڑ کر
گردش میں ہوں میں گردش پیمانہ چھوڑ کر


دو گھونٹ نے بڑھا دیے رندوں کے حوصلے
مینا و خم پہ جھک پڑے پیمانہ چھوڑ کر

جلیل مانک پوری
 
کس نے کہا شراب کا پینا حرام ہے
اس کے پئے بغیر تو جینا حرام ہے

نامعلوم
شاعر خطیب اور قوالی کے باب میں
پابند شرع و حق ہی بچیں گے بروز حشر
کہنا ہے جو بھی ہم کو کہیں حد حساب میں
رب کی پناہ جو کو ئی کفر ہو کتاب میں

فیصل عظیم فیصل
 
Top