زارا آریان

محفلین
اُف وہ تقدیر جو تدبیرکی پابند رہی
حیف وہ درد جو منت کش درماں نکلا

✍ ہادی مچھلی شہری ( سید محمد ہادی )
جون پور، اتر پردیش | ۱۸۹۰ – ۱۹۶۱
 

ا۔س۔د

محفلین
ہے ذوقؔ وقت نالے کے رکھ لے جگر پہ ہاتھ
ورنہ جگر کو روئے گا تو دھر کے سر پہ ہاتھ
شیخ ابراہیم ذوقؔ
 

فرقان احمد

محفلین
اک نام کی اُڑتی خوشبو میں، اک خواب سفر میں رہتا ہے
اک بستی آنکھیں مَلتی ہے، اک شہر نظر میں رہتا ہے!!!

کیا اہلِ ہنر، کیا اہلِ شرف سب ٹکڑے ردی کاغذ کے
اس دور میں ہے وہ شخص بڑا جو روز خبر میں رہتا ہے!


شاعر: نامعلوم
 
Top