دنیا کے 196 ملکوں کی سیر کرنے والی لڑکی پاکستان کے بارے میں کیا کہتی ہے


امریکی لڑکی کیسینڈرا نے دنیا کی 196 ملکوں کی سیر کی ، یہاں ایک ٹی وی انٹرویو میں اپنی سیر کے بارے میں بتا رہی ہے ۔ جب ٹی وی میزبان نے اس کی سیر کے بارے میں پوچھا تو اس نے سب سے پہلے پاکستان کا ذکر کیا ۔ پاکستان کے بارے میں بہت مثبت خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ (امریکی) میڈیا میں پاکستان کے بارے میں جو کچھ بتایا جاتا ہے ، پاکستان اس سے بہت مختلف ہے ۔ وہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں اور پاکستان بہت پرامن ملک ہے میں وہاں دوبارہ ضرور جانا چاہوں گی۔ مزید کے لئے وڈیو دیکھئے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
معلوم نہیں اس نے پاکستان میں کتنے دن گزارے لیکن 18 ماہ میں 196 ملکوں کے سفر کا مطلب ہے شاید دو یا تین دن۔
 
یہ اسکی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے البتہ مجموعی طور پر یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کے آئینی حقوق کا تحفظ نہیں۔ آئے دن عوام دہشتگردی کا شکار ہوتے ہیں۔ نظام انصاف درہم برہم ہے۔ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا معاملہ ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
ہائے!! خوش قسمت ہیں کہ دنیا دیکھ چکی ہیں۔ :daydreaming:
یعنی پاکستان آ کر مزارِ قائد بھی ہو آئیں اور ہم وہیں کے وہیں رہ گئے۔ :cry2:
جگہ کے انتخاب کی داد تو بنتی ہے۔ لکی یو کیسینڈرا!! :thumbsup:
 
Top