لطائف

ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﮯ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺗﮭﯽ .
ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 250 ﻣﯿﻞ ﮐﮯ ﺳﮍﮎ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﻭﮦ
ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ .
ﺍﺱ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯﺑﻮﻟﮯ :
ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﺁﭖ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﮨﻮ . ﺳﻤﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ، ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﺮﻭﮞ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ؟
ﮐﺴﺎﻥ ﺑﻮﻻ : ﺻﺎﺣﺐ، ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ 20 ﺑﯿﻞ ﮨﯿﮟ . ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﺭﮦ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﺟﺎﺅﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺑﯿﻞ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺑﺎﻗﯽ 19 ﺑﯿﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻞ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﮐﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ؟
ﮐﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺟﻮﺍﺏ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﭘﻠﯿﭧ ﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯿﻠﯿﮯ 2 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺗﮏ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯽ . ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﺑﻮﻟﮯ : ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ
ﺑﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺜﺎﻝ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺋﯽ . ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯿﺴﯽ ﻟﮕﯽ ؟
ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺻﺎﺣﺐ، 19 ﺑﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﻏﯿﺮﺣﺎﺿﺮﯼ ﻣﯿﮟ 20 ﺑﯿﻞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﮦ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺑﯿﻞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮈﺍﻟﻨﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ، ﺍﺗﻨﯽ ﻋﻘﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﮯ . ﻟﯿﮑﻦ ﺁﭖ ﻣﯿﮟ ؟؟؟؟؟؟
 

تجمل حسین

محفلین
2)پہلا پنجابی دوسرے سے۔۔۔شلوار کے ںاڑے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں
دوسرا پنجابی۔۔۔P.H.D پی ایچ ڈی

پہلا۔۔۔کیا مطلب ؟
دوسرا۔۔۔ Pajama Holding Device )
زبردست۔ یہ واقعی ہی پنجابی ہوگا۔
:callme: :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: :bee::bee::bee:
ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﮯ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺗﮭﯽ .
ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 250 ﻣﯿﻞ ﮐﮯ ﺳﮍﮎ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﻭﮦ
ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ .
ﺍﺱ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯﺑﻮﻟﮯ :
ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﺁﭖ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﮨﻮ . ﺳﻤﺠﮫ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ، ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﺮﻭﮞ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ؟
ﮐﺴﺎﻥ ﺑﻮﻻ : ﺻﺎﺣﺐ، ﻣﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ 20 ﺑﯿﻞ ﮨﯿﮟ . ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﺭﮦ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﺟﺎﺅﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺑﯿﻞ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺑﺎﻗﯽ 19 ﺑﯿﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﻞ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﮐﺎ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ؟
ﮐﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺟﻮﺍﺏ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔
ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﭘﻠﯿﭧ ﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯿﻠﯿﮯ 2 ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺗﮏ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯽ . ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻥ ﺑﻮﻟﮯ : ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ
ﺑﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺜﺎﻝ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺋﯽ . ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﯿﺴﯽ ﻟﮕﯽ ؟
ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ : ﺻﺎﺣﺐ، 19 ﺑﯿﻠﻮﮞ ﮐﯽ ﻏﯿﺮﺣﺎﺿﺮﯼ ﻣﯿﮟ 20 ﺑﯿﻞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﮦ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺑﯿﻞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮈﺍﻟﻨﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ، ﺍﺗﻨﯽ ﻋﻘﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﮨﮯ . ﻟﯿﮑﻦ ﺁﭖ ﻣﯿﮟ ؟؟؟؟؟؟

:lol: :lol: :lol: :blushing::laughing::laughing::laughing:
 

تجمل حسین

محفلین
12644915_999448616744605_2615403603960738965_n.jpg
 

یوسف سلطان

محفلین
پہلا وکیل ۔میرے موکل کی حرکت دیکھی​
دوسرا وکیل ۔۔۔ کیوں‌کیا ہوا ۔۔​
پہلا وکیل ۔۔۔۔ یار میں‌نے اسے جعلی نوٹوں کے مقدمے سے بری کرایا ہےاور وہ کم بخت مجھے فیس میں‌وہی نوٹ دے گیا ہے:heehee:
 
ایک چوہا کسی راستے سے گزر رہا تھا اس نے ایک اونٹ کا بچہ دیکھا اور حیران ہوا کہ اس کا قد اتنا لمبا کیوں ہے
چوہے نے اس سے پوچھا کہ تیری عمر کتنی ہے؟
اونٹ کے بچے نے بولا:
چھ مہینے ..!!
اونٹ کے بچے نے بھی چوہے کے چھوٹے قد کو غور سے دیکھتے ہوئے پوچھا کہ تیری عمر کتنی ہے؟
چوہا بولا:
عمر تو میری بھی چھ مہنیے ہے میں ذرا بیمار شمار رہا ہوں
 

مخلص انسان

محفلین
مریض : ڈاکٹر صاحب آپ نے نرس تو بہت اچھی رکھی ہوئی ہے ، اُسے دیکھتے ہی میں ٹھیک ہوگیا
ڈاکٹر : ہاں جانتا ہوں !! تھپڑ کی آواز باہر تک آئی تھی
 

مخلص انسان

محفلین
بیوی " سنا ہے !! جنت میں شوہر کو بیوی کے ساتھ نہیں رہنے دیں گے "
شوہر " صحیح سنا ہے ۔۔۔ "
بیوی " ایسا کیوں ؟؟ "
شوہر " پگلی !! اس ہی لیے تو اُسے جنت کہتے ہیں "
 
اسلام و علیکم کیا حال ہیں؟ سب موج وچ ہو؟
سب سے پہلے میں آپ لوگوں کو کچھ بتا دوں کہ میرا اپنی پوری زندگی میں یہ پہلا اتفاق ہے کہ میں فیسبک کے علاوہ کہیں کسی فورم وغیرہ پہ جواب دے رہا ہوں اور وہ اس لیئے بھی کہ میں کافی عرصے سے یہاں خاموشی کے ساتھ آ کر پڑھ کے واپس چلا جاتا ہوں۔ یہاں بہت کچھ اچھا ہوتا ہے۔ میرا مطلب ہے بہت کچھ سے بھی زیادہ ۔ وہ جو زیادہ والا ہوتا ہے وہ والا زیادہ۔ مجھے یہ فورم اچھا لگتا ہے اس لیئے میں کچھ التجا کرنا چاہتا ہوں میرا مقصد طنز کرنا نہیں ہے پھر بھی اگر آپ لوگوں کو ایسا لگے تو مجھے نادان سمجھ کہ معاف کر دیں۔
تو بات دراصل یہ ہے کہ جو لطائف ہیں آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس کے ساتھ کسی ذات ، مذہب ، ملک و قوم کو منسلک نہ کریں اس سے انفرادی تعصب پیدا ہوتا ہے کسی ملک و قوم ، مذہب ، ذات وغیرہ کے علاوہ ہم ویسے ہی کہ سکتے ہیں جیسے " ایک شخص" "آدمی " وغیرہ وغیرہ۔۔۔ شکریہ
 

kamran khan

محفلین
صاحب دفتر میں ترقی پا کر افسر بن گئے تو اگلے دن ہی آفس کے دروازے پر بڑا سا بورڈ آویزاں کر دیا۔ جسے پڑھ کر پورے سٹاف کی جان ہی نکل گئی . . .

"یہاں میں باس ہوں۔ صرف میرا حکم چلے گاہمیشہ یاد رکھنا اور اپنی اوقات میں رہنا۔"

اگلے دن باس باتھ روم گئے۔
واپس آفس داخل ہوئے تو میز پر ایک کاغذ پر پیغام لکھا ملا۔ ۔ ۔

"آپکے گھر سے آپکی بیگم کا فون آیا تھا پیغام دیا ہے کہ۔ ۔ ۔

*کچن کے دروازے سے جو بورڈ اتار کے لے گئے ھو ۔ وہ شرافت سے واپس لے آنا۔۔۔*
 

kamran khan

محفلین
کنجوس کی مہمان نوازی

ایک کنجوس کے گھر کوئی مہمان وارد ہوا..

اس کنجوس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آدھا کلو عمدہ گوشت لیتے آؤ۔ بیٹا باہر گیا اور کافی دیر بعد خالی ہاتھ لوٹا...

باپ نے پوچھا گوشت کہاں ھے ؟

بیٹا: میں قصائی کے پاس گیا اور کہا کہ جو سب سے عمدہ گوشت ہے تمھارے پاس وہ دیدو۔

قصائی نے کہا میں تمہیں ایسا گوشت دوں گا گویا کہ مکھن هو..

تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو مکھن ہی لے لوں۔

تو میں بقال کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ مکھن ہے تمہارے پاس وہ دیدو..
بقال نے کہا میں تمہیں ایسا مکھن دوں گا گویا کہ شھد ہو۔

تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو شھد ہی خرید لوں تو میں شھد والے کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ شھد ہے تمہارے پاس وہ دے دو..
تو شہد والے نے کہا میں تمہیں ایسا شھد دوں گا گویا کہ بالکل صاف شفاف پانی ہو..

تو میں نے سوچا اگر یہی قصہ ہے تو پانی تو ہے ہی گھر میں موجود۔

اس لئے میں خالی ھاتھ واپس آ گیا...

باپ: واہ بیٹے یہ تم نے بہت شاطرانہ عقل بھڑائی لیکن ایک نقصان کر دیا۔
وہ یہ کہ ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری چپل گِھس گئی ہوگی..

بیٹا: نہیں ابا ایسا نہیں ہے میں مہمان کی چپل پہن کے گیا تھا
 
ﺷﺒﺎﻧﮧ ﺍﻋﻈﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻭﯾﺪ ﺍﺧﺘﺮ ﺳﮯ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ -
ﺍﯾﻨﮑﺮ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ، " ﺷﺒﺎﻧﮧ ﺟﯽ ! ﺟﯿﺴﯽ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺟﺎﻭﯾﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﯾﮧ ﺗﻮ ﺑﮍﮮ ﺭﻭﻣﺎﻧﭩﮏ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ؟ "
ﺷﺒﺎﻧﮧ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ، " ﺭﻭﻣﺎﻧﺲ ﺗﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻧﮑﻮ ﭼﮭﻮ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺰﺭﺍ "-
ﺍﯾﻨﮑﺮ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺟﺎﻭﯾﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﻮﻟﮯ، " ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺑﮭﺎﺋﯽ، ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﺮﮐﺲ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﭩﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﻟﭩﮑﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ؟
 

یاسر حسنین

محفلین
خاتون خانہ پریشان تھیں۔ رات کو گھر میں دعوت تھی۔ پیزا بنانا چاہ رہی تھیں۔ سارا سامان لے آئی تھیں لیکن مشرومز لانا بھول گئ تھیں۔ رہتی بھی شہر سے دور تھیں۔ قریب کی مارکیٹ میں مشرومز دستیاب بھی نہ تھے۔

صاحب کو مسئلہ بیان کیا تو ٹی وی سے نظریں ہٹائے بغیر بولے؛
" میں شہر نہیں جارہا۔ اگر مشرومز نہیں ڈلے تو پیزا بن جائے گا۔ اور اگر نہیں گزارا تو پچھلی طرف جھاڑیوں میں آگے ہوئے ہیں جنگلی مشرومز۔ توڑ لو"۔

خاتون خانہ نے فرمایا کہ میں نے سنا ہے جنگلی مشرومز زہریلے ہوتے ہیں۔ اگر کسی کو فوڈ پوائزننگ ہو گئی تو؟؟؟"

صاحب بولے؛
دعوت میں سارے شادی شدہ آرہے ہیں۔ زیریلی باتیں سننے کے عادی ہیں۔ زہریلے مشرومز بھی ان پہ اثر نہیں کریں گے۔

خاتون گئیں اور جنگلی مشرومز توڑ لائیں۔ مگر چونکہ خاتون تھیں اس لیے دماغ استعمال کیا اور کچھ مشرومز پہلے اپنے کتے موتی کو ڈال دیئے۔ موتی نے مشرومز کھائے اور مزے سے مست کھیلتا رہا۔ چار پانچ گھنٹے بعد خاتون نے پیزا بنانا شروع کیا اور اچھی طرح سے دھو کر مشرومز پیزا اور سلاد میں ڈال دیئے۔

دعوت شاندار رہی۔ مہمانوں کو کھانا بے حد پسند آیا۔ خاتون خانہ کچن میں برتن سمیٹنے کے بعد مہمانوں کے لیے کافی بنا رہی تھیں تو اچانک ان کی بیٹی کچن میں داخل ہوئ اور کہا؛
" امی ہمارا موتی مر گیا"۔

خاتون کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے رہ گئی۔ مگر چونکہ خاتون سمجھدار تھیں اس لیے panic نہیں ہوئیں۔ جلدی سے ہسپتال فون کیا اور ڈاکٹر سے بات کی۔ ڈاکٹر نے کہا؛
چونکہ کھانا ابھی ہی کھایا گیا ہے اس لیے بچت ہوجائے گی۔ تمام لوگ جنہوں نے مشرومز کھائے ہیں ان کو انیمیا دینا پڑے گا اور معدہ صاف کرنا پڑے گا۔

تھوڑی ہی دیر میں میڈیکل اسٹاف پہنچ گیا۔ سب لوگوں کا معدہ صاف کیا گیا۔

رات تین بجے جب میڈیکل اسٹاف رخصت ہوا تو سارے مہمان لیونگ روم میں آڑے ترچھے بیدم پڑے ہوئے تھے۔

اتنے میں خاتون کی بیٹی جس نے مشرومز نہیں کھائے تھے اور اس ساری اذیت سے بچی ہوئی تھی سوجی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ماں کے پاس بیٹھ گئی۔ ماں کے کاندھے پہ سر رکھ کر بولی؛
" امی لوگ کتنے ظالم ہوتے ہیں۔ جس ڈرائیور نے اپنی گاڑی کے نیچے موتی کو کچل کر مار ڈالا وہ ایک سیکنڈ کے لیے رکا بھی نہیں۔
اف کتنا پتھر دل آدمی تھا۔
ہائے میرا موتی"۔
 

بابا-جی

محفلین
ایک شخص اپنی بیوی کے پاس اِنتہائی پریشان صورت لیے آیا۔
بیوی نے پوچھا، "سرتاج! آپ کو کیا ہُوا ہے؟"
شوہر بولا، "بادشاہ نے ہر اس شخص کے قتل کا حکم صادر کر دیا ہے جو دُوسری شادی نہ کرے۔"
بیوی یہ سُن کر مُسکرا کر بولی، "واہ! کِتنی بڑی سعادت ہے کِہ خدائے بزرگ و برتر نے آپ کو شہادت کے لِیے چُن لیا ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ نے کسی لڑکی کو مارنا ہے تو اسے پندرہ بیس بہترین سوٹ دے دیں اور ڈھیر سارا میک اپ کا سامان دے دیں اور اسے ایسے کمرے میں بند کر دیں جس میں آئینہ نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ نے کسی لڑکے کو مارنا ہے تو اسے تیس چالیس لڑکیوں کے موبائل نمبر دے دیں اور اسے ایسی جگہ بند کر دیں جہاں موبائل کی سگنل نہ آتے ہوں۔
 
Top