بڑا ادیب سو لفظوں کی کہانی

Ali mujtaba 7

لائبریرین
علی مجتبی کی سو لفظوں کی کہانی
بڑا ادیب
رائٹر علی مجتبیٰ
میری ملاقات ایک شخص سے ہوئی
جو اپنے آپ کو بہت بڑا ادیب کہہ رہا تھا۔
میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا کہانیاں لکھنے میں مشکل ہوتی ہے؟انہوں نے کہا ادب کی کوئی بھی صنف ہو میرے لیے اس صنف کو لکھنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
میں نے کہا کیا آپ بچوں کیلئے لکھتے ہیں؟
اس نے کہا میں بڑا ادیب ہوں بچوں کیلئے نہیں لکھتا۔میں نے کہا تو کیا بچوں کا ادب کی ادب میں کوئی اہمیت نہیں ہے؟اس نے کہا شاید۔ میں نے کہا آگر بچوں کا ادب نا ہوتا تو آپ ادیب نا ہوتے۔
 
Top