مبارکباد خوشخبری

مغزل

محفلین
خدا نہ کرے کہ بندوق سے کھیلے ۔ اللہ اس کے ہاتھ میں قلم اور علم دے ۔ جسے یہ بانٹتا پھرے ۔
 

طالوت

محفلین
بچے کھیلتے تو بندوقوں سے ہی ہیں ، مستقبل میں ضرور قلم و تلوار دونوں کا ساتھ ہونا چاہیے ۔۔
وسلام
 

راجہ صاحب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جیہ بہن۔
اللہ پاک آپ کی زندگی کی تمام نیک خواہشات پوری کرے اور منے میاں اور آپ پر اپنی رحمت و برکت کرے

آمین
 

جیہ

لائبریرین
ایں کار دراز است

پہلے ڈیجیٹل کیمرے کی بیٹری چارج کروں گی
پھر گبین کو نئے کپڑے پہناؤں گی اور وہ بھی اس سخت سردی میں
پھر فوٹو لوں گی۔
پھر کمپیوٹر آن کر کے یو ایس بی کے ساتھ سیو کروں گی
پھر فوٹو بوکے پر لاگ ان کروں گی
فوٹو اپلوڈ کروں گی
اپلوڈنگ 15 منٹ لیں گے
پھر روابط کاپی کرکے یہاں نئے پیغام میں دوں گی

نا بابا نا اتنا مشکل کام میں نہیں کر سکتی
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا لمبا کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اپنے موبائیل سے فوٹو لو کوئی دس بیس تیس چالیس پچاس اور مجھے ای میل کر دو، باقی کا کام میں خود ہی کر دوں گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
جیہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ صاحبزادے کو طویل عمر عطا فرمائے اور والدین کا فرمانبردار بنائے۔
ویسے تصاویر ماشااللہ بے حد کیوٹ ہیں۔
ایک بار پھر بہت بہت مبارک ہو۔ تاخیر کے لیے معذرت آج کل وقت نہیں نکل پا رہا۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے بھئی گیبین کی کوئی تازہ ترین فوٹو؟؟؟
عبداللہ گبین 14 آگست 2016
IMG_1497.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ ماشاءاللہ!
واہ بھئی منڈا اتنا بڑا سارا ہوگیا ماشاءاللہ!
اللہ حیاتی دے۔قسمت شاندار کرے۔ہر بری بلا سے محفوظ رکھے۔آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔آمین!
ثم آمین!
 
Top