پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم کے پرانے ڈرامے (بشکریہ شالیمار ریکارڈنگ کمپنی)

سعادت

تکنیکی معاون
آج ایک ٹوئیٹ کے ذریعے علم ہوا کہ شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی نے پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم کے پرانے، شاہکار ڈراموں کو یو‌ٹیوب پر اَپ‌لوڈ کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔ ربط یہ رہا۔

ابھی سرسری طور پر ہی دیکھا ہے، لیکن دستیاب ڈراموں کے نام دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے: خدا کی بستی، وارث، آنگن ٹیڑھا، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دشت، کشکول، دھواں، اور مزید…

ڈراموں کے ساتھ ساتھ کچھ پلے‌لِسٹس نغموں پر بھی مبنی ہیں۔

سو شالیمار ریکارڈنگ کو دعائیں دیجیے اور لطف اٹھائیے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شالیمار ریکارڈنگ کے لیے دعائیں اور آپ کا شکریہ اطلاع کے لیے۔ بہت سی یادیں سرسری نظر ڈالنے ہی سے تازہ ہو گئیں۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
شالیمار کمپنی اور پی ٹی وی دونوں ، حقوق محفوظ رکھتے ہیں کیا ؟
جہاں تک مجھے یاد ہے، پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم، دونوں اداروں کے بنائے گئے ڈراموں کی وی‌ایچ‌ایس کیسٹس (اور بعد میں ڈی‌وی‌ڈِیز) شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کی جانب سے فروخت کی جاتی تھیں (یہ ربط دیکھیے)۔ یوں ہو سکتا ہے کہ پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم کے اُن ڈراموں کی ڈسٹریبیوشن کے حقوق شالیمار کے پاس ہی ہوں…
 

فرخ منظور

لائبریرین
ضیا الحق کے دور میں پی ٹی وی پر اناؤنسر کے سر پر دوپٹہ ہوتا تھا لیکن جب این ٹی ایم آیا تو اس کی اناؤنسر سر پر دوپٹہ نہیں لیتی تھیں۔ اسی حوالے سے فاروق قیصر یعنی انکل سرگم کا ایک شعر
میرے پیارے اللہ میاں یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے
این ٹی ایم کا سر ننگا اور پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے
 

عثمان

محفلین
میرا خیال ہے کہ دیگر افراد کی طرف سے ان میں سے کچھ ڈرامے پہلے ہی یوٹیوب پر دستیاب تھے۔
بہرحال اچھا کیا ہے۔
 
بہت شکریہ سعادت بھائی۔ آپ کی اس اطلاع کی بدولت ہمیں پی ٹی وی کا ڈرامہ “پرچھائیاں” مل گیا جو ہینری جیمز کے شہرہءآفاق ناول “پورٹریٹ آف اے لیڈی” کی ڈرامائی تشکیل تھا۔ اس ناول کو اردو کی سب سے بڑی ناول نگار قرت العین حیدر نے “ہمیں چراغ ہمیں پروانے” کے نام سے اردو میں منتقل کیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
روکڑا کمائیں گے لاکھوں میں ان ویڈیوز پر اشتہارات سے۔
یہ اُن کا حق ہے! ایک کمرشل کاروباری ادارے کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے لیکن ہم جیسے ناسٹلجیا کے ماروں کا بہت بھلا ہوا۔ بچپن اور لڑکپن اور اُٹھتی جوانی کی بہت سی یادیں تازہ ہوئیں، بے اختیار مسکراہٹیں بھی چہرے پر آئیں اور کئی "ہوکے" بھی بھرے، سو ان کا شکریہ! :)

بے تکلفی کے لیے معذرت برادرم۔ :)
 

وجی

لائبریرین
کوئی سال دو سال پہلے پاکستان کے لیئے یوٹیوب نے پیسے کمانے موقع دیا تھا۔
جس کے بعد سے اب تک بہت سارے لوگ چینل اور ویڈیو لاگ بنارہے ہیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ بہت اچھے بھی ہیں۔ مگر بہت کم ہیں ۔
کچھ مشہور شخصیات بھی اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے چینل بنا رہیں ہیں۔

ویسے سعادت صاحب شکریہ آپکا ۔
 
Top