وکی پیڈیا کے بارے میں رائے

جاسمن

لائبریرین
وکی پیڈیا سے کچھ تلاش کرتے ہوئے مجھے کچھ تضادات ملے۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ بنایا تاکہ اُن اغلاط کو درست کر سکوں۔ تھوڑا سا مطالعہ کرنے سے میں نے دیکھا کہ
یہاں "کوئی" بھی آکر کچھ بھی لکھ سکتا ہے۔ آج کسی نے کچھ لکھا ہے تو کل اُسے مٹا کر کوئی اور کچھ اور لکھ دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میں غلطی پہ ہوں۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا وکی پیڈیا قابلِ اعتماد ذریعۂ معلومات ہے؟ یا مزید کچھ اور آپ اپنی رائے یا معلومات کا اظہار کرنا چاہیں۔
 
میرے نزدیک وکیپیڈیا کی بات کی صداقت اتنی ہی ہے جتنی کہ کسی سنی سنائی بات کی ہوسکتی ہے۔ البتہ وکی پیڈیا سے آپ کسی چیز کی ابتدائی معلومات لے سکتے ہیں اور مصدقہ معلومات کے لئے آپ وکیپیڈیا کے آرٹیکل میں دئے گئے حوالے چیک کر لیں اور دیگر ذرایع سے بھی تصدیق کر لیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وکی پیڈیا سے کچھ تلاش کرتے ہوئے مجھے کچھ تضادات ملے۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ بنایا تاکہ اُن اغلاط کو درست کر سکوں۔ تھوڑا سا مطالعہ کرنے سے میں نے دیکھا کہ
یہاں "کوئی" بھی آکر کچھ بھی لکھ سکتا ہے۔ آج کسی نے کچھ لکھا ہے تو کل اُسے مٹا کر کوئی اور کچھ اور لکھ دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میں غلطی پہ ہوں۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا وکی پیڈیا قابلِ اعتماد ذریعۂ معلومات ہے؟ یا مزید کچھ اور آپ اپنی رائے یا معلومات کا اظہار کرنا چاہیں۔
آپ کا مشاہدہ بالکل درست ہے جاسمن۔ وکی پیڈیا پر کوئی بھی کچھ بھی لکھ/تبدیل کر سکتا ہے سو اسے قابل اعتماد ذریعۂ معلومات تو نہیں کہا جا سکتا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ وکی پیڈیا کسی بھی حوالے کا حوالہ ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں آخر میں جو روابط دیے جاتے ہیں کبھی کبھی ان میں سے کچھ مستند مواد تک بھی پہنچا دیتا ہے۔ ورنہ سنجیدہ تحقیق میں اس کا حوالہ دینا اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اللہ بخشے یونیورسٹی میں میری استانی روز میری اور ریسرچ سپروائزر مائیک دونوں ویسے ہی ویب سے لیے گئے تین سے زیادہ حوالوں پر انتہائی سنگ دلی سے نمبر کاٹتے تھے اور وکی پیڈیا کے حوالے پر تو جلاد ہی بن جاتے تھے۔ میں نے ایک بار صرف کسی قول کے الفاظ کی خوبصورتی کی وجہ سے اپنی ایک اسائنمنٹ کا آغاز اس سے کر لیا تھا۔ اس پر میری کیا یادگار دھلائی ہوئی تھی۔
 
میں نے تو ایک مرتبہ ارادہ کیا تھا کہ وکیپیڈیا کے لطیفے نام سے ایک دھاگہ ہونا چاہئے ۔ جس میں وکیپیڈیا پر پائے جانے والے "مضحکہ خیز" حقائق کو جمع کیا جائے۔ مثلا وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کا کوئی سینیٹر بھی وزیراعظم پاکستان بن سکتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
10150789_263696247087702_2640584393313424338_n.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوست وکی پیڈیا کے حوالہ جات پر ماتم کر رہے ہیں، میں نے تو یہاں تک سنا ہے کہ کچھ لوگ پیپر سبمٹ کرتے ہوئے سی ڈرائیو کا حوالہ تھما دیتے ہیں۔ یعنی کہ اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کے ہی کسی ڈاکومنٹ کا ۔۔۔ :ROFLMAO:
 
وکی پیڈیا بذاتِ خود عام لوگوں کے علم و کمال کا نتیجہ ہے۔ آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ وکی پیڈیا ایک معتبر ذریعہ نہیں ہے مگر پھر بھی ہزاروں چیزیں ایسی ہیں جن پر لکھے گئے مکمل مضمون آپکو بالکل صحیح و سالم حالت میں پڑھنے کو ملیں گے جو کہ 100 فیصد نہ سہی 90 فیصد ٹھیک ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں وکی پیڈیا کی اہمیت سے پھر بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں اگر آپکو لگتا ہے کہ فلاں چیز کے بارے میں معلومات ٹھیک نہیں ہیں تو آپ بلا تکلف اُسے ٹھیک معلومات فراہم کر کے لوگوں تک اپنی علمی اہمیت و قابلیت کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
 
نوشاب

محفلین
آپ دوست وکی پیڈیا کے حوالہ جات پر ماتم کر رہے ہیں، میں نے تو یہاں تک سنا ہے کہ کچھ لوگ پیپر سبمٹ کرتے ہوئے سی ڈرائیو کا حوالہ تھما دیتے ہیں۔ یعنی کہ اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کے ہی کسی ڈاکومنٹ کا ۔۔۔ :ROFLMAO:
پھر ان کو نمبر بھی مل جاتے ہیں کیا؟
 
نوشاب

محفلین
وکی پیڈیا سے کچھ تلاش کرتے ہوئے مجھے کچھ تضادات ملے۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ بنایا تاکہ اُن اغلاط کو درست کر سکوں۔ تھوڑا سا مطالعہ کرنے سے میں نے دیکھا کہ
یہاں "کوئی" بھی آکر کچھ بھی لکھ سکتا ہے۔ آج کسی نے کچھ لکھا ہے تو کل اُسے مٹا کر کوئی اور کچھ اور لکھ دیتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میں غلطی پہ ہوں۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا وکی پیڈیا قابلِ اعتماد ذریعۂ معلومات ہے؟ یا مزید کچھ اور آپ اپنی رائے یا معلومات کا اظہار کرنا چاہیں۔
میرا تو اردو وکی پیڈیا پر سر ہی دکھنے لگ جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وکی پیڈیا کی علمی و ادبی و تحقیقی حیثیت جو بھی ہے، دنیا کی بہت سی یونیورسٹیوں میں وکی کی تحقیق کو بطور حوالہ مستند نہیں مانا جاتا اور اسکی حوصلہ شکنی بھی کی جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود وکی پیڈیا کی 'معلوماتی' حیثیت مسلمہ ہے۔ چھوٹی موٹی، روز مرہ کی بے شمار معلومات، ہمیں یہیں سے ملتی ہیں۔ لہذا وکی کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ بھی یہی ہے کہ عام سی معلومات جو اپنے علم وغیرہ کے لیے چاہیئے ہوں یہی سے حاصل کی جائیں، لیکن سنجیدہ نوعیت کی تحقیقی چیزوں کے لیے یہ مستند نہیں ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہاں اگر آپکو لگتا ہے کہ فلاں چیز کے بارے میں معلومات ٹھیک نہیں ہیں تو آپ بلا تکلف اُسے ٹھیک معلومات فراہم کر کے لوگوں تک اپنی علمی اہمیت و قابلیت کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
اچھا۔۔۔یہاں تک تو بات ٹھیک ہے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو پھر "ٹھیک معلومات" کے بعد اِس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ "کوئی " اِن معلومات کو اپنے لحاظ سے "درست" نہیں کرے گا؟؟؟(یہ میں اپنے تجسس کی تشفی کے لئے پوچھ رہی ہوں) اور وہاں تو ابن سعید بھی نہیں جو فوراََ آکر تالہ بندی کردیں۔:D
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر

وکیپیڈیا پر ایڈٹ وارز بھی ہوتی ہیں اور تالہ بندی بھی۔

وکیپیڈیا جیسا انسائیکلوپیڈیا کبھی دنیا میں نہیں رہا۔ یہ ایک انتہائی اہم ریسورس ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

کسی بھی موضوع پر بنیادی معلومات کے لئے وکیپیڈیا سے بہتر جگہ نہیں۔

متنازع موضوعات پر وکیپیڈیا پڑھنے میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔

ابتدائی معلومات کے لئے وکیپیڈیا سے استفادہ کریں لیکن اسے سورس کے طور پر میری بیٹی کے مڈل سکول کے پیپر میں بھی نہیں دیا جا سکتا۔ اس کے لئے وکیپیڈیا ہے سے ریفرینس کی فہرست سے مزید مطالعہ کیا جانا چاہیئے
 
یہ تمام میرے انگریزی وکیپیڈیا کے مشاہدے پر مبنی ہے۔ اردو وکیپیڈیا کی حالت کافی خراب ہوتی تھی اب بہتر ہے لیکن میرا اس کا مطالعہ اتنا نہیں کہ صحیح رائے دے سکوں
 
اچھا۔۔۔یہاں تک تو بات ٹھیک ہے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو پھر "ٹھیک معلومات" کے بعد اِس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ "کوئی " اِن معلومات کو اپنے لحاظ سے "درست" نہیں کرے گا؟؟؟(یہ میں اپنے تجسس کی تشفی کے لئے پوچھ رہی ہوں) اور وہاں تو ابن سعید بھی نہیں جو فوراََ آکر تالہ بندی کردیں۔:D
اگر کوئی ’’اپنے لحاظ سے دُرست‘‘ کرتا ہے اور آپکو لگتا ہے کہ مضمون کا رُخ غلط سمت میں موڑ کر اس کے سیاق و سباق کو تہس نہس کیا گیا ہے تو پھر آپ بلا تکلف وکی پیڈیا سے رابطہ کر کے اُن کو اِس صُورتحال سے آگاہ کر سکتی ہیں۔
 
سروش

محفلین
وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کا کوئی سینیٹر بھی وزیراعظم پاکستان بن سکتا ہے۔
آئین کا آرٹیکل 91- سب آرٹیکل 3 اور 4 اس حوالے سے مندرجہ ذیل ہے ۔
(3) After the election of the Speaker and the Deputy Speaker, the National Assembly shall, to the exclusion of any other business, proceed to elect without debate one of its Muslim members to be the Prime Minister.

(4) The Prime Minister shall be elected by the votes of the majority of the total membership of the National Assembly:Provided that, if no member secures such majority in the first poll, a second poll shall be held between the members who secure the two highest numbers of votes in the first poll and the member who secures a majority of votes of the members present and voting shall be declared to have been elected as Prime Minister:Provided further that, if the number of votes secured by two or more members securing the highest number of votes is equal, further poll shall be held between them until one of them secures a majority of votes of the members present and voting.
 
آخری تدوین:
Top