نیوزی لینڈ کا دورہ ہندوستان : 2017

ابن توقیر

محفلین
نیوزی لینڈ نے اپنے دورہ ہندوستان کا آغاز آج پہلے ون ڈے سے کردیا ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 280 رنز بنائے تھے اور اس کی 8 وکٹیں گری تھیں۔جواب میں اس وقت نیوزی لینڈ 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل رہا ہے۔18 اعشاریہ 3 اوورز میں 123 رنز درکار ہیں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے۔
 

فہد اشرف

محفلین
اب 42 گیندوں میں 49 رن چاہیے نیوزی لینڈ کو جب کہ اس کے 7 وکٹ محفوظ ہیں، یہ تقریباً نیوزی لینڈ جیت چکی ہے۔ اس سے پہلے پہلی اننگ میں کوہلی نے اپنے دو سویں میچ میں اپنی اکتیسویں سینچری اسکور کی۔ کوہلی کھپے وغیرہ
 

ابن توقیر

محفلین
سفر میں ہونے کی وجہ سے اپ ڈیٹس ہی لیتا رہا اس میچ کی،حیران کن نتیجہ ثابت ہوا میرے لیے۔کوہلی کی اننگز ہائی لائٹس میں دیکھنی پڑے گی۔جبکہ ٹیلر بھی کافی عرصے بعد خوب ایکشن میں نظر آئے۔
 

ابن توقیر

محفلین
نکولس جی نے آتے ہی چوکا لگا کر میچ میں ٹیم کوفتح دلا دلی۔لیتھم جی 103 پر ناٹ آوٹ رہے،یوں پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جیت اپنے نام کی۔اس سے قبل آسٹریلیا کی انڈیا کے ہاتھوں ہوئی دھلائی کے بعد لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کو بھی خوب "رگڑا" جائے گا پر پہلا میچ اپ سیٹ رہا،کم از کم میرے لیے۔
 

ابن توقیر

محفلین
اپنے کیرئیر کے دو سومیچ مکمل ہونے پر سچن ٹنڈولکر کے 7305 رنز تھے،جبکہ ویرات کوہلی 8888 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نام اےبی ڈویلیئر کا ہےجنہوں نے 8621 رنز بنائے تھے۔برائن لارا 7370 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔اس سے قبل اپنے دو سویں میچ میں اے بی ڈویلیر نے 101 رنز بنائے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے آج 121 رنز کی اننگز کھیلی۔ان دونوں عظیم بلے بازوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی اپنے دوسویں میچ میں سینچری سکور نہیں کرسکا۔
کرک انفو
 

سروش

محفلین
ویرات کوہلی یہ سینچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے نمبر کے سب سے زیادہ سینچریاں (ون ڈے) میں بنانے والے بلے باز بن گئے ، انہوں نے 31 ویں سینچری بنا کر رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا اور اب ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر ہیں جنکی ون ڈے میں 49 سینچریاں ہیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوہلی صاحب کی اس دسمبر میں مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی متوقع ہے، دیکھتے ہیں شادی کے بعد کوہلی صاحب کی پرفارمنس پر کتنا بُرا اثر پڑتا ہے! :)
 

ابن توقیر

محفلین
آج جاری دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کررہا ہے۔5 اعشاریہ 3 اوورز میں 25 رنز اور 1 آوٹ۔
آج خیر نہیں لگ رہی بلیک کیپس کی۔
 

سروش

محفلین
دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار 8 اوورز میں تین وکٹوں پر 27 رنز بنے ہیں ۔ گپتل ، منرو اور ولیم سن آؤٹ ہوکر پویلین میں واپس چلے گئے ۔
 

سروش

محفلین
پانچویں اوور میں بھارت کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا روہت شرما 7 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے
بھارت کا اسکو ر
33 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ جبکہ پانچ ء تین اوور ہوچکے ہیں ۔
 
Top