کولیسٹرول کیسے کم کریں؟

بھائی رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بندہ بالکل بھی نہ رہ سکے۔۔ مشورہ متبادل بھی تو ہوسکتا ہے۔۔ دو روز پہلے حکیم نے بتایا کہ چاول کھاؤ باقی کچھ نہ کھاأ داکتر نے کہا تھا چاول کم استعمال کرو، دہی اور دودھ بغیر ملائی کے استعمال کرو۔۔ اب آفس میں سبزیاں بھی گھی مین پکتی ہیں بندہ آتھ دس گھنٹ بھوک برداشت نہین کرسکتا اور نہ کام ہوسکتا ہے۔۔ میں آؤٹ آف سٹی ہوں گھر کا کھانا بھی میسر نہیں ہے۔۔۔۔بندہ مرنے والا ہو تو اسے چھوڑ دیں گے آپ؟؟؟
بھائی آپ سب سے پہلے تو یہ فیصلہ کریں کہ آپ نے علاج کس سے کروانا ہے ڈاکٹر سے یا حکیم سے۔پھر اس کے بعد آپ اپنے معالج کے دیئے گئے مشورے پر سختی سے عمل کریں اور دوا پابندی سے استعمال کریں۔پرہیز بہت ضروری ہے صبح ناشتے میں ڈبل روٹی اور بغیر دودھ والی چائے لیں،دوپہر کے کھانے میں فروٹ کا استعمال کریں اور تازہ جوس بھی پی سکتے ہیں۔رات کا کھانا جلد کھائے اور صبح نہار منہ،رات کے کھانے کے بعد لازمی واک کا اہتمام کریں۔ہلکی پھلکی ورزش بھی فائدے مند ہے۔دن میں آفس میں چائے کا استعمال کم سے کم کریں۔رات کے کھانے کے بعد بغیرچینی کا قہوہ آپ کے لیے فائدے مند ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی میرا بھی کولیسٹرول لیول بڑھ گیا ہے۔ جو 230 پر ہے اور ایھ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل بھی ہلے ہوئے ہیں۔۔ لیکن پرہیز نہیں کر پا رہا۔۔ میں آفس مین ہوتا ہوں صبح بس ناشتے میں سیب وغیرہ کھا کے جاتا ہوں اور لنچ آفس میں ہوتا ہے جس مین بعض اوقات قیمہ، گوشت، چکن اور بریانی ہوتے ہیں اور روزانہ رائتہ مکس سلاد بھی ہوتا ہے۔ بھوک لگی ہوتی ہے نہیں رہا جاتا ۔۔۔ ایک لپیرکس 10 ملی گرام روزنہ کھا رہا ہوں ساتھ 30 سے 40منٹ ورزش بھی کر رہا ہوں۔۔سگریٹ نوشی کم کردی ہے۔ آپ دوستوں کا بہتر مشورہ چاہئے۔۔۔
سب سے بہتر مشورہ آپ کو آپ کا ڈاکٹر دے گا صاحب، اور میرے خیال میں آپ شاید ڈاکٹر سے رابطے میں ہیں کہ دوا کھا رہے ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
سب سے بہتر مشورہ آپ کو آپ کا ڈاکٹر دے گا صاحب، اور میرے خیال میں آپ شاید ڈاکٹر سے رابطے میں ہیں کہ دوا کھا رہے ہیں۔
صد در صد متفق
جب انسان جنگل میں رہتا تھا تو صحتمند تھا، یہاں شہر میں تو شیر بھی شوگر اور کولیسٹرول کے مریض بن جاتے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
صد در صد متفق
جب انسان جنگل میں رہتا تھا تو صحتمند تھا، یہاں شہر میں تو شیر بھی شوگر اور کولیسٹرول کے مریض بن جاتے ہیں
جنگل میں survival of the fittest کا قانون ہے، وہاں لاغر، نحیف،ضعیف، نزار، بیمار کے لیے صرف شتاب موت ہے۔ مدنی زندگی کے جہاں بہت سے نقصانات ہیں وہاں فوائد بھی تو ہیں ڈاکٹر صاحب، ہم جیسے ازلی روگی اور بیمار بھی اگر طبعی زندگی پوری نہیں کر پاتے تو بہر طور، کسی نہ کسی طرح، گر پڑ کر اُس کے قریب قریب ضرور پہنچ جاتے ہیں، جنگل میں تو بس چند دنوں کا کھیل ہے!
 

فاخر رضا

محفلین
جنگل میں survival of the fittest کا قانون ہے، وہاں لاغر، نحیف،ضعیف، نزار، بیمار کے لیے صرف شتاب موت ہے۔ مدنی زندگی کے جہاں بہت سے نقصانات ہیں وہاں فوائد بھی تو ہیں ڈاکٹر صاحب، ہم جیسے ازلی روگی اور بیمار بھی اگر طبعی زندگی پوری نہیں کر پاتے تو بہر طور، کسی نہ کسی طرح، گر پڑ کر اُس کے قریب قریب ضرور پہنچ جاتے ہیں، جنگل میں تو بس چند دنوں کا کھیل ہے!
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں اور اپنے بیان سے رجوع کرتا ہوں۔ انسان کے بارے میں آپ کی بات درست ہے۔
یہ بات بھی ہے کہ بہت سارے مسائل کی وجہ بھی شہری زندگی ہے، مثلاََ مختلف قسم کا پولوشن، جنگل کاٹنا، دریا گندے کرنا، اوزون کی تہ کو تباہ کرنا۔
کچھ دن پہلے میں امریکہ میں یہ دیکھ کر حیران اور خوش ہوا کہ لوگ جنگل کو کاٹنے کی بجائے ان کے درمیان میں گھر بنا کر رہتے ہیں۔ خاص کر مشی گن میں یہ بہت عام ہے۔ وہاں روڈ بھی ہوتی ہے مگر اسے سلیقے سے بنایا جاتا ہے۔
ایک اور بات جو یہاں کر دوں کہ کہیں بھول نہ جاؤں کہ صحت کو عام طور پر بیماری کا نہ ہونا سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ یہ ایک منفی تعریف ہے۔ اس کی مثبت تعریف کسی انسان کا جسمانی، دماغی اور معاشرتی طور پر اچھا ہونا ہے اور صرف بیمار نہ ہونا نہیں۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو شوگر ، بلڈ پریشر اور کولسٹرول وغیرہ کنٹرول کرلینے کے باوجود دماغی اور معاشرتی صحتمندی باقی رہ جاتی ہے۔
میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اگر ہم سال میں چند دن ہی سہی اگر جنگل میں گزاردیں تو پورے سال اس کا خوشگوار احساس باقی رہتا ہے، میں اس معاملے میں زیک سر سے متفق ہوں
بات کہیں کی کہیں چلی گئی ۔ مگر شاید کچھ آگے ضرور بڑہی۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
دو چار کلو میٹر دوڑے،
کچھ یوگا، کچھ فزیکل فٹنس ایکسر سائز۔
باڈی کو ٹھیک کرنے کے لئے ویٹ کے ساتھ ایکسرسائز۔
انار کا جوس۔
یا
لیمن جوس بغیر شکر۔
کٹھی چیزیں کھائے۔
ادرگ
لہسن کو توے میں جلاکر دو چار جوے کھائے۔
سب سے بڑھ کر آئل فری کھانا، اناج کم سے کم ، فیٹ فری پروٹین۔
ساتھ ہی ساتھ کمپلیٹ میل وٹامن انڈ منرل ٹیبلیٹ۔
وغیرہ وغیرہ
8e0d6f8009a716067c11a4bcdc53bce1.jpg
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم
محفل پر موجود ڈاکٹر احباب سے سوال ہے کہ ایل ڈی ایل کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟
بہت نوازش!
 

محمد وارث

لائبریرین
ڈاکٹر صاحبان بہتر بتائیں گے لیکن جو بات عام طور پر مشہور ہے وہ یہ کہ ورزش اور روٹین کے ساتھ ورزش کرنے سے یہ کم ہو جاتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوش حضرات کے لیے سگریٹ نوشی سے توبہ، اور خوش خوراک حضرات کے لیے اپنی خوراک میں انتہائی احتیاط بھی شامل ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
مجھے تو یہ پتہ ہے کہ اگر یہ موروثی ہے تو صرف دوا سے ٹھیک ہوگی. چاہے جو ورزش اور غذائی احتیاط کرلیں. ہاں دوا کے ساتھ احتیاط اور ورزش ضرور کریں
ساتھ ہی ورزش سے HDL والا کولیسٹرول بڑھے گا یہ ایک اچھا کام ہوجائے گا
 

الف نظامی

لائبریرین
مجھے تو یہ پتہ ہے کہ اگر یہ موروثی ہے تو صرف دوا سے ٹھیک ہوگی. چاہے جو ورزش اور غذائی احتیاط کرلیں. ہاں دوا کے ساتھ احتیاط اور ورزش ضرور کریں
ساتھ ہی ورزش سے HDL والا کولیسٹرول بڑھے گا یہ ایک اچھا کام ہوجائے گا
بہت شکریہ فاخر رضا صاحب اور اس کی دوا کا کیا نام ہے؟
 

فاخر رضا

محفلین
سر اس گروپ کا نام statin ہے
اس گروپ میں کئی دوائیں ہیں
پاکستان میں آسانی سے ملنے والی دوائیں لکھ رہا ہوں، ان دواؤں کے استعمال سے پہلے اور شروع کرنے کے تین ہفتے بعد جگر کے افعال چیک کرانا چاہیے
Rosivastatin
Atorvastatin
Simvastatin
اب یہ رزلٹ پر منحصر ہے کہ ڈاکٹر کس مقدار میں دوا دیتا ہے
اگر آپ چاہیں تو ایک دو ماہ ورزش اور غذا پر توجہ دے کر دوبارہ کولیسٹرول کرالیں. اس لئے کہ یہ دوا ہمیشہ کھانی پڑے گی. شروع کرنے کے بعد تجربات مت کیجیے گا
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت شکریہ فاخر رضا صاحب ، جزاک اللہ۔
ڈاکٹر نے ٹیسٹ دیکھنے کے بعد سٹیٹن دوا ہی تجویز کی ہے۔
 
Top