مثبت سوچ کا پھل ضرور ملتا ہے

ایک اندھے آدمی نے کہا جب میں آنکھوں سے محروم ہوا تو میں نے سوچا کہ میں دُکھوں کی تاریکی میں ڈوب جاوں گا۔ لیکن اب میں آنکھوں کے بغیر بھی خوش ہوں کیونکہ بہت سے دُکھ آنکھوں کے راستے میرے دل میں داخل ہوتے تھے۔ میں لوگوں کے خوبصورت چہرے دیکھ کر اپنی شکل وصورت پر کُڑھتا تھا۔ بہت سے مسحورکن خیالات لوگوں کے دماغ میں اندھیرے میں آتے ہیں کیا آپ دعا مانگتے ہوئے اپنی آنکھیں بند نہیں کرتے اس اندھے آدمی نے بینائی کے بغیر زندگی کی تصویر کو پینٹ کرنا سیکھا آپ اس وقت تک اپاہج نہیں ہیں جب تک آپ خود کو ایسا محسوس نہ کریں۔
 
Top