اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

حسان خان

لائبریرین
زورق (zauraq) = چھوٹی کشتی

گردابِ دل میں زورقِ گردوں جو غرق ہو
وسعت نہ ہووے اُس کی نیاز ایک ذرہ تنگ
(شاہ نیاز بریلوی)

یا الٰہی زورقِ گردوں سنبھال
بے طرح امڈا ہے یہ طوفانِ اشک
(شاہ نیاز بریلوی)
 
حسان خان

لائبریرین
عُور (oor') = برہنہ، عریاں

منعم کے پاس قاقم و سنجاب تھا تو کیا
اُس رند کی بھی رات گزر گئی جو عور تھا
(میر تقی میر)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زورق (zauraq) = چھوٹی کشتی
گردابِ دل میں زورقِ گردوں جو غرق ہو
وسعت نہ ہووے اُس کی نیاز ایک ذرہ تنگ
(شاہ نیاز بریلوی)
یا الٰہی زورقِ گردوں سنبھال
بے طرح امڈا ہے یہ طوفانِ اشک
(شاہ نیاز بریلوی)
زقید و صید ِ نہنگاں حکایتے آور
مگو کہ زورق ما آشنائے دریا نیست۔۔۔۔اقبال
 
حسان خان

لائبریرین
فاکہہ (faakiha) = پھل، میوہ
جمع = فواکہ (favaakih)
جمع الجمع = فواکہات (favaakihaat)

"میز پر چائے دانیاں اور فواکہات رکھے ہوئے تھے اور وہاں نصیر کے علاوہ گھر کے سارے افراد موجود تھے۔"
(ابنِ صفی، قاتل سنگریزے)
 
حسان خان

لائبریرین
تدرو (tadarv) = ایک خوش آواز اور خوش رفتار پرندہ
320px-Phasianus_colchicus_2_tom_%28Lukasz_Lukasik%29.jpg

یہ ناز اور کرشمہ کہاں ہے تدرو میں
چلتا ہے جس ادا سے وہ پیارا لٹک لٹک
(میر سوز)

یہ فارسی الاصل لفظ ہے اور فارسی زبان میں اس کا ایک املا 'تذرو' بھی ہے۔
 
قیصرانی

اسے انگریزی میں فیزنٹ اور اردو میں مرغِ زریں بھی کہا جاتا ہے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تدرو (tadarv) = ایک خوش آواز اور خوش رفتار پرندہ
یہ ناز اور کرشمہ کہاں ہے تدرو میں
چلتا ہے جس ادا سے وہ پیارا لٹک لٹک
(میر سوز)
یہ فارسی الاصل لفظ ہے اور فارسی زبان میں اس کا ایک املا 'تذرو' بھی ہے۔
زبردست ۔
اے جان پدر نہیں ہےممکن
شاہیں سے تدرو کی غلامی۔۔۔اقبال

ویسے میں اسے ابھی تک چکور سمجھتا تھا ۔ اور میرا تلفظ بھی غلط تھا۔ شکریہ حسان

800px-Alectoris-chukar-001.jpg
 
ابن توقیر

محفلین
لفظ "محیب" کے بارے میں معلومات درکار تھیں،اردو کا ہے یا کس زبان کا؟ کوئی لفظ بھی ہے یا نہیں؟ نئی لڑی بنانے آیا تھا پر اس پر نظر پڑی تو سوچا یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
لفظ "محیب" کے بارے میں معلومات درکار تھیں،اردو کا ہے یا کس زبان کا؟ کوئی لفظ بھی ہے یا نہیں؟ نئی لڑی بنانے آیا تھا پر اس پر نظر پڑی تو سوچا یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں۔
محیب کے متعلق تو نہیں جانتا لیکن "مہیب" اردو میں عام استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب ہے ہیبت ناک۔
 
Top