اپنے بارے میں محفلین کی سچی آراء جانیے!

عمومی طور پر ہمارے ہاں تنقید سننا زیادہ پسند نہیں کیا جاتا اور اصلاحی تنقید کرنے والے بھی اسی خدشہ کے پیشِ نظر تنقید سے رک جاتے ہیں کہ کہیں برا نہ مان لیا جائے۔
تنقید ہی دراصل وہ چیز ہے جو آپ میں، آپ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ بے جا تعریف آپ کو غفلت میں مبتلا کر دیتی ہے، اور مزید سیکھنے کا عمل رک بھی سکتا ہے، کہ انسان اپنی خامیوں سے انجان رہ جاتا ہے۔
ارشادات جناب محمد تابش صدیقی صاحب
آپ یہاں محفلین کی خامیوں، کوتاہیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔تنقید کرنے والا آپ کا خیرخواہ ہوتا ہے ۔
اب آپ اور میں کچھ قواعد کے ساتھ اس دھاگے کا آغاز کرتے ہیں۔
1:جو محفلین اپنی شخصیت کے بارے میں جان نے کی جستجو رکھتے ہیں وہ اپنا نام اس دھاگے میں پیش کرسکتے ہیں۔
2:رائے دینے کے حوالے سے تمام محفلین اس بات کو خیال رکھتے ہوئے اپنی رائے سے آگاہ کریں کہ آپ کے الفاظ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہیں ۔آپ تنقید اور خامیاں اچھے اور مناسب انداز میں بیان کر سکتے ہیں ۔​
3:رائے کے لیے پیش کرنے کے بعد کوئی بھی اپنی شخصیت کے حوالے سے محفلین کی جانب سے دی گئی رائے پر کسی بھی قسم کی تنقید یا تردید نہیں کر سکتا۔البتہ آپ اپنی شخصیت کے علاوہ دھاگے میں پیش ہوئے محفلین کی شخصیت پر اظہار رائے کے لیے آزاد ہیں۔
سب سے پہلے میں محمد عدنان اکبری نقیبی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔آپ میر ے بارے میں کھل کر اظہار رائے دیں ۔میں آپ کی جانب سے ملی رائے سے ضرور رجوع کرو گا تاکہ میں اپنی خامیوں کوتاہیوں پر قابو پاسکوں۔:)
 
آخری تدوین:
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب میں لکھا ہے جس نے کسی کو تنہائی میں نصیحت کی اس نے اسے آراستہ کر دیا اور جس نے کسی کو سب کے سامنے نصیحت کی اس نے اسے رسوا کر دیا ۔
عدنان بھائی آپ کی نیت یقینا اچھی ہوگی لیکن میری رائے میں بزرگان دین نے جو طریقہ اصلاح کا بتایا ہے اس پر عمل کرتے ہوئے جس کی اصلاح کی خواہش ہو اسے ذاتی مراسلے میں آگاہ کر دینا بہتر ہے۔
 
آپ ذاتی مراسلے میں آگاہ کردیں۔:)
 
رانا

محفلین
میں تو نہیں پیش کرنے کا اپنے آپ کو یہاں کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی تنقید نہیں بھی ہوگی تو بھی تنقیدی نگاہ ڈالنے لگے گا کہ منڈی میں مال آیا ہے تو چلو دیکھ ہی لیں۔ :)
 
میں تو نہیں پیش کرنے کا اپنے آپ کو یہاں کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی تنقید نہیں بھی ہوگی تو بھی تنقیدی نگاہ ڈالنے لگے گا کہ منڈی میں مال آیا ہے تو چلو دیکھ ہی لیں۔ :)
رانا صاحب ویسے بھی سیزن ہے مارکیٹ ویلیو پتہ لگ جائے گی۔پیش تو کریں
 
فرقان احمد

محفلین
عمومی طور پر ہمارے ہاں تنقید سننا زیادہ پسند نہیں کیا جاتا اور اصلاحی تنقید کرنے والے بھی اسی خدشہ کے پیشِ نظر تنقید سے رک جاتے ہیں کہ کہیں برا نہ مان لیا جائے۔
تنقید ہی دراصل وہ چیز ہے جو آپ میں، آپ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ بے جا تعریف آپ کو غفلت میں مبتلا کر دیتی ہے، اور مزید سیکھنے کا عمل رک بھی سکتا ہے، کہ انسان اپنی خامیوں سے انجان رہ جاتا ہے۔
ارشادات جناب محمد تابش صدیقی صاحب
آپ یہاں محفلین کی خامیوں، کوتاہیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔تنقید کرنے والا آپ کا خیرخواہ ہوتا ہے ۔
اب آپ اور میں کچھ قواعد کے ساتھ اس دھاگے کا آغاز کرتے ہیں۔
1:جو محفلین اپنی شخصیت کے بارے میں جان نے کی جستجو رکھتے ہیں وہ اپنا نام اس دھاگے میں پیش کرسکتے ہیں۔
2:رائے دینے کے حوالے سے تمام محفلین اس بات کو خیال رکھتے ہوئے اپنی رائے سے آگاہ کریں کہ آپ کے الفاظ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہیں ۔آپ تنقید اور خامیاں اچھے اور مناسب انداز میں بیان کر سکتے ہیں ۔​
3:رائے کے لیے پیش کرنے کے بعد کوئی بھی اپنی شخصیت کے حوالے سے محفلین کی جانب سے دی گئی رائے پر کسی بھی قسم کی تنقید یا تردید نہیں کر سکتا۔البتہ آپ اپنی شخصیت کے علاوہ دھاگے میں پیش ہوئے محفلین کی شخصیت پر اظہار رائے کے لیے آزاد ہیں۔
سب سے پہلے میں محمد عدنان اکبری نقیبی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔آپ میر ے بارے میں کھل کر اظہار رائے دیں ۔میں آپ کی جانب سے ملی رائے سے ضرور رجوع کرو گا تاکہ میں اپنی خامیوں کوتاہیوں پر قابو پاسکوں۔:)

ہماری منافقانہ رائے کے مطابق آپ ایک عظیم انسان ہیں۔ :) :) :)
 
کاشف اختر

لائبریرین
آپ میرے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار کرسکتے ہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ! سیکھنے کے حوالے سے میرا طرز عمل یہی ہے کہ میں کسی بھی منزل پر پہنچ کر تعلیم و تعلم کے اس سفر کو اختتام پذیر سمجھنے کا قائل بالکل نہیں ! کسی ایک منزل کے حصول پر قانع رہنا میری طبیعت کے اقتضا کے بالکل خلاف ہے ۔ تنقید خواہ مثبت ہو یا منفی اس کے قبول کرنے میں پس و پیش دراصل آپ کی شخصیت کے ارتقا کی راہیں مسدود کردیتا ہے ۔ اس لئے تنقید کے حوالے سے میرا طریق یہی ہے کہ میں حتی الامکان اسے قبول کرنے سے گریز نہیں کرتا بشرطیکہ ناقد کا مقصد تنقید برائے تنقیص نہ ہو !
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص اچھا ہو یا برا ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بس اس میں یارانہ نبھانے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ یعنی
اچھا ہوں یا برا ہوں پر یار ہوں تمہارا
والی بات
 
ہادیہ

محفلین
عدنان بھیا سب سے پہلی رائے میری طرف سے۔۔ لکھنے کی جلدی مت کیا کریں کیونکہ آپ لکھتےہوئے غلطیاں بہت کرتے ہیں:):p
باقی پرسنلی کوئی کسی کو جانے تو رائے دے نا کہ یہ اچھی بات ہے آپ میں یہ نہیں:)
 
گلزار خان

محفلین
لیکن اپنی خیامیاں کیوں ہمیں خود پتہ نہیں چلتی ہیں اورکیوں دوسروں سے سننے کی مرہون منت رہتے ہیں اس سے تو یہی تائثر پیدا ہوتا ہے کہ خامیاں نہیں بلکہ تعریف سننا چاہتے ہیں کیوں میں نے کافی لوگ ایسے دیکھے ہیں جن میں ہمت نہیں منہ پر فیس تو فیس بات کرنے کی منہ پر تو وہ آپ کی تعریف ہی کریں گئے لیکن جیسے ہی آپ وہاں سے ہٹو آپ کی بڑائیاں شروع ہو جائیں گی پھر ایک دوسرا بھی انسان اس نے اگر آُپ میں کبھی کوئی خامی دیکھی ہوگی یا جو آپ نے کمزور لمحات میں اپنے دل کا بوجھ ھلکا کرنے کے لیئے رازدان سمجھ کر بتائی ہوگی وہ فائدہ اٹھانے لگ جائے گئے ھنسے گئے مذاق بنائے گئے تو بہتری یہی ہے خود کو مظبوط بنائیں آپ خامیاں خود پتہ کریں تنھائی میں بیٹھ کر کے لوگ آُپ کی کس بات پر رنجیدہ ہو جاتے ہیں یا ہنتے ہیں یا مزاق بناتے ہیں دور بھاگتے ہیں اگر کوئی بات بری لگے تو معذرات کی ضرورت نہیں آپ کو جو دل میں آیا لکھ دیا :)
 
sani moradabadi

محفلین
تجویز تو عمدہ ہے

لیکن معذرت خواہ ہوں کہ شخصیات پر تنقید کرنا میرے ناقص خیال میں روا نہیں ہے

البتہ تعریف ضرور کروں گا

میں اس فورم میں نیا تھا اور آپ نے میری راہنمائی فرمائی تھی مجھے آپ کی یہ بات بہت پسند آئی
 
ہادیہ

محفلین
آج زیک کا انٹرویو پڑھا۔ بہت مزا آیا۔ اچھا لگا۔ کافی دلچسپ سلسلے شروع کیے جاتے تھے پہلے محفلین کے بارے میں جاننے کے لیے۔ اب ایسا کوئی سلسلہ ہی نہیں ۔اس لیے رائے بس کمنٹس پڑھ کر ہی قائم کی جاسکتی ۔ جوکہ ظاہر ہے عمومی رائے ہی ہے:)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
آج زیک کا انٹرویو پڑھا۔ بہت مزا آیا۔ اچھا لگا۔ کافی دلچسپ سلسلے شروع کییے جاتے تھے پہلے محفلین کے بارے میں جاننے کے لیے۔ اب ایسا کوئی سلسلہ ہی نہیں ۔اس لیے رائے بس کمنٹس پڑھ کر ہی قائم کی جاسکتی ۔ جوکہ ظاہر ہے عمومی رائے ہی ہے:)
ایسے سلسلے آپ جیسے محفلین ہی شروع کرتے ہیں اور جاری رکھتے ہیں
 
Top