مسافر مع قرآن (چین میں)

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے شیخ فہد الکندری کا یوٹیوب کا چینل بہت پسند ہے۔ فہد الکندری نے دنیا بھر میں پھر کر اسلام کے دائرے میں داخل ہونے والوں اور اسلام کی خدمت کرنے والوں کے انٹرویو پیش کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافر مع القران کے نام سے ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں قران کی تعلیم کے بارے میں جاری کاوشوں کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے خاص طور پر ایک قسط پسند آئی ہے جس میں چین کے صوبے گنشو (Gansu) کے شہر لنشیا (Linxia) میں چھوٹے بچوں کے قران کی تعلیم اور حفظ قران کے لیے قائم ایک مرکز کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ چین جیسے ملک میں جہاں دینی آزادی پر سختی سے پابندی ہے اور اسلام کے شعائر پر عمل کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے، وہاں ایسے مرکز کا قائم ہونا اور چلتے رہنا یقینا حیران کن ہے۔ چین میں قران کی تعلیم کے لیے آفیشلی کوئی مرکز قائم نہیں کیا جا سکتا، اسے لیے اس مرکز، جس کا نام یس کنڈر گارٹن ہے، کو عربی تعلیم کے سکول پر چلایا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام اگرچہ عربی میں ہے لیکن اسے انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 
Top