کمپارٹ کا مطلب؟

دوست

محفلین
کمپارٹ امتحان میں کسی مضمون میں ناکام ہو جانے کہا جاتا ہے. کمپارٹ آ گئی
شاید کمپارٹمنٹ کی مختصر شکل ہے. بعد اب اسے سَپلی کہا جاتا ہے، جو سپلیمنٹری یا ضمنی امتحانات کی طرف اشارہ ہے.
 
ابو کاشان

محفلین
میں اردو کا طالبعلم ہوں۔ اگر میری تحریر میں (املا یا نحوکی) کوئی غلطی ہو تو ضرور بتائیے۔شکریہ۔
 
انجانا

جدید املا میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ مرکب الفاظ کو علاحدہ لکھا جائے خصوصاً جب اس میں اضافت کی زیر ہو۔ جیسے آپ نے طالبعلم غلط لکھا ہے۔ اسے یوں لکھا کریں :
طالبِ علم
 
akhtar ali durrani

محفلین
میں اردو کا طالبعلم ہوں۔ اگر میری تحریر میں (املا یا نحوکی) کوئی غلطی ہو تو ضرور بتائیے۔شکریہ۔

اس سے زیادہ شستہ یہ نہیں:
میں اردو کا طالب علم ہوں۔ اگر میری تحریر (املا یا نحوکی) میں کوئی غلطی ہو تو ضرور بتائیے۔ شکریہ۔
میری نادانی پر روشنی ڈالیے! شکریہ-
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی مجھے 'کمپاڑت' کا مطلب بتا سکتا ہے؟
آپ نے کس پیرائے میں پڑھا یہ لفظ ؟
کم پارٹ، بمعنی ، حصے بخرے کرنا۔یہ مطلب کسی نے نہیں لکھا۔
امتحان میں "سپلی لگنا"(یعنی کسی مضمون میں فیل ہونا) کو کمپارٹ کہنا نیا پتہ چلا یہ کہاں رائج ہے ۔
 
akhtar ali durrani

محفلین
آپ نے کس پیرائے میں پڑھا یہ لفظ ؟
کم پارٹ، بمعنی ، حصے بخرے کرنا۔یہ مطلب کسی نے نہیں لکھا۔
امتحان میں "سپلی لگنا"(یعنی کسی مضمون میں فیل ہونا) کو کمپارٹ کہنا نیا پتہ چلا یہ کہاں رائج ہے ۔
جناب،
'کمپارٹ' کو گوگل کیجیے تو اسکا نیا استعمال کے بہت مثالیں آپ کو ملیں گی-
 
کمپارٹ امتحان میں کسی مضمون میں ناکام ہو جانے کہا جاتا ہے. کمپارٹ آ گئی
شاید کمپارٹمنٹ کی مختصر شکل ہے. بعد اب اسے سَپلی کہا جاتا ہے، جو سپلیمنٹری یا ضمنی امتحانات کی طرف اشارہ ہے.
متفق
لیکن
کوئی مجھے 'کمپاڑت' کا مطلب بتا سکتا ہے؟
اختر علی
تو۔۔۔
 
آپ نے کس پیرائے میں پڑھا یہ لفظ ؟
کم پارٹ، بمعنی ، حصے بخرے کرنا۔یہ مطلب کسی نے نہیں لکھا۔
امتحان میں "سپلی لگنا"(یعنی کسی مضمون میں فیل ہونا) کو کمپارٹ کہنا نیا پتہ چلا یہ کہاں رائج ہے ۔
ہمارے ہاں پاکستان میں سننے کو اکثر مل جاتا ہے آپ اسے غلط العوام بھی کہہ سکتے ہیں
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

صاحباب و صاحبات،
آداب عرض،
کوئی مجھے 'کمپاڑت' کا مطلب بتا سکتا ہے؟
مہربانی،
اختر علی

کمپارٹ: درجوں میں تقسیم کرنا/ الگ الگ حصوں میں بانٹنا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک وقت تھا میرے والد محترم کے وقت، جو ایک مضمون میں فیل ہو تو پھر دوبارہ تمام مضامین میں امتحان پاس کرنا پڑتا تھا،
پھر بعد میں امینڈمنٹ ہوئی تو ایک مضمون کی رعایت ملی ایک مضمون میں فیل ہونے پر اسی کا امتحان پاس کرنا پڑتا تھا،
اس کے بعد پھر امینڈمنٹ ہوئی تو یہ رعایت بڑھا کر 3 مضامین کی ملی،
اس کے بعد پھر امینڈمنٹ ہوئی تو یہ رعایت 5 مضامین تک ہو گئی، جو دو اینویل اور دو سپلی تک ہے۔
حالیہ پر اگر کوئی اور واضع جانتا ہو تو اپنی رائے سے نواز سکتا ہے۔

والسلام
 
آخری تدوین:

La Alma

فیڈرل بورڈ میں انٹر میڈیٹ میں کمپارٹ کلئیر کرنے کے اب شاید 10چانسز ہیں .
 
Top