محمد وارث

لائبریرین
ویسے تو میں بھی پنجاب ہی سے ہوں لیکن مجھ پر کبھی یہ اصطلاح نہیں کُھل سکی، میں نے کبھی سنی بھی نہیں۔ اس "شاپر کرانا" کے قریب قریب میں نے جو اصطلاح سنی ہے وہ ہے "گولی کرانا" اور اس کا کم و بیش مطلب ہوتا ہے کسی کو بیوقوف بنانا، یا تفنن طبع کے لیے کسی کا مذاق اُڑانا، یا کسی کو غلط معلومات دینا، یا کسی کو غلط راستے پر ڈال دینا یا کسی کو لارے لپے لگائی رکھنا یا کسی کا کام ٹالتے رہنا، یا کسی سادہ لوح کے ساتھ اپنی عیاریِ طبع دکھانا وغیرہ وغیرہ۔ کیا یہ 'شاپریت' اور 'شاپر کرانا' بھی یہی کچھ ہے؟ :)
 
آخری تدوین:
ڈسٹری بیوٹر: آج کی کیا رپورٹ ہے۔
نینو: جی سر جی ہول سیل ڈیلر کے پاس شاپر کے سیمپل لے کر گیا تھا۔
ڈسٹری بیوٹر: اچھا پھر۔
نینو: اس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا شاپر کتنا مظبوط ہے،میں نے کہا اتنا مظبوط ہے کہ اس کو ہاتھ میں پکڑ کر ہوائی جہاز سے چھلانگ مارو تو پیراشوٹ کا کام دے گا
ڈسٹری بیوٹر: ویل ڈن نینو پھر تو اس نے بہت بڑا آڈر دیا ہو گا۔
نینو: نہیں سر یہ سن کر اس نے مال واپس کر دیا اور میرے آگے سے چائیے اور بسکٹ بھی اٹھا لئے
 

محمداحمد

لائبریرین
ڈسٹری بیوٹر: آج کیا کیا رپورٹ ہے۔
نینو: جی سر جی ہول سیل ڈیلر کے پاس شاپر کے سیمل لے کر گیا تھا۔
ڈسٹری بیوٹر: اچھا پھر۔
نینو: اس نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا شاپر کتنا مظبوط ہے،میں نے کہا اتنا مظبوط ہے کہ اس کو ہاتھ میں پکڑ کر ہوائی جہاز سے چھلانگ مارو تو پیراشوٹ کا کام دے گا
ڈسٹری بیوٹر: ویل دن نینو پھر تو اس نے بہت بڑا آڈر دیا ہو گا۔
نینو: نہیں سر یہ سن کر اس نے مال واپس کر دیا اور میرے اگر سے چائیے اور بسکٹ بھی اٹھا لئے

ہاہاہاہا۔۔۔!

جبھی آج کل محفل سے غائب ہیں۔ شاید شاپر کے نئے گاہک ڈھونڈ رہے ہوں۔ :) :) :)
 
IMG-20181112-075741.jpg
 
Top