Poet Perfect Android

hackerspk

محفلین
ایمو لیٹر تو اتنا سلو ہے کہ کیا ہی کہنے۔ خیر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ اگر کوئی مسئلہ مسائل ہو تو بتائیے گا۔
 
اب درست ہے
Screenshot_2016-03-14-22-37-52_zpsllzy5iu7.png
 
بهائی جی
اگر اس میں ہمیں اردو کی مشہور کتابوں کو پڑھنے کا موقع مل جائے تو سونے پہ سہاگہ اور علامہ اقبال کی بکس جیسے بانگ درا تو لازمی دیں آپشن ہونا چاہیے
 
بهائی جی
اگر اس میں ہمیں اردو کی مشہور کتابوں کو پڑھنے کا موقع مل جائے تو سونے پہ سہاگہ اور علامہ اقبال کی بکس جیسے بانگ درا تو لازمی دیں آپشن ہونا چاہیے
علامہ اقبال کی مکمل شاعری آفلائن پڑھنے اور سرچ کرنے کے لیے یہ ایپ انسٹال کر لیں. :)
 
hackerspk

محفلین
بهائی جی
اگر اس میں ہمیں اردو کی مشہور کتابوں کو پڑھنے کا موقع مل جائے تو سونے پہ سہاگہ اور علامہ اقبال کی بکس جیسے بانگ درا تو لازمی دیں آپشن ہونا چاہیے
تابش بھائی کی بات مان لینے میں فائدہ ہے مگر Poet Perfect سے بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔ صرف sort by books پر کلک کریں اور بانگ درا منتخب کر لیں۔
Screenshot_2016_03_16_15_17_31.png
 
hackerspk

محفلین
اپلیکیشن لانچ کر دی ہے۔ تقریبا ایک ہزار صارفین نے ڈاونلوڈ کی ہے۔ اور بہترین بات یہ ہے کہ ابھی تک ایرر کوئی نہیں آیا۔ شک پڑ گیا ہے کہ ایرر فری تو نہیں بن گئی۔
ویسے میرے پاس تو پہلے سے انسٹال ہے۔
یہاں بھی ربط مہیا کر دیجئے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
زبردست۔ ماشاء اللہ۔ اردو کی برقی کتابیں بھی ساری شامل کر دی ہیں، شاعری کی! لیکن بہت سی کتب محض برقی ہیں، چھپی ہوئی کتب کی فہرست میں ان کو شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔
 
hackerspk

محفلین
اوہ ابھی دیکھا۔ میں تو ریویو بھی دے چکا ہوں۔ :)

اف۔۔۔۔۔اس آئیکون کے ساتھ مضحکہ خیز کا ٹیگ تھا۔ پھر تو زیادتی ہو گئی۔

زبردست۔ ماشاء اللہ۔ اردو کی برقی کتابیں بھی ساری شامل کر دی ہیں، شاعری کی! لیکن بہت سی کتب محض برقی ہیں، چھپی ہوئی کتب کی فہرست میں ان کو شامل نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔

جی یہ پہلے سے ذہن میں تھا۔ کتابوں کی انفارمیشن اور ٹائپ کرنے اور پروف ریڈر وغیرہ کے متعلق معلومات کے لیے ایک آپشن رکھی ہوئی ہے۔ وہیں یہ بھی بتہ دیا جائے گا کہ یہ کتاب کہاں سے چھپی ہے اور کونسا نسخہ ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
Screenshot_2016_03_02_15_31_32.png

اسی طرح شعرا کرام کی سوانح حیات کے لیے بھی ایک حصہ وقف ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
کیونکہ منیر نیازی کی ایسی کوئی کتاب نہییں ہے، اس لئے اعتراض کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کی جگہ ’اس برقی کتاب‘ کر دیا جائے تو واضح ہو جائے
 
hackerspk

محفلین
اپلیکیشن میں فل ٹیکسٹ سرچ کی آپشن کا آزمائشی نسخہ شامل کر دیا ہے۔ دو چار حضرات اس کا جائزہ لینے کے لیے درکار ہیں۔

فل ٹیکسٹ سرچ کے لیے
Menu > Advanced Search > Full-Text
 
اپلیکیشن میں فل ٹیکسٹ سرچ کی آپشن کا آزمائشی نسخہ شامل کر دیا ہے۔ دو چار حضرات اس کا جائزہ لینے کے لیے درکار ہیں۔

فل ٹیکسٹ سرچ کے لیے
Menu > Advanced Search > Full-Text

سرچ آپشن بہتر ہے لیکن ایک کمی یہ ہے کہ اس میں 100 کلام پر انتہا ہو جاتی اس سے زیادہ غزلوں کی فہرست نہیں دیتی جس میں بھی وہ الفاظ موجود ہوتے ہیں۔
مثال لفظ عشق سرچ کرنے پر صرف ہمارے سامنے 100 غزلوں کی ہی فہرست آتی ہے جب کہ یہ الفاظ کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
 
Top