شکوہ

محفل اردو زبان کی تعمیرو ترقی پر بنائی گئی ہے لیکن یہاں الفاظ انگلیش کے بولے جاتے ہیں ایسا کیوں ؟؟
اس کی ایک وجہ کیا اردو زبان میں دوسرے زبانون کا جمع ہو جانا ؟؟
دوسری وجہ جب تک انگلیش کے الفاظ نا بولے جائے لوگ پیندو سمجھتے ہیں ؟؟
محفل میں اردو زبان کا رائج کیا جائے پوری طرح سے یا پھر محفل کو انگلیش اردو نام دے دیا جائے ؟؟
نوٹ:
دوسرے ممبران کا ہماری بات سے متفق ہونا ضروری نہیں یہ ایک عوامی صفہ(پبلیک پیچ) ہے ہر ایک اپنی رائے اظہاری کا حق رکھتا ہے
 
لاریب مرزا

محفلین

آپ کا شکوہ اپنی جگہ لیکن ہمیں یہ سمجھ نہیں آیا کہ آپ نے یہ موضوع سالگرہ کے سابقے کے ساتھ کیوں پیش کیا ہے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
خوشیوں کے ساتھ غم کا ذکر بھی کرنا چاہے محبت بڑھ جاتی ہے
غم کا ذکر ضرور کیجیے۔ بلکہ ہم نے تو اکثر ہی آپ کو غمناک دیکھا ہے۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ موضوع اور لڑی کا متن سالگرہ کے حوالے سے نہیں ہے۔ آپ اس دھاگے کو گپ شپ کے زمرے میں منتقل کیجیے اور سالگرہ کے حوالے سے کوئی اچھا سا دھاگہ شروع کیجیے۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
محفل اردو زبان کی تعمیرو ترقی پر بنائی گئی ہے لیکن یہاں الفاظ انگلیش کے بولے جاتے ہیں ایسا کیوں ؟؟
اس کی ایک وجہ کیا اردو زبان میں دوسرے زبانون کا جمع ہو جانا ؟؟
دوسری وجہ جب تک انگلیش کے الفاظ نا بولے جائے لوگ پیندو سمجھتے ہیں ؟؟
محفل میں اردو زبان کا رائج کیا جائے پوری طرح سے یا پھر محفل کو انگلیش اردو نام دے دیا جائے ؟؟
نوٹ:
دوسرے ممبران کا ہماری بات سے متفق ہونا ضروری نہیں یہ ایک عوامی صفہ(پبلیک پیچ) ہے ہر ایک اپنی رائے اظہاری کا حق رکھتا ہے
مجھے تو یہ پڑھ کر صرف ایک ہی خیال آ رہا ہے کہ اردو بچانے سے پہلے املا بچائی جائے آپ نے تو اردو کا قتل عام کر دیا ہے ۔
جہاں تک مجھے یاد ہے اردو کئی زبانوں کا مجموعہ ہے تو جہاں اتنی زبانوں کو خود میں سمونے کا حسن رکھتی ہے وہاں انگریزی کے دو چار الفاظ سے کون سے داغ لگ جائیں گے ؟
اور مزید یہ کہ محفل صرف ہند و پاک کی محفل نہیں عالمی محفل ہے اسے محدود مت کیجیے نہ سوچ سے نہ زبان سے ۔
 
واقعی صحیح کہا۔۔۔
کبھی ہم متن کبھی ان کو دیکھتے ہیں۔۔۔
شکر ہے تین اغلاط تھیں۔۔۔
سو ہوتیں تو آپ کافی مشقت میں پڑجاتے!!!
:struggle::struggle::struggle:
نہیں جی میں لکھ دیتا اس لفظ کا املاء کافی جگہ پر ٹھیک نہیں ہے ۔۔مشقت تو اسے اٹھانی پڑتی نا جسے ان سو اغلاط کو درست کرنا ہوتا۔۔۔
 
مجھے تو یہ پڑھ کر صرف ایک ہی خیال آ رہا ہے کہ اردو بچانے سے پہلے املا بچائی جائے آپ نے تو اردو کا قتل عام کر دیا ہے ۔
جہاں تک مجھے یاد ہے اردو کئی زبانوں کا مجموعہ ہے تو جہاں اتنی زبانوں کو خود میں سمونے کا حسن رکھتی ہے وہاں انگریزی کے دو چار الفاظ سے کون سے داغ لگ جائیں گے ؟
اور مزید یہ کہ محفل صرف ہند و پاک کی محفل نہیں عالمی محفل ہے اسے محدود مت کیجیے نہ سوچ سے نہ زبان سے ۔
زبردست۔۔۔بجا ارشاد۔۔۔اردو تو بچ ہی جائے گی اگر املا ء بچا لی جائے۔۔
 
Top