مبارکباد خلیل الرحمٰن سر اور تابش بھائی کو مدیر کے اعزاز کی مبارک باد

زیک

مسافر
مجھے لگتا ہے محفل میں مردوں کا تناسب خواتین سے زیادہ ہے، شاید اسی لیے آپ کو یوں محسوس ہو رہا ہو :)
کیوں نہ ہم اس دھاگہ کو فقط مبارکباد بادی تک محدود رکھیں :)
سعود کی اس پوسٹ میں کئی دلچسپ باتیں ہیں اس موضوع کے لحاظ سے:
اردو ادب میں خاتون شعراء کا فقدان
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ محمد ظہیر۔ سب کے لیے اطلاعا عرض ہے کہ برادران تابش اور محمد خلیل الرحمن ادبی سیکشن کے موڈریٹر ہیں۔
 
سب کے لیے اطلاعاً عرض ہے کہ برادران تابش اور محمد خلیل الرحمن ادبی سیکشن کے موڈریٹر ہیں۔

شکریہ نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی! جس خلوص و محبت اور اعتماد کے ساتھ آپ نے دوبارہ ہمیں یہ ذمہ داری سونپی ہے ہم خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اس اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے اور اللہ رب العزت کے حضور دعاگو رہیں گے کہ وہ ہمارا حامی و ناصر ہو اور ہمیں پوری دیانت داری کے ساتھ اس فرض کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

پچھلے سال جس خلوص و محبت اور ان تھک محنت کے ساتھ محمد تابش صدیقی بھائی نے ہمارے ساتھ ملکر مشاعرے کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اس سے یہ لطیف حقیقت بھی عیاں ہے کہ ہمیں ادارت کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہونے کے لیے ایک پُر خلوص اور بہترین ساتھی ملا ہے۔

ان تمام محفلین کا بھی فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے اس دھاگے میں ہمیں مبارک باد اور اپنی پُر خلوص تمناؤں سے نوازا۔ اللہ ان تمام محفلین کے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ قائم رکھے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی کے ساتھ ساتھ ہم یقیناً محمد وارث صاحب کی جانب ہمیشہ رہنمائی کے لیے دیکھتے رہیں گے۔

اللہ ہمارا حامی وناصر ہو(آمین)
 
آخری تدوین:
تمام احباب کی محبتوں پر ممنون ہوں۔ اور ذمہ داری احسن انداز سے ادا کرنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ خلیل بھائی کی معیت سے حوصلہ ہے کہ ایک تجربہ کار ساتھی میسر آ گیا ہے۔
انتظامیہ کے اعتماد کرنے کا شکریہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ ۔۔۔! کیا ہی اچھی خبر ملی ہے صبح صبح! :)

دل خوش ہوا۔۔۔! میرا خیال ہے کہ ہمارے یہ دونوں قابلِ قدر احباب اس سلسلے میں بہترین انتخاب ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لئے آسانی فرمائے اور اپنے فرائض سے عہدہ برا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ :)

ہماری جانب سے ڈھیروں ڈھیر مبارکباد! :)
 

ابن توقیر

محفلین
بہت بہت مبارک ہو بھائیو!
محفل کے لیے آپ کی خدمات ہمیشہ سے قابلِ قدر رہی ہیں،امید ہے کہ آپ کے زیرِ نگرانی بہت اچھا وقت گزرے رہے گا۔خوش رہیں،آمین
 
Top