مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

محمد وارث

لائبریرین
ماشاءاللہ!

بہت مبارک ہو وارث بھائی!

یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اردو محفل پر آپ کا ساتھ اور سرپرستی میسر رہی۔
شکریہ احمد صاحب، نوازش آپ کی۔

بہت بہت مبارک محمد وارث بھائی۔
شکریہ نظامی صاحب۔

میری طرف سے بھی مبارک باد قبول ہو۔
شکریہ آپ کا۔

ماشاء اللہ۔ دس سال جو واقعی تاریخ ساز ہیں۔ بہت مبارک ہو۔ اور اس بات کی بھی مبارک کہ اس سنگ میل کا بھی کسی کو تو خیال آیا، ہمارے تو دس سال کبھی کے ہو چکے!!!
بہت شکریہ اعجاز صاحب، نوازش آپ کی۔

بہت مبارک ہو وارث بھائی۔
اور اس بات کی بھی کہ آپ کے یہ دس سال کسی بھی تنازعے سے پاک ہیں :)
شکریہ فہیم۔ تنازعوں سے پاک تو نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ وہ "تنازعے" زیادہ تر جنگل کی آگ کی طرح پھیلے نہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ صابر صاحب۔

میاں جی مبارکاں ہوون جے:)
بڑی مہربانی چوہدری صاحب :)

برادرم وارث سے بڑھ کر تمام محفل کو یہ "عشرۂ وارثی" مبارک ہو۔
شکریہ برادرم، ذرہ نوازی ہے آپ کی!
 
صائمہ شاہ

محفلین
وارث

آپ اردو محفل کا حقیقی اثاثہ ہیں ، علم کی دولت رکھنے کے باوجود بھی آپ نے کبھی کسی پر بھی اپنے علم کا رعب جھاڑنے کی کوشش نہیں کی ، کبھی کسی تحریر یا کسی شعر سے خود کو ثابت کرنے پر زور نہیں لگایا نہ ہی اپنی توانائیاں اس بات پر صرف کیں کہ لوگ آپ کو مانیں ، آپ ایک مضبوط وجہ ہیں محفل میں میرے ہونے کی اور جب تک آپ جیسے لوگ ہیں اردو اور ادب کا سر بلند رہے گا ۔
بہت مبارک ۔
 
شکریہ صائمہ! یہ فقط آپ کا حُسنِ گمان ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم، خوش رہیئے :)

مابدولت محترم برادرم محمد وارث کو اردو محفل میں کامل ایک عشرہ بخیروعافیت گذارنے پر قلبِ صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔:):)
شکریہ 'مابدولت' برادرم :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک باد محمد وارث بھائی!
کتنی کتب پڑھ ڈالیں اس عرصہ میں؟ قوت برداشت میں کمی ہوئی یا اضافہ؟
شکریہ بہن جی۔

کتابیں میں گِن کر نہیں پڑھتا اور نہ ہی پڑھ کر گنتا ہوں :) قوتِ برداشت میں اضافے کے لیے اردو محفل کی ادارت یا نظامت ایک لاجواب ٹانک ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت مبارک کو محمد وارث ۔ اس لڑی اور آپ کی پوسٹ پڑھ کر محفل کی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔ محفل کی رونقیں, بلاگران کی جدوجہد خصوصا وہ وقت یاد آ گیا جب اردو ٹیک پر بلاگز گم ہو کر پھر واپس مل گئے تھے۔ اور جب آپ کی شادی کی سالگرہ والے دن شمشاد بھائی کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارک بادیں دی جا رہی تھیں۔ It was so hilarious.

اللہ کرے محفل سے آپ کا اور دیگر محفلین کا تعلق اسی طرح قائم و دائم رہے۔ آمین
 
شکریہ فرحت!

واقعی یادگار دن تھے، ویسے دن اب بھی یادگار ہی ہیں بس میں دس سال بوڑھا ہو گیا ہوں :)

یہ "شمشاد بھائی" والا تھریڈ آپ نے خوب ڈھونڈ نکالا، محفل پر کچھ ڈھونڈنا کافی دقت طلب کام ہے، اس محنت اور لگاؤ کے لیے تہہِ دل سے آپ کا ممنون ہوں، خوش رہیئے :)
 
جی ہاں۔ آپ کے اس تھریڈ کو دیکھ کر مجھے بھی پہلا خیال یہی آیا تھا کہ آپ کے ساتھ ساتھ مجھ سمیت بہت سے اور محفلین بھی دس سال مزید پرانے ہو گئے۔
محنت تو واقعی کی پے کہ مجھے سال یاد نہیں آ رہا تھا لیکن چونکہ میں نے یہ سچویشن بہت انجوائے کی تھی اس لیے کبھی بھولی نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک کو محمد وارث ۔ اس لڑی اور آپ کی پوسٹ پڑھ کر محفل کی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔ محفل کی رونقیں, بلاگران کی جدوجہد خصوصا وہ وقت یاد آ گیا جب اردو ٹیک پر بلاگز گم ہو کر پھر واپس مل گئے تھے۔ اور جب آپ کی شادی کی سالگرہ والے دن شمشاد بھائی کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارک بادیں دی جا رہی تھیں۔ It was so hilarious.

اللہ کرے محفل سے آپ کا اور دیگر محفلین کا تعلق اسی طرح قائم و دائم رہے۔ آمین

یہ شادی کی مبارکباد والا تھریڈ خوب نکالا ہے آپ نے۔ :)

اگر شمشاد بھائی موجود ہوتے تو ہم آج پھر مبارکباد دینے کےموڈ میں تھے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جی ہاں۔ آپ کے اس تھریڈ کو دیکھ کر مجھے بھی پہلا خیال یہی آیا تھا کہ آپ کے ساتھ ساتھ مجھ سمیت بہت سے اور محفلین بھی دس سال مزید پرانے ہو گئے۔

دس سال تو ہمیں بھی ہو گئے محفل میں۔ لیکن ہمارا حال اُس بچے کا سا ہے کہ جسے ایک ہی کلاس میں دس سال بیت جائیں سو وہ یہ بات کسی کو بتاتا نہیں کہ لوگ کہیں گے کہ دس سال سے ایک ہی کلاس میں پڑھ رہے ہیں آپ۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
Top