(بغاوت )دوستوں کے نام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
نیٹ کیفے اور انٹرنیٹ کے مسائل الگ ہیں اگر آپ بحث چاہتے ہیں تو ایک الگ لڑی بنا سکتے ہیں دو آئی ڈی ان کے 2 دوستوں کی ہے جو یہاں رہنا چاہتے ہیں ناکہ فیک

مجھے آپ سے بحث کا کوئی شوق نہیں ہے۔ اگر کوئی غیر منصفافہ طریقے سے معطل ہوا ہے تو اسے بحال ہونا چاہیے۔ بصورت دیگر آپ کے بھائی کی معطلی کی مدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 
مجھے آپ سے بحث کا کوئی شوق نہیں ہے۔ اگر کوئی غیر منصفافہ طریقے سے معطل ہوا ہے تو اسے بحال ہونا چاہیے۔ بصورت دیگر آپ کے بھائی کی معطلی کی مدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
وہی بات حالات بگڑے تو ساتھ نبھانے والی بات حالات ٹھیک ہوئے تو اپنا مفاد ہی دیکھا جاتا ہے ہم سمجھ گئے ایڈمن اور سیاستدان ایک ہی عہدے کے دو نام ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
وہی بات حالات بگڑے تو ساتھ نبھانے والی بات حالات ٹھیک ہوئے تو اپنا مفاد ہی دیکھا جاتا ہے ہم سمجھ گئے ایڈمن اور سیاستدان ایک ہی عہدے کے دو نام ہیں

میں آپ سے سادہ الفاظ میں ایک سوال پوچھ رہا ہوں اور آپ کی لایعنی باتیں ختم نہیں ہو رہیں۔ کیا باقی آئی ڈیز آپ کے بھائی کی بنائی ہوئی تھیں۔ اگر اس سوال کا صاف جواب نہیں ملا تو آپ کے بھائی مستقل بین ہوں گے اور آپ بھی۔ اس سے زیادہ واضح الفاظ میں نہیں بتا سکتا۔
 
فرقان احمد

محفلین
اتنے برسوں میں مجھے تو کبھی یہ گمان نہیں ہوا کہ بحثیت رکن میرا اس فورم پر کوئی "حق" ہے۔
معذرت عثمان!آپ کی بات اپنی جگہ درست ہو گی تاہم کسی نہ کسی حد تک محفلین کا بھی "حق" ہوتا ہے ۔۔۔ :)

سات برس میں آٹھ ہزار گپیں ہیں تو اکڑ فونی کس بات پر؟
اور یہاں دیکھو کہ لوگ چھ ہفتے قبل رجسڑڈ ہوتے ہیں اور شکوے کرتے ہیں کہ "مجھے میرا حق چاہیے۔"
صاحب! یہاں سے تو ایسے محفلین بھی رخصت ہوئے، جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ یقینی طور پر اس کا کریڈٹ انتظامیہ اور محفلین دونوں کو جاتا ہے۔ اختلاف، بصد معذرت :) بُرا نہ مانیے گا :)
ہاں، اس معاملے کے حوالے سے آپ سے اتفاق ہے کہ احتجاج کا یہ رنگ اور انتظامیہ کو بار بار چیلنج کرنا انتہائی نامُناسب رویہ ہے ۔۔۔ !!!
 
عثمان

محفلین
معذرت عثمان!آپ کی بات اپنی جگہ درست ہو گی تاہم کسی نہ کسی حد تک محفلین کا بھی "حق" ہوتا ہے ۔۔۔ :)
میں یہ عرض کر رہا ہوں کہ بڑے سستے میں "حق" ملتا ہے، پھر بھی شکوے دور نہیں ہوتے۔
ہم نے تو کسی زمانے میں ایک سائٹ سے معطل ہو کر سبسکرپشن کے چالیس ڈالر تک گنوائے تھے۔
جاری رکھیں۔ لطف اٹھانا میرا حق ہے۔
 
میں آپ سے سادہ الفاظ میں ایک سوال پوچھ رہا ہوں اور آپ کی لایعنی باتیں ختم نہیں ہو رہیں۔ کیا باقی آئی ڈیز آپ کے بھائی کی بنائی ہوئی تھیں۔ اگر اس سوال کا صاف جواب نہیں ملا تو آپ کے بھائی مستقل بین ہوں گے اور آپ بھی۔ اس سے زیادہ واضح الفاظ میں نہیں بتا سکتا۔
ہمارے بھائی کی ایک ہی آئی ڈی ہے عبدالرحمن والی بس جس میں ان کی اصل تصویر بھی لگائی گئی ہے اگر ان کی آئی ڈی ہوتی تو ہم یہاں بغاوت کا اعلان کرتے ؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہمارے بھائی کی ایک ہی آئی ڈی ہے عبدالرحمن والی بس جس میں ان کی اصل تصویر بھی لگائی گئی ہے اگر ان کی آئی ڈی ہوتی تو ہم یہاں بغاوت کا اعلان کرتے ؟؟

آپ کو شاید میری بات سمجھ نہیں آ رہی ہے۔
چلیں یہ بتائیں کہ ان کے دوستوں کی آئی ڈٰیز کونسی ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
آپ کو شرم آنی چاہیے بڑوں کا لحاظ کرنا نہیں آتا ۔ اسلام کے نام پر دھبہ ہیں آپ ۔
آپ کب سے جج بن گئے ہیں بھائی؟ یہ میرا اور زیک کا مسئلہ تھا آپ کو ٹانگ اڑانے کی کیا ضرورت تھی۔ میں نے یہ سوال آپ کےمتعلق کیا تھا کہ بھائی مسئلہ میرا اور آپ کا ہے لیکن یہ بندہ کہاں سے وکالت پہ اُتر آیا۔

زیک اب فورم کے ایڈمن نہیں ہیں۔ میری گزارش ہے کہ دوبارہ اس بات کا اعادہ نہ کریں۔ اور اگر اپنے لہجے کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو نتائج کی ذمہ داری آپ پر ہی ہوگی۔
مقدس بہن، میں تو جان چھڑانا چاہ رہا ہوں لیکن یہ کمبل ہی نہیں چھوڑ رہا مجھے۔ :(
میں ایک بات واضح کردیتاہوں باقی آپ مجھے ایک سال کے لیے بین کردیں یا دائمی معطل کردیں مجھے کوئی دکھ نہیں ہوگا۔
اس بار اور اس سے پہلے بھی کئی بار جتنے بھی مجادلے ہوئے اس کا ذمہ دار@زیک کا رویہ بنا ۔ کسی نے آج تک زیک کے تضحیک آمیز رویے پر اعتراض نہیں کیا۔ وہ کبھی خدا کو کبھی مذہب کو اور کبھی سائنس کے نام پر کیا کیا کچھ نہیں کہہ جاتا لیکن مجال ہے کسی نے اسے سمجھانے کی کوشش کی ہو۔عارف کریم کے اسی طرح کے توہین آمیز رویے ہی کی وجہ سے جیہ بہن یہاں سےاحتجاجاً گئی تھی۔
ابھی اس بار محفل کے معطل اراکین میں چند نام ور اردو دوست اور قابلِ قدر ارکان معطل ہوئے ہیں اس کی ابتدا ڈاکٹر شہزاد کےایک ایسے مراسلے کو حذف کرنے سے ہوئی جس میں معاشرے کے ایک منفی پہلو کو اجاگر کیا تھا لیکن اسے حذف کردیا گیا۔ ڈاکٹر عامر شہزاد نے اس پر ایک احتجاجی لڑی بنائی اس میں بشمول میرے سب اراکین نے اس طرزِ عمل پر گلِے شکوے کے انداز میں اپنی رائے دی لیکن کچھ ہی دیر بعد سب کو معطل کردیا گیا کیا ایسا کرنا درست تھا؟آخر اس کے ذمہ دار کون ہیں؟
مجھے اس طرح کی معطلی پر بھی اعتراض نہیں لیکن دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت بن کر کبھی بھی نیک نامی نہیں کمائی جاسکتی۔ اردو محفل کی ترقی میں اراکین کے ساتھ آپ سب کا تکنیکی اور زمانی محنت اپنی جگہ لیکن اس طرح کے افراد اور حرکات سے محفل کو نقصان ہی پہنچے گا۔

نبیل بھائی میں نے پہلے بھی کہا تھا۔۔۔ آپ اور سعود بھائی دو دن کے کیے فورم مجھے دے دیں :rollingonthefloor:
چلیے محترمہ اس کے لیے ہم دعا گو ہیں۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کب سے جج بن گئے ہیں بھائی؟ یہ میرا اور زیک کا مسئلہ تھا آپ کو ٹانگ اڑانے کی کیا ضرورت تھی۔ میں نے یہ سوال آپ کےمتعلق کیا تھا کہ بھائی مسئلہ میرا اور آپ کا ہے لیکن یہ بندہ کہاں سے وکالت پہ اُتر آیا۔

آپ پبلک فورم پر کسی کو اس طرح مخاطب نہیں کر سکتے۔ ایک تو بے تکے الزام لگا رہے ہیں دوسرے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

ابھی اس بار محفل کے معطل اراکین میں چند نام ور اردو دوست اور قابلِ قدر ارکان معطل ہوئے ہیں اس کی ابتدا ڈاکٹر شہزاد کےایک ایسے مراسلے کو حذف کرنے سے ہوئی جس میں معاشرے کے ایک منفی پہلو کو اجاگر کیا تھا لیکن اسے حذف کردیا گیا۔ ڈاکٹر عامر شہزاد نے اس پر ایک احتجاجی لڑی بنائی اس میں بشمول میرے سب اراکین نے اس طرزِ عمل پر گلِے شکوے کے انداز میں اپنی رائے دی لیکن کچھ ہی دیر بعد سب کو معطل کردیا گیا کیا ایسا کرنا درست تھا؟آخر اس کے ذمہ دار کون ہیں؟

جن مراسلات کو حذف کیا گیا تھا وہ ان میں انتہائی بے ہودگی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس پر ایکشن بالکل درست لیا گیا تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک بات واضح کردیتاہوں باقی آپ مجھے ایک سال کے لیے بین کردیں یا دائمی معطل کردیں مجھے کوئی دکھ نہیں ہوگا۔

عارضی معطلی کا مقصد بنیادی طور پر یہ ہوتا کہ کچھ وقت سو چ بچار کے لیے مل جائے، کچھ اپنی غلطی کا احساس ہو اور کچھ مزاج بھی ٹھنڈا پڑ جائے۔ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ جیسے ہی مہلت ملی، غصے میں بھرے یہاں آ کر دوبارہ اپنا غبار نکالنا شروع کر دیں۔
 
آصف اثر

معطل
آپ پبلک فورم پر کسی کو اس طرح مخاطب نہیں کر سکتے۔ ایک تو بے تکے الزام لگا رہے ہیں دوسرے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔
میں نے زیک پر اعتراضات کیے تھے دھمکیاں نہیں دی تھیں جس پر جناب محمد ظہیر نے کچھ اس طرح کا ردعمل دیاآخر اس کا کیا تُک بنتا تھا! لیکن میں نے برداشت کیا ۔
آپ زکریہ بھائی کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑ گئے ہیں۔؟ آپ کو مزید ایک سال کے لیے بینڈ کر دیا جانا چاہیے ۔
اس کے بعد جب انہوں نے دوسرا مراسلہ پوسٹ کیا تو میرا ردعمل باعثِ تعجب نہیں تھا۔
بھائی وہ بندہ بلا وجہ آپ کو گھسیٹ رہا ہے ہر معاملے میں
ردعمل میں کچھ سخت الفاظ کا منھ سے نکل جانا پھر بھی سمجھ آتاہے لیکن بلا وجہ کسی پرمسلسل غصہ نکالنا اور دوسروں کو اس کے خلاف اُکسانا سمجھ سے مکمل بالاتر ہے۔میرا ردعمل انہیں دو مراسلوں کے بعد آیااور مجھے اپنے ردعمل پر کوئی خوشی نہیں تھی۔

جن مراسلات کو حذف کیا گیا تھا وہ ان میں انتہائی بے ہودگی اور بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اس پر ایکشن بالکل درست لیا گیا تھا۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے یہ آپ کے لیے شائد بدتہذیبی ہوسکتی تھی لیکن یہ معاشرے کی ایک تلخ حقیقت تھی اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ اس طرح کے دسیوں مراسلے بغیر حذف کیے محفل پر موجود ہیں۔

میں ہوں یا نہ ہوں لیکن آپ اوردیگر سرکردہ اور بااختیار اراکین کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ ہر معاملے میں توازن رکھیں کسی کو بخشنا کسی کو نہ کرنامحفل کو کبھی بھی ترقی نہیں دے سکتی۔ دوسروں کی مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہمیشہ نفرتیں پھیلاتی رہیں گی محبتیں نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top