نعت۔۔۔ سب سے پہلے مشیت کے انوار سے نقش روئے محمد بنایا گیا ۔ پروفیسر کرم حیدری ۔

متلاشی

محفلین
نعت شریف
کلام از:مولانامحمدقاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ

سب سے پہلے مشیت کے انوار سے
نقش روئے محمدﷺ بنایا گیا
پھر اسی نقش سے مانگ کر روشنی
بزم کون ومکاں کوسجایا گیا
وہ محمؐد بھی،احمدبھی،حامدبھی،محمود بھی
حسن مطلق کاشاہد ومشہودبھی
علم وحکمت میں وہ غیرمحدودبھی ،
ظاہرا امّیوں میں اٹھایا گیا
کس لئے ہو مجھے حشرکا غم اے قاسم!
میرا آقا ہے وہ میرا مولا ہے وہ
جن کے قدموں میں جنت بسائی گئی
جن کے ہاتھوں سے کوثر لٹایا گیا
 
الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ ، بہت خوبصورت نعت۔ اس نعت کو سید منظور الکونین نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پڑھا ہے۔​
سب سے پہلے مشیت کے انوار سے نقش روح محمد بنایا گیا
پھر اسی نقش سے لے کے کچھ روشنی بزم کون و مکاں کو سجایا گیا

وہ چراغ محبت جو روز ازل خلوت لامکاں میں جلایا گیا
نور سے اس کے آخر جہاں کا جہاں ذرے ذرے کا دل جگمگایا گیا

وہ محمد بھی احمد بھی محمود بھی حسن مطلق کا شاہد بھی مشہود بھی
علم و حکمت میں وہ غیر محدود بھی ظاہرا امیوں میں اٹھایا گیا​
کس لئے ہو مجھے حشر کا غم اے قاسم! میرا آقا ہے وہ میرا مولا ہے وہ
جن کے قدموں میں جنت بسائی گئی جن کے ہاتھوں سے کوثر لٹایا گیا​
مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ​
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مولانا قاسم نانوتوی قادر الکلام شاعر تھے
وہ اتنا بے وزن مقطع تو نہیں کہہ سکتے۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے کسی عقیدت مند نے ان کا نام مقطعے میں فٹ کر دیا ہے
ورنہ ہم نے تو اس مقطع کو یوں سنا ہے
حشر کا غم مجھے کس لیے ہو کرم، میرا آقا ہے وہ میرا مولا ہے وہ
اس میں قاسم کی بجائے کرم تخلص ہے ۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کرم حیدری کی نعت ہو
اور اگر مولانا کی نعت ہے تو ان کی کونسی کتاب یا رسالے سے نقل کی گئی ہے
میں برادرم الف نظامی پر حیران ہوں کہ انہوں نے بھی مکھی پر مکھی مار دی
اس نعت کو سید منظورالکونین کی آواز میں سنیں
اس کا مقطع کیا ہے
 
آپ نے درست کہا۔
 
Mahoo

معطل
جزاک اللہ ، بہت خوبصورت نعت۔ اس نعت کو سید منظور الکونین نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پڑھا ہے۔

سب سے پہلے مشیت کے انوار سے نقش روح محمد بنایا گیا
پھر اسی نقش سے لے کے کچھ روشنی بزم کون و مکاں کو سجایا گیا

وہ چراغ محبت جو روز ازل خلوت لامکاں میں جلایا گیا
نور سے اس کے آخر جہاں کا جہاں ذرے ذرے کا دل جگمگایا گیا

وہ محمد بھی احمد بھی محمود بھی حسن مطلق کا شاہد بھی مشہود بھی
علم و حکمت میں وہ غیر محدود بھی ظاہرا امیوں میں اٹھایا گیا

کس لئے ہو مجھے حشر کا غم اے قاسم! میرا آقا ہے وہ میرا مولا ہے وہ
جن کے قدموں میں جنت بسائی گئی جن کے ہاتھوں سے کوثر لٹایا گیا

مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ​
ماشاءاللہ
 
تصحیح
کلام حضرت نانوتوی قدس سرہٗ کا ہے ہی نہیں، بلکہ یہ مشہور شاعرپروفیسر کرم حیدری کا کلام ہے جو ان کے کلام کی کتاب ’’نِعَم‘‘کے ص: ۳۹پر موجود ہے، جسے تاج کمپنی لاہور پاکستان نے ۱۴۰۰ھ میں شائع کیا ہے اور اس میں آخری شعر یوں ہے:

حشر کا غم مجھے کس لیے ہو کرم میرا آقا ہے وہ میرا مولیٰ ہے وہ
جس کے دامن میں جنت بسائی گئی جس کے ہاتھوں سے کوثر لٹایا گیا .
 
Top