تھیم فوٹوگرافی کھیل تھیم فوٹوگرافی کھیل

نکتہ ور

محفلین
نیا عنوان رمضان کے متعلق ہوسکتا ہے، اگر پہلے سے ہوچکا ہے تو اسی کو دوبارہ شروع کر دیکھیے
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
محفل میں کئی ایک اچھے فوٹو گرافر ہونے کے باوجود تھیم فوٹو گرافی کھیل میں محفلین کی عدم دلچسپی باعث حیرت ہے. مزید یہ کہ اب تو موبائل کی صورت بھی تقریباً سبھی کے پاس قدرے بہتر کیمرے موجود ہیں.
 
محفل میں کئی ایک اچھے فوٹو گرافر ہونے کے باوجود تھیم فوٹو گرافی کھیل میں محفلین کی عدم دلچسپی باعث حیرت ہے. مزید یہ کہ اب تو موبائل کی صورت بھی تقریباً سبھی کے پاس قدرے بہتر کیمرے موجود ہیں.
ہمارا خیال ہے کہ محفل میں تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت فعال نہ ہونے کے باعث لوگوں کے لیے یہ کام اتنا سہل نہیں محسوس ہوتا ہوگا۔ :) :) :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ہمارا خیال ہے کہ محفل میں تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت فعال نہ ہونے کے باعث لوگوں کے لیے یہ کام اتنا سہل نہیں محسوس ہوتا ہوگا۔ :) :) :)
ابھی تک تو تصاویر ایمبیڈ کی جاتی رہی ہیں. ڈائریکٹ محفل میں اپلوڈ کرنے کی سہولت فعال کرنے سے ظاہر ہے اخراجات بھی بڑھیں گے.
ویسے کیا آپ اس سہولت کے مختلف میعار اور ان پر آنے والے اخراجات پر تکنیکی حوالے سے روشنی ڈال سکیں گے!
 

ماہی احمد

لائبریرین
واہ یہ تو بہت ہی دلچسپ کھیل ہے ۔۔۔ زیک بھائی اسے پھر سے شروع کریں نا مجھے بھی اس میں حصہ لینا ہے ۔۔۔
لو جی پھر میرا مشورہ ہے کے اگلے تھیم کا نام covid19 رکھیں اور محفلین اپنی فوٹوگرافی کے جوہر دکھائیں اس بارے۔۔۔۔
 
Top