مبارکباد جاسمن کے پانچ ہزار مراسلے!

عاطف ملک

محفلین
جاسمن آپا!
بہت بہت مبارک ہوں یہ پانچ ہزار محبت بھرے مراسلے :)
سلامت رہیں خوش رہیں اور ایسے ہی محفل کو چار،بلکہ ہزار چاند لگاتی رہیں :)
مبروک
ابھی بہاولپور دیکھنا ہے ۔ کونسی یونی قریب ہے
اسلامیہ یونیورسٹی قریب ہے :)
 
جاسمن آپا!
بہت بہت مبارک ہوں یہ پانچ ہزار محبت بھرے مراسلے :)
سلامت رہیں خوش رہیں اور ایسے ہی محفل کو چار،بلکہ ہزار چاند لگاتی رہیں :)

اسلامیہ یونیورسٹی قریب ہے :)
ٹھیک ہے ابھی دورہ کرتا ہوں۔
وہاں کسی ڈین یا وی سی سے سلام دعا ہے؟
 

عاطف ملک

محفلین
ٹھیک ہے ابھی دورہ کرتا ہوں۔
وہاں کسی ڈین یا وی سی سے سلام دعا ہے؟
خوش آمدید۔
وہاں آپ کا انتہائی گرمجوشی اور اس سے بھی زیادہ "گرمی" سے استقبال ہو گا انشااللہ :)
نہیں جی۔۔۔۔۔۔میری کسی ڈین یا وی سی سے سلام دعا نہیں ہے۔
 
مبارک ہو بہنا،
امید ہے یہ مراسلے آپ نے ایک ہی دن میں نہیں پورے کیے ہوں گےگئے :D
بٹیا کے کوئی چار مراسلے دن کے بنتے ہیں اور ایک ماہ میں ہی آپ نے دس مراسلے روزآنہ کے حساب سے تین سو مراسلے کرلیے۔ آپ کو بھی مبارک ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ڈاکٹر صاحب!
میرے لئے اس لڑی میں اعزازات ہی اعزازات ہیں۔اللہ کا احسان ہے کہ آپ بھی مبارکباد کے لئے تشریف لائے۔
میں بے حد ممنون ہوں۔
اللہ آپ کو ایمان کی لازوال دولت کے ساتھ ڈھیروں آسانیوں،کامل صحت،خوشیوں بھری اور خاص طور پہ گھر والوں سے آنکھوں و دل کی ٹھنڈک کے ساتھ لمبی عمر دے۔آپ کی سب جائز حاجات پوری کرے۔چلتے ہاتھ پاوں رکھے۔کسی کا محتاج نہ کرے۔آمین!
ثم امین!
 

جاسمن

لائبریرین
بہت مبارک ہو جاسمن بہن.
چند مثبت ترین محفلین میں سے ایک. :)
خیر مبارک تابش بھائی!
اچھے گمان کا بھی شکریہ۔لیکن مجھے شرمندگی ہو رہی ہے یہ پڑھ کے۔ اللہ تعالیٰ مجھے ہمیشہ مثبت راہوں کا مسافر بنائے۔آمین!
اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی ساری خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
ویسے یہ آپ کا بیٹا ہے آپ کو اوتار میں جو۔۔۔۔۔۔:D
 

عثمان

محفلین
میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ سند باد جہازی یعنی عثمان بھائی نے مجھے مبارک باد دینے کے لئے دھاگہ کھولا۔ ایک خوشگوار حیرت ہوئی۔
میری دعائیں ہیں کہ اللہ آپ کو ایسی اور اس سے بڑھ کر ان گنت مانگی اور بن مانگی خوشیاں نصیب کرے۔ آپ کے راستے آسان ہوں۔ آمین!
اللہ تعالیٰ آپ کو بھی دو جہاں کی خوشیوں اور نعمتوں سے نوازے۔ آمین!
سند باد جہازی کا لقب پسند آیا۔ :)
یہ بتائیے کہ حیرت کیوں ہوئی؟ :)
 

جاسمن

لائبریرین
ہم نے سوچا کہ پہلے دیکھ لیں کہ آیا پانچ ہزار مراسلے ہوئے بھی یا نہیں۔ یہ تو واقعی ہو گئے۔
پانچ ہزاری منصب مبارک ہو جاسمن آپی۔ :)
لاریب مرزا! بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو بہترین نصیبوں والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top